Blog
Books
Search Hadith

{اَفَرَاَیْتَ الَّذِیْ کَفَرَ بِآیَاتِنَا وَقَالَ لَاُوْتَیَنَّ مَالًا وَّ وَلَدًا} کی تفسیر

4 Hadiths Found
۔ مسروق سے مروی ہے کہ سیدنا خباب بن ارت ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: میں مکہ میں لوہار تھا، میں نے عا ص بن وائل کا کام کیا اور میرے کچھ درہم اس پر جمع ہوگئے، ایک دن میں ان کا تقاضا کرنے کے لیے اس کے پاس آیا، لیکن اس نے کہا: میں تجھے اس وقت تک یہ درہم نہیں دوں گا، جب تک تو محمد ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ) کے ساتھ کفر نہیں کرے گا، میں نے کہا: اللہ کی قسم! میں اس وقت تک محمد ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ کفر نہیںکروں گا، یہاں تک کہ ایسا نہیں ہو جاتاکہ تو مر جائے اور پھر تجھے اٹھا دیا جائے، اس نے آگے سے کہا:جب مجھے دوبارہ اٹھایا جائے گا تو میرے لیے مال اور اولاد ہو گی، ایک روایت میں ہے: اس نے کہا: پس بیشک جب میں مر جاؤں گا اور پھر مجھے اٹھایا جائے گا تو وہاں میرا مال ہو گا اور میری اولاد ہوگی، اُس وقت میں تجھے یہ قرض چکا دوں گا، سیدنا خباب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: جب میں نے اس کییہ بات رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے ذکر کی تو اللہ تعالی نے یہ آیت نازل کی: {اَفَرَئَ یْتَ الَّذِیْ کَفَرَ بِاٰیٰتِنَا وَقَالَ لَاُوْتَیَنَّ مَالًا وَّوَلَدًا۔ اَطَّلَعَ الْغَیْبَ اَمِ اتَّخَذَ عِنْدَ الرَّحْمٰنِ عَہْدًا۔ کَلَّا سَنَکْـتُبُ مَا یَقُوْلُ وَنَمُدُّ لَہ مِنَ الْعَذَابِ مَدًّا۔ وَّنَرِثُہ مَا یَقُوْلُ وَیَاْتِیْنَا فَرْدًا۔} (سورۂ مریم: ۷۷ تا ۸۰) کیا تو نے اسے بھی دیکھا جس نے ہماری آیتوں سے کفر کیا اور کہا کہ مجھے تو مال و اولاد ضرور ہی دی جائے گی، کیا وہ غیب پر مطلع ہے یا اللہ کا کوئی وعدہ لے چکا ہے؟ ہر گز نہیں،یہ جو بھی کہہ رہا ہے ہم اسے ضرور لکھ لیں گے اور اس کے لیے عذاب بڑھاتے چلے جائیں گے، یہ جن چیزوں کو کہہ رہا ہے، اسے ہم اس کے بعد لے لیں گے اور یہ تو بالکل اکیلا ہی ہمارے سامنے حاضر ہو گا۔

Haidth Number: 8677

۔ (۱۱۰۸۶)۔ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم خُطْبَۃً بَعْدَ الْعَصْرِ إِلَی مُغَیْرِبَانِ الشَّمْسِ، حَفِظَہَا مِنَّا مَنْ حَفِظَہَا، وَنَسِیَہَا مِنَّا مَنْ نَسِیَہَا، فَحَمِدَ اللّٰہَ، قَالَ عَفَّانُ: وَقَالَ حَمَّادٌ: وَأَکْثَرُ حِفْظِی أَنَّہُ قَالَ بِمَا ہُوَ کَائِنٌ إِلٰییَوْمِ الْقِیَامَۃِ، فَحَمِدَ اللّٰہَ وَأَثْنٰی عَلَیْہِ ثُمَّ قَالَ: ((أَمَّا بَعْدُ! فَإِنَّ الدُّنْیَا خَضِرَۃٌ حُلْوَۃٌ، وَإِنَّ اللّٰہَ مُسْتَخْلِفُکُمْ فِیہَا فَنَاظِرٌ کَیْفَ تَعْمَلُونَ، أَلَا فَاتَّقُوا الدُّنْیَا وَاتَّقُوا النِّسَائَ، أَلَا إِنَّ بَنِی آدَمَ خُلِقُوا عَلٰی طَبَقَاتٍ شَتّٰی، مِنْہُمْ مَنْ یُولَدُ مُؤْمِنًا وَیَحْیَا مُؤْمِنًا وَیَمُوتُ مُؤْمِنًا، وَمِنْہُمْ مَنْ یُولَدُ کَافِرًا وَیَحْیَا کَافِرًا وَیَمُوتُ کَافِرًا، وَمِنْہُمْ مَنْ یُولَدُ مُؤْمِنًا وَیَحْیَا مُؤْمِنًا وَیَمُوتُ کَافِرًا، وَمِنْہُمْ مَنْ یُولَدُ کَافِرًا وَیَحْیَا کَافِرًا وَیَمُوتُ مُؤْمِنًا، أَلَا إِنَّ الْغَضَبَ جَمْرَۃٌ تُوقَدُ فِی جَوْفِ ابْنِ آدَمَ، أَلَا تَرَوْنَ إِلٰی حُمْرَۃِ عَیْنَیْہِ وَانْتِفَاخِ أَوْدَاجِہِ فَإِذَا وَجَدَ أَحَدُکُمْ شَیْئًا مِنْ ذٰلِکَ فَالْأَرْضَ الْأَرْضَ، أَلَا إِنَّ خَیْرَ الرِّجَالِ مَنْ کَانَ بَطِیئَ الْغَضَبِ سَرِیعَ الرِّضَا، وَشَرَّ الرِّجَالِ مَنْ کَانَ سَرِیعَ الْغَضَبِ بَطِیئَ الرِّضَا، فَإِذَا کَانَ الرَّجُلُ بَطِیئَ الْغَضَبِ بَطِیئَ الْفَیْئِ، وَسَرِیعَ الْغَضَبِ وَسَرِیعَ الْفَیْئِ فَإِنَّہَا بِہَا، أَلَا إِنَّ خَیْرَ التُّجَّارِ مَنْ کَانَ حَسَنَ الْقَضَائِ حَسَنَ الطَّلَبََََِ، وَشَرَّ التُّجَّارِ مَنْ کَانَ سَیِّئَ الْقَضَائِ سَیِّئَ الطَّلَبِ، فَإِذَا کَانَ الرَّجُلُ حَسَنَ الْقَضَائِ سَیِّئَ الطَّلَبِ أَوْ کَانَ سَیِّئَ الْقَضَائِ حَسَنَ الطَّلَبِ فَإِنَّہَا بِہَا، أَلَا إِنَّ لِکُلِّ غَادِرٍ لِوَائً یَوْمَ الْقِیَامَۃِ بِقَدْرِ غَدْرَتِہِ، أَلَا وَأَکْبَرُ الْغَدْرِ غَدْرُ أَمِیرِ عَامَّۃٍ، أَلَا لَا یَمْنَعَنَّ رَجُلًا مَہَابَۃُ النَّاسِ أَنْ یَتَکَلَّمَ بِالْحَقِّ إِذَا عَلِمَہُ، أَلَا إِنَّ أَفْضَلَ الْجِہَادِ کَلِمَۃُ حَقٍّ عِنْدَ سُلْطَانٍ جَائِرٍ۔)) فَلَمَّا کَانَ عِنْدَ مُغَیْرِبَانِ الشَّمْسِ قَالَ: ((أَلَا إِنَّ مِثْلَ مَا بَقِیَ مِنَ الدُّنْیَا فِیمَا مَضٰی مِنْہَا مِثْلُ مَا بَقِیَ مِنْ یَوْمِکُمْ ہٰذَا فِیمَا مَضٰی مِنْہُ۔)) (مسند احمد: ۱۱۱۶۰)

سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں عصر کے بعد غروب آفتاب کے قریب تک خطبہ ارشاد فرمایا، ہم میں سے کسی نے اسے یاد رکھا اور کسی نے اسے بھلا دیا، اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس خطبہ میں قیامت تک رونما ہونے والے اہم اہم امور کا ذکر کیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ دنیا سر سبز یعنی خوش نما، میٹھی اور دل پسند ہے، اللہ اس دنیا میں تمہیں ایک دوسرے کا خلیفہ بناتا ہے، یعنی ایک نسل جاتی ہے تو دوسری نسل اس کی جگہ آجاتی ہے، وہ دیکھتا ہے کہ تم کیسے اعمال کرتے ہو؟ خبردار! تم دنیا کو جمع کرنے سے اور عورتوں کے ساتھ زیادہ دل لگانے سے بچو۔ خبردار ! اولاد آدم کو مختلف طبقات میں پیدا کیا گیا ہے، ان میں سے بعض ایمان کی حالت میں پیدا ہوتے ہیں، ایمان کی حالت میں زندگی گزارتے ہیں اور ایما ن کی حالت ہی میں انہیں موت آتی ہے اور بعض کفر کی حالت میں پیدا ہوتے، کفر کی حالت میں زندگی گزارتے اور کفر پر ہی ان کو موت آتی ہے۔ اور ان میں سے بعض کفر کی حالت میں پیدا ہوتے، کفر پر زندگی گزارتے ہیں اور ان کو موت ایمان پر آتی ہے۔ اور ان میں سے بعض ایمان کی حالت میں پیدا ہوتے، ایمان پر زندگی گزارتے ہیں اور ان کو موت کفر پر آتی ہے۔ خبردار! غصہ ایک انگار اہے، جو انسان کے پیٹ میں جلتا ہے۔ کیا تم دیکھتے نہیں کہ غصے کے وقت آدمی کی آنکھیں سرخ اور رگیں پھول جاتی ہیں، جب تم میں سے کسی پر ایسی کیفیت طاری ہو تو وہ زمین پر لیٹ جائے۔ خبردار! لوگوں میں سب سے اچھا آدمی وہ ہے جسے غصہ دیر سے آئے اور وہ جلد راضی ہو جائے اور بدترین آدمی وہ ہے جسے غصہ جلد آئے اور دیر سے ختم ہو اور جس آدمی کو دیر سے غصہ آئے اور دیر سے ختم ہو یا جسے جلد غصہ آئے اور جلد ختم ہو جائے تو یہ صفات ایک دوسری کے بالمقابل ہیںیعنی اچھی صفت بری صفت کی برائی کا ازالہ کر دیتی ہے۔ تاجروں میں سے اچھا وہ ہے ادائیگی اچھی طرح کرے اور اپنے حق کا مطالبہ بھی اچھی طرح کرے۔ اور بدترین تاجر وہ ہے جس کا ادائیگی کا انداز بھی بھونڈا اور اپنے حق کا مطالبہ بھی بھونڈے انداز سے کرے۔ اور جو کوئی ادائیگی اچھی کرے اور مطالبہ کا انداز غلط ہو یا ادائیگی کا انداز برا اور مطالبہ کا انداز اچھا ہو تو اچھی صفت بری صفت کی تلافی کر دیتی ہے۔ خبردار! ہر دھوکہ باز کے لیے قیامت کے دن بطورِ علامت ایک جھنڈا نصب کیا جائے گا، اس کا دھوکہ جس قدر ہو گا اس کا جھنڈا بھی اسی حساب سے بلند ہو گا سب سے بڑا دھوکا عام لوگوں کے حاکم کا ہوتا ہے۔ خبردار!جو کوئی حق بات کو جانتا ہو اسے لوگوں کا ڈر حق بات کے کہنے سے نہیں روکے۔ خبردار! یاد رکھو کہ ظالم حکم ران کے سامنے کلمۂ حق کہنا افضل جہاد ہے۔ اور جب سورج غروب ہونے کے قریب پہنچا تو فرمایا گزری ہوئی مدتِ دنیا اور باقی مدت دنیا کی مثال ایسے ہی ہے جیسے گزرے ہوئے دن کے مقابلہ میں دن کاباقی حصہ۔

Haidth Number: 11086

۔ (۱۱۰۸۷)۔ (وَمِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ قَالَ: صَلَّی بِنَا رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم صَلَاۃَ الْعَصْرِ ذَاتَ یَوْمٍ بِنَہَارٍ، ثُمَّ قَامَ یَخْطُبُنَا إِلٰی أَنْ غَابَتْ الشَّمْسُ، فَلَمْ یَدَعْ شَیْئًا مِمَّا یَکُونُ إِلٰییَوْمِ الْقِیَامَۃِ إِلَّا حَدَّثَنَاہُ، حَفِظَ ذٰلِکَ مَنْ حَفِظَ وَنَسِیَ ذٰلِکَ مَنْ نَسِیَ، (ثُمَّ ذَکَرَ نَحْوَ الْحَدِیْثِ الْمُتَقَدِّمِ) وَفِیْہِ: ((أَلَا إِنَّ لِکُلِّ غَادِرٍ لِوَائً یَوْمَ الْقِیَامَۃِ بِقَدْرِ غَدْرَتِہِ یُنْصَبُ عِنْدَ اِسْتِہِ۔)) وفیہ: ((أَلَمْ تَرَوْا إِلٰی حُمْرَۃِ عَیْنَیْہِ وَانْتِفَاخِ أَوْدَاجِہِ فَإِذَا وَجَدَ أَحَدُکُمْ ذٰلِکَ فَلْیَجْلِسْ (أَوْ قَالَ) فَلْیَلْصَقْ بِالْأَرْضِ۔)) وَفِیْہِ: ((وَمَا شَیْئٌ أَفْضَلَ مِنْ کَلِمَۃِ عَدْلٍ تُقَالُ عِنْدَ سُلْطَانٍ جَائِرٍ فَلَا یَمْنَعَنَّ أَحَدَکُمْ اتِّقَائُ النَّاسِ أَنْ یَتَکَلَّمَ بِالْحَقِّ إِذَا رَآہُ أَوْ شَہِدَہُ۔)) ثُمَّ بَکٰی أَبُو سَعِیدٍ فَقَالَ: قَدْ وَاللّٰہِ مَنَعَنَا ذٰلِکَ قَالَ: ((وَإِنَّکُمْ تُتِمُّونَ سَبْعِینَ أُمَّۃً أَنْتُمْ خَیْرُہَا وَأَکْرَمُہَا عَلَی اللّٰہِ۔)) ثُمَّ دَنَتِ الشَّمْسُ أَنْ تَغْرُبَ فَقَالَ: ((وَإِنَّ مَا بَقِیَ مِنَ الدُّنْیَا فِیمَا مَضٰی مِنْہَا مِثْلُ مَا بَقِیَ مِنْ یَوْمِکُمْ ہٰذَا فِیمَا مَضٰی مِنْہُ۔)) (مسند احمد: ۱۱۶۰۸)

۔(دوسری سند) سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک دن ہمیں نماز عصر اول ترین وقت میں پڑھائی، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کھڑے ہو کر غروب آفتاب تک ہم سے خطاب فرمایا، قیامت تک جو کچھ ہونے والا تھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہم سے وہ سب کچھ بیان فرمایا، کسی کو یاد رہا اور کسینے بھلا دیا، اس سے آگے گزشتہ حدیث کی مانند ہے، البتہ اس میں ہے:قیامت کے دن ہر دھوکہ باز کی دبر کے قریب اس کے دھوکہ کے لحاظ سے بلند جھنڈا نصب کیا جائے گا، اس حدیث میں یہ بھی ہے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا کیا تم غصے والے آدمی کی آنکھوں کو سرخ ہوتے اور اس کی رگوں کو پھولتے نہیں دیکھتے، جب تم میں سے کسی کو شدید غصہ آئے تو وہ زمین پر بیٹھ جائے۔ اس حدیث میں یہ بھی ہے کہ ظالم حکمران کے سامنے کلمۂ حق کہنے سے بڑھ کر کوئی بات افضل نہیں، جب تم میں سے کوئی آدمی حق بات کہنے کا موقع دