Blog
Books
Search Hadith

{وَلَا تَجْہَرْ بِصَلَاتِکَ وَلَا تُخَافِتْ بِہَا}کی تفسیر

3 Hadiths Found
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے مروی ہے کہ جب یہ آیت اتری: {وَلَا تَجْـہَرْ بِصَلَاتِکَ وَلَا تُخَافِتْ بِہَا وَابْتَغِ بَیْنَ ذٰلِکَ سَبِیْلًا}… اور اپنی نماز نہ بلند آواز سے پڑھ اور نہ اسے پست کر اور اس کے درمیان کوئی راستہ اختیار کر۔ تو اس وقت نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مکہ میں چھپ کر رہتے تھے، جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنے صحابہ کو نماز پڑھاتے تو بآواز بلند قرآن مجید کی تلاوت کرتے۔ جب مشرک قرآن سنتے تو وہ قرآن مجید کو، اس کو نازل کرنے والے اور اس کو لانے والے فرشتے کو برا بھلا کہتے، پس اللہ تعالی نے اپنے نبی سے فرمایا: {وَلَا تَجْہَرْ بِصَلَاتِکَ} یعنی اپنی قراء ت کو اتنا بلند نہ کرو کہ مشرک سن لیں اور پھر وہ قرآن کو گالی دیں، {وَلَا تُخَافِتْ بِہَا} اور اس کو اپنے صحابہ سے پست نہ کرو کہ وہ بھی نہ سنیں، تاکہ وہ سن کر اس کو سیکھ سکیں، {وَابْتَغِ بَیْنَ ذٰلِکَ سَبِیلًا}اور اس کے درمیان کوئی راستہ اختیار کرو۔

Haidth Number: 8661

۔ (۱۱۰۴۴)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا اجْتَمَعَ الْقَوْمُ لِغُسْلِ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَلَیْسَ فِی الْبَیْتِ إِلَّا أَہْلُہُ عَمُّہُ الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، وَعَلِیُّ بْنُ أَبِی طَالِبٍ، وَالْفَضْلُ بْنُ الْعَبَّاسِ، وَقُثَمُ بْنُ الْعَبَّاسِ، وَأُسَامَۃُ بْنُ زَیْدِ بْنِ حَارِثَۃَ، وَصَالِحٌ مَوْلَاہُ، فَلَمَّا اجْتَمَعُوا لِغُسْلِہِ نَادٰی مِنْ وَرَائِ الْبَابِ أَوْسُ بْنُ خَوْلِیِّ نِ الْأَنْصَارِیُّ، ثُمَّ أَحَدُ بَنِی عَوْفِ بْنِ الْخَزْرَجِ، وَکَانَ بَدْرِیًّا عَلِیَّ بْنَ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ، فَقَالَ لَہُ: یَا عَلِیُّ نَشَدْتُکَ اللّٰہَ! وَحَظَّنَا مِنْ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: فَقَالَ لَہُ عَلِیٌّ: ادْخُلْ، فَدَخَلَ فَحَضَرَ غُسْلَ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَلَمْ یَلِ مِنْ غُسْلِہِ شَیْئًا، قَالَ: فَأَسْنَدَہُ إِلٰی صَدْرِہِ وَعَلَیْہِ قَمِیصُہُ، وَکَانَ الْعَبَّاسُ وَالْفَضْلُ وَقُثَمُ یُقَلِّبُونَہُ مَعَ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ، وَکَانَ أُسَامَۃُ بْنُ زَیْدٍ وَصَالِحٌ مَوْلَاہُمَا یَصُبَّانِ الْمَائَ، وَجَعَلَ عَلِیٌّیَغْسِلُہُ، وَلَمْ یُرَ مِنْ رَسُولِ اللّٰہِ شَیْئٌ مِمَّا یُرٰی مِنَ الْمَیِّتِ، وَہُوَ یَقُولُ: بِأَبِی وَأُمِّی مَا أَطْیَبَکَ حَیًّا وَمَیِّتًا، حَتّٰی إِذَا فَرَغُوا مِنْ غُسْلِ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَکَانَ یُغَسَّلُ بِالْمَائِ وَالسِّدْرِ جَفَّفُوہُ، ثُمَّ صُنِعَ بِہِ مَا یُصْنَعُ بِالْمَیِّتِ، ثُمَّ أُدْرِجَ فِی ثَلَاثَۃِ أَثْوَابٍ ثَوْبَیْنِ أَبْیَضَیْنِ وَبُرْدِ حِبَرَۃٍ، ثُمَُُُُّ دَعَا الْعَبَّاسُ رَجُلَیْنِ، فَقَالَ: لِیَذْہَبْ أَحَدُکُمَا إِلَی أَبِی عُبَیْدَۃَ بْنِ الْجَرَّاحِ، وَکَانَ أَبُو عُبَیْدَۃَیَضْرَحُ لِأَہْلِ مَکَّۃَ، وَلْیَذْہَبْ الْآخَرُ إِلَی أَبِی طَلْحَۃَ بْنِ سَہْلٍ الْأَنْصَارِیِّ، وَکَانَ أَبُو طَلْحَۃَیَلْحَدُ لِأَہْلِ الْمَدِینَۃِ، قَالَ: ثُمَّ قَالَ الْعَبَّاسُ لَہُمَا حِینَ سَرَّحَہُمَا: اللَّہُمَّ خِرْ لِرَسُولِکَ، قَالَ: فَذَہَبَا فَلَمْ یَجِدْ صَاحِبُ أَبِی عُبَیْدَۃَ أَبَا عُبَیْدَۃَ وَوَجَدَ صَاحِبُ أَبِی طَلْحَۃَ أَبَا طَلْحَۃَ فَجَائَ بِہِ، فَلَحَدَ لِرَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ۔ (مسند احمد: ۲۳۵۷)

سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو غسل دینے کے لیے لوگ جمع ہوئے، گھر میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے اہل خانہ، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے چچا سیدنا عباس بن عبدالمطلب، سیدنا علی بن ابی طالب، سیدنا فضل بن عباس، سیدنا قثم بن عباس، سیدنا اسامہ بن زید بن حار ثہ اجمعین اور ان کا غلام سیدنا صالح ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ تھے، یہ لوگ جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو غسل دینے کے لیے جمع ہوئے تو دروازہ کے باہر سے بنو عوف بن خزرج کے ایک فرد سیدنا اوس بن خولی انصاری بدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے سیدنا علی بن ابی طالب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو آواز دیتے ہوئے کہا: اے علی! میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اللہ کا واسطہ دیتا ہوں، ہمارا بھی رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر حق اور حصہ ہے۔ سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے ان سے کہا: اندر آجاؤ، سو وہ اندر آگئے، وہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے غسل کے موقع پر حاضر رہے، لیکن آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو غسل دینے میں شریک نہیں ہو سکے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر قمیض اسی طرح رہی اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے اپنے سینے سے لگا لیا، سیدنا عباس، سیدنا فضل اور سیدنا قثم ، سیدنا علی بن ابی طالب کے ساتھ مل کر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پہلو کو بدلتے اور سیدنا اسامہ بن زید اور ان کا غلام سیدنا صالح ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ پانی ڈالتے اور سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو غسل دیتے، عام طور پر فوت ہونے والوں کے جسم میں جو ناروا باتیں دیکھی جاتی ہیں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم میں کوئی ایسی چیز نظر نہیں آئی، سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو غسل دیتے جاتے اور کہتے: میرے ماں باپ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر فدا ہوں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنی زندگی میں اور زندگی کے بعد بھی کس قدر پاکیزہ ہیں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو بیری کے پتے ملے پانی سے غسل دیا گیا۔ یہاں تک کہ وہ لوگ جب رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو غسل دینے سے فارغ ہوئے تو انہوں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے جسم کو خشک کیا، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ وہ سارے کام کئے گئے جو میت کے ساتھ کئے جاتے ہیں، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو تین کپڑوں میں داخل کیا گیا، ان میں سے دو سفید تھے اور ایک دھاری دار چادر تھی، اس کے بعد سیدنا عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے دو آدمیوں کو بلوا کر ایک کو سیدنا ابو عبیدہ بن جراح ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی طرف اور دوسرے کو سیدنا ابو طلحہ بن سھل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ انصاری کو بلانے کے لیے بھیجا، سیدنا ابو عبیدہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ مکہ میں اہل مکہ کے لیے قبر کھودا کرتے تھے، یہ صندوقییعنی شق والی قبر بناتے تھے اور سیدنا ابو طلحہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اہل مدینہ کے لیے بغلییعنی لحد والی قبر تیار کیا کرتے تھے، سیدنا عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے ان دونوں کو روانہ کرنے کے بعد کہا: اے اللہ ! ان دونوں میں سے تو جسے چاہے، اپنے رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لیے اختیار فرما، وہ دونو ں گئے، جو آدمی سیدنا عبیدہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو بلانے گیا تھا، وہ اسے نہیں مل سکے، اور جو آدمی سیدنا ابو طلحہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو بلانے گیا تھا، وہ اسے مل گئے، چنانچہ وہ ان کو ساتھ لے آئے اور انہوں نے آکر رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لیے لحدوالی (بغلی قبر) تیار کی۔

