Blog
Books
Search Hadith

ستر کا بیان

بَاب السّتْر

18 Hadiths Found
عمر بن ابی سلمہ ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے رسول اللہ ﷺ کو ام سلمہ ؓ کے گھر ایک کپڑے میں لپٹے ہوئے نماز پڑھتے دیکھا ، آپ نے اس کپڑے کے دو کنارے اپنے کندھوں پر رکھے ہوئے تھے ۔ متفق علیہ ۔

Haidth Number: 754
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ تم میں سے کوئی شخص ایک کپڑے میں اس طرح نماز نہ پڑھے کہ اس کے کندھوں پر کوئی چیز نہ ہو ۔‘‘ متفق علیہ ۔

Haidth Number: 755
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا :’’ جو شخص ایک کپڑے میں نماز پڑھے تو وہ اس کے دونوں کناروں کو ایک دوسرے کے مخالف سمت کر لے (دائیں کنارے کو بائیں کندھے پر اور بائیں کنارے کو دائیں کندھے پر)۔‘‘ رواہ البخاری ۔

Haidth Number: 756
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، رسول اللہ نے ایک منقش چادر میں نماز پڑھی ، آپ نے اس کے نقش و نگار کو دیکھا ، آپ ﷺ جب نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا :’’ میری یہ چادر ابوجہم کے پاس لے جاؤ اور ابو جہم کی نقش و نگار کے بغیر چادر لے آؤ ، اس نے تو میری نماز میں خلل ڈال دیا تھا ۔‘‘ بخاری ، مسلم اور بخاری کی ایک روایت میں ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ میں اس کے نقش و نگار دیکھ رہا تھا جبکہ میں نماز میں تھا ، مجھے اندیشہ ہوا کہ یہ مجھے کسی فتنے کا شکار نہ کر دے ۔‘‘ متفق علیہ ۔

Haidth Number: 757
انس ؓ بیان کرتے ہیں، عائشہ ؓ کے پاس ایک پردہ تھا جس کے ساتھ انہوں نے اپنے گھر کی ایک جانب کو ڈھانپ رکھا تھا ، نبی ﷺ نے انہیں فرمایا :’’ اپنے اس پردے کو ہم سے دور کر دیں ، کیونکہ اس کی تصاویر میری نماز میں مسلسل میرے سامنے آتی رہیں ۔‘‘ رواہ البخاری ۔

Haidth Number: 758
عقبہ بن عامر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ کو ایک ریشمی کوٹ تحفہ میں دیا گیا تو آپ نے اسے پہن کر نماز پڑھی ، پھر نماز سے فارغ ہو کر سخت نا پسندیدگی کے عالم میں اسے اتار دیا اور فرمایا :’’ یہ متقی لوگوں کے شایان شان نہیں ۔‘‘ متفق علیہ ۔

Haidth Number: 759
سلمہ بن اکوع ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے عرض کیا ، اللہ کے رسول ! میں شکاری آدمی ہوں ، کیا میں ایک قمیض میں نماز پڑھ لیا کروں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ ہاں ، بٹن بند کر کے ، خواہ کانٹوں کو ہی بطور بٹن استعمال کر لو ۔‘‘ ابوداؤد ۔ امام نسائی نے بھی اسی طرح روایت کیا ہے ۔ اسنادہ حسن ۔

Haidth Number: 760
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، ایک آدمی اپنا تہبند لٹکائے نماز پڑھ رہا تھا تو رسول اللہ ﷺ نے اسے فرمایا :’’ جاؤ وضو کرو ۔‘‘ وہ گیا اور وضو کر کے پھر حاضر ہوا تو کسی آدمی نے عرض کیا ، اللہ کے رسول ! آپ نے اسے وضو کرنے کا حکم کیوں فرمایا ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ وہ اپنا تہبند لٹکائے ہوئے نماز پڑھ رہا تھا ، جبکہ اللہ تہبند لٹکا کر نماز پڑھنے والے شخص کی نماز قبول نہیں فرماتا ۔‘‘ حسن ، رواہ ابوداؤد ۔

Haidth Number: 761
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ کسی بالغہ عورت کی ننگے سر نماز قبول نہیں ہوتی ۔‘‘ صحیح ، رواہ ابوداؤد و الترمذی ۔

