Blog
Books
Search Hadith

گزشتہ باب کے متعلقات (میراثِ نبوی ﷺ وغیرہ) کا بیان

6 Hadiths Found
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے (ترکہ میں) کوئی دینار چھوڑا نہ درہم ، کوئی بکری چھوڑی نہ اونٹ اور نہ ہی کسی چیز کی وصیت کی ۔ رواہ مسلم ۔

Haidth Number: 5973
جویریہ ؓ کے بھائی عمرو بن حارث ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے اپنی وفات کے وقت کوئی دینار چھوڑا نہ درہم ، کوئی غلام چھوڑا نہ لونڈی ، آپ نے اپنا سفید خچر ، اپنا اسلحہ اور کچھ زمین چھوڑی تھی ، اور اس (زمین) کو بھی صدقہ قرار دے دیا تھا ۔ رواہ البخاری ۔

Haidth Number: 5974
ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ میرا ورثہ دینار کی صورت میں تقسیم نہیں ہو گا ، میں نے اپنی ازواج مطہرات کے خرچے اور عاملوں کی ضروریات کے اخراجات کے بعد جو چھوڑا ہے وہ صدقہ ہے ۔‘‘ متفق علیہ ۔

Haidth Number: 5975
Haidth Number: 5976
ابوموسی ؓ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ جب اللہ امت کے افراد پر رحمت کا ارادہ فرماتا ہے تو اس (امت) سے پہلے اس کے نبی کی روح قبض فرما لیتا ہے ، اور وہ اس (نبی) کو اس (امت) کے لیے اس کے آگے میر منزل اور پیشرو بنا دیتا ہے ، اور جب وہ کسی امت کی ہلاکت کا ارادہ فرماتا ہے تو نبی کی زندگی میں اس (امت) پر عذاب نازل فرما کر اس کو ہلاک کر دیتا ہے اور وہ (نبی) ان کی ہلاکت کے منظر کا مشاہدہ کر کے اس سے اپنی آنکھیں ٹھنڈی کرتا ہے کیونکہ انہوں نے اس کی تکذیب کی ہوتی ہے اور اس کے حکم کی نافرمانی کی ہوتی ہے ۔‘‘ رواہ مسلم ۔

Haidth Number: 5977
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد (ﷺ) کی جان ہے ! تم میں سے کسی پر ایک دن ایسا بھی آئے گا کہ وہ مجھے نہیں دیکھے گا ، پھر اگر وہ مجھے دیکھ لے تو یہ اسے اپنے اہل و عیال اور اپنے مال کے ملنے سے بھی زیادہ پسندیدہ ہو گا ۔‘‘ رواہ مسلم ۔

Haidth Number: 5978