Haidth Number: 11044

۔ (۱۱۹۴۱)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ نُعَیْمٍ الْقَیْسِیِّ قَالَ: حَدَّثَنِی الضَّحَّاکُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ عَرْزَبٍ الْأَشْعَرِیُّ أَنَّ أَبَا مُوسٰی حَدَّثَہُمْ قَالَ: لَمَّا ہَزَمَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ ہَوَازِنَ بِحُنَیْنٍ عَقَدَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لِأَبِی عَامِرٍ الْأَشْعَرِیِّ عَلٰی خَیْلِ الطَّلَبِ، فَطَلَبَ فَکُنْتُ فِیمَنْ طَلَبَہُمْ فَأَسْرَعَ بِہِ فَرَسُہُ فَأَدْرَکَ ابْنَ دُرَیْدِ بْنِ الصِّمَّۃِ فَقَتَلَ أَبَا عَامِرٍ وَأَخَذَ اللِّوَائَ، وَشَدَدْتُ عَلَی ابْنِ دُرَیْدٍ فَقَتَلْتُہُ وَأَخَذْتُ اللِّوَائَ، وَانْصَرَفْتُ بِالنَّاسِ، فَلَمَّا رَآنِی رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَحْمِلُ اللِّوَائَ قَالَ: ((یَا أَبَا مُوسَی! قُتِلَ أَبُو عَامِرٍ؟)) قَالَ: قُلْتُ: نَعَمْ، یَا رَسُولَ اللّٰہِ، قَالَ: فَرَأَیْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رَفَعَ یَدَیْہِ یَدْعُو یَقُولُ: ((اللَّہُمَّ عُبَیْدَکَ عُبَیْدًا أَبَا عَامِرٍ اجْعَلْہُ مِنَ الْأَکْثَرِینَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔)) (مسند احمد: ۱۹۷۹۶)

سیدنا ابو موسیٰ اشعری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ نے حنین میں بنو ہوازن کو ہزیمت سے دو چار کیا، تو رسول اللہ نے بھاگ جانے والے مشرکوں کا پیچھا کرنے کے لیے سیدنا ابو عامر اشعری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو گھڑ سواروں کے ایک دستہ پر مامور فرمایا،یہ ان کے پیچھے روانہ ہوئے، میں بھی ان کے ساتھ تھا، سیدنا ابو عامر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا گھوڑا تیزی سے ان کو لے کر آگے نکل گیا، انہوں نے ابن درید کو جا لیا، لیکن ابن درید نے سیدنا ابو عامر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو قتل کر دیا اور ان کا جھنڈا قبضے میں لے لیا، پھر میں نے ابن درید کا پیچھا کر کے اسے قتل کر دیا اور جھنڈا دوبارہ اپنے قبضے میں لے لیا اور میں لوگوں کے ساتھ واپس ہوا، رسول اللہ نے جھنڈا اُٹھائے دیکھا تو فرمایا: اے ابو موسیٰ ! کیا ابو عامر قتل ہو گئے ہیں؟ میں نے عرض کیا: جی ہاں، اے اللہ کے رسول! میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیکھا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے یہ دعا کر رہے تھے: اے اللہ اپنے پیارے بندے عبید ابو عامر کو قیامت کے روز ان لوگوں میں بنانا جن کے صالح اعمال بہت اور بے شمار بلند درجات ہوں۔

Haidth Number: 11941