Blog
Books
Search Hadith

لُقطہ کا بیان

37 Hadiths Found
ضحاک بن سفیان ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ان کے نام خط لکھا کہ اَشیَم الضبابی کی اہلیہ کو اس کے خاوند کی دیت سے میراث دو ۔‘‘ ترمذی ، ابوداؤد ۔ اور امام ترمذی نے فرمایا : یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ صحیح ، رواہ الترمذی و ابوداؤد ۔

Haidth Number: 3063
تمیم داری ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے رسول اللہ ﷺ سے مسئلہ دریافت کیا کہ اہل شرک میں سے اس آدمی کے بارے میں ، جو کسی مسلمان شخص کے ہاتھوں پر اسلام قبول کر لے ، شرعی حکم کیا ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ وہ اس کی حیات و ممات کے بارے میں تمام لوگوں سے زیادہ حق دار ہے ۔‘‘ حسن ، رواہ الترمذی و ابن ماجہ و الدارمی ۔

Haidth Number: 3064
ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی فوت ہو گیا تو اس نے صرف ایک غلام چھوڑا جس کو اس نے آزاد کیا تھا نبی ﷺ نے فرمایا :’’ کیا اس کا کوئی وارث ہے ؟‘‘ صحابہ نے عرض کیا : نہیں ، صرف وہ ایک غلام ہے جسے اس نے آزاد کیا تھا ، تو نبی ﷺ نے اس کی میراث اس کو دے دی ۔ اسنادہ حسن ، رواہ ابوداؤد و الترمذی و ابن ماجہ ۔

Haidth Number: 3065
عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں ، کہ نبی ﷺ نے فرمایا :’’ جو مال کا وارث ہو سکتا ہے وہ ولاء کا وارث ہو گا ۔‘‘ ترمذی ، اور فرمایا : اس حدیث کی سند قوی نہیں ۔ سندہ ضعیف ، رواہ الترمذی ۔

Haidth Number: 3066
عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جو میراث دور جاہلیت میں تقسیم کی گئی تو وہ جاہلیت کی تقسیم کے مطابق ہے ، اور جو میراث دور اسلام میں ہوئی تو وہ اسلام کی تقسیم کے مطابق ہے ۔‘‘ حسن ، رواہ ابن ماجہ ۔

Haidth Number: 3067
محمد بن ابی بکر بن حزم ؒ سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنے والد سے کئی مرتبہ سنا وہ کہا کرتے تھے : عمر بن خطاب ؓ پھوپھی کے متعلق تعجب سے کہا کرتے تھے کہ بھتیجا تو اس کا وارث بنتا ہے جبکہ وہ اس کی وارث نہیں بنتی ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ مالک ۔

Haidth Number: 3068
عمر ؓ نے فرمایا : فرائض (میراث کا علم) سیکھو ۔ اور ابن مسعود ؓ نے اتنا اضافہ کیا ، طلاق اور حج (کے متعلق بھی سیکھو) ان دونوں نے کہا : کیونکہ یہ تمہارے اہم دینی امور میں سے ہیں ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ الدارمی ۔

Haidth Number: 3069