Haidth Number: 762
ام سلمہ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے دریافت کیا ، کیا عورت تہبند کے بغیر صرف قمیض اور دوپٹے میں نماز پڑھ سکتی ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ ہاں ، جب قمیض اس قدر کامل اور کشادہ ہو کہ وہ اس کے پاؤں ڈھانپتی ہو ۔‘‘ ابوداؤد ، اور انہوں نے راویوں کی ایک جماعت کا ذکر کیا جنہوں نے اس حدیث کو ام سلمہ ؓ پر موقوف قرار دیا ہے ۔‘‘ ضعیف ۔

Haidth Number: 763
Haidth Number: 764
Haidth Number: 765
ابوسعید خدری ؓ بیان کرتے ہیں ، اس دوران کہ رسول اللہ ﷺ اپنے صحابہ کو نماز پڑھا رہے تھے کہ آپ ﷺ نے اچانک اپنے جوتے اتار کر اپنے بائیں طرف رکھ دیے ، جب صحابہ نے یہ دیکھا تو انہوں نے بھی اپنے جوتے اتار دیے ، جب رسول اللہ ﷺ نماز پڑھ چکے تو فرمایا :’’ تمہیں کس چیز نے جوتے اتارنے پر آمادہ کیا ؟‘‘ انہوں نے عرض کیا ، ہم نے آپ ﷺ کو جوتے اتارتے ہوئے دیکھا تو ہم نے بھی اتار دیے ۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جبریل میرے پاس تشریف لائے تو انہوں نے مجھے بتایا کہ ان میں نجاست ہے ، جب تم میں سے کوئی مسجد میں آئے تو وہ دیکھے اگر وہ اپنے جوتوں میں نجاست دیکھے تو وہ اسے صاف کرے پھر ان میں نماز پڑھ لے ۔‘‘ صحیح ، رواہ ابوداؤد و الدارمی ۔

Haidth Number: 766
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے تو وہ اپنے جوتے اپنی دائیں طرف نہ رکھے نہ بائیں طرف کیونکہ اس کی بائیں جانب کسی دوسرے شخص کی دائیں جانب ہو گی ہاں اگر اس کے بائیں طرف کوئی نہ ہو تو پھر بائیں طرف رکھ لے ورنہ انہیں اپنے پاؤں کے درمیان رکھے ۔‘‘ ابوداؤد ابن ماجہ نے بھی اسی طرح روایت کیا ہے ۔ صحیح ۔

Haidth Number: 767
ابوسعید ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے آپ کو چٹائی پر نماز پڑھتے اور اس پر سجدہ کرتے ہوئے دیکھا ، اور انہوں نے بیان کیا کہ میں نے آپ کو ایک کپڑے میں اس طرح نماز پڑھتے ہوئے دیکھا کہ آپ نے اپنے جسم کو ایک کپڑے میں ڈھانپ رکھا تھا ۔ رواہ مسلم ۔

Haidth Number: 768
عمرو بن شعیب ؒ اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں ، انہوں نے کہا : میں نے رسول اللہ ﷺ کو کبھی ننگے پاؤں اور کبھی جوتوں میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ۔ اسنادہ حسن ، رواہ ابوداؤد ۔

Haidth Number: 769
محمد بن منکدر ؒ بیان کرتے ہیں ، جابر ؓ نے ایک تہبند میں اس طرح نماز پڑھی کہ انہوں نے اسے گردن کی طرف باندھا ہوا تھا ، جبکہ ان کے کپڑے مشجب (گھڑونچی) پر رکھے ہوئے تھے ، کسی نے ان سے کہا : آپ ایک کپڑے میں نماز پڑھ رہے ہیں ؟ انہوں نے فرمایا : میں نے یہ محض اس لیے کیا ہے تاکہ آپ جیسا احمق شخص مجھے دیکھ لے ۔ رسول اللہ ﷺ کے دور میں ہم میں سے کون شخص تھا جس کے پاس دو کپڑے ہوتے تھے ؟ رواہ البخاری ۔

Haidth Number: 770
ابی بن کعب ؓ بیان کرتے ہیں ، ایک کپڑے میں نماز پڑھنا سنت ہے ، ہم رسول اللہ ﷺ کی موجودگی میں ایسا کیا کرتے تھے اور ہمیں منع نہیں کیا جاتا تھا ۔ ابن مسعود ؓ نے فرمایا : یہ تب تھا جب کپڑوں کی قلت تھی ، پس جب اللہ فراخی عطا فرما دے تو پھر دو کپڑوں میں نماز پڑھنا بہتر و افضل ہے ۔ صحیح ، رواہ احمد ۔

Haidth Number: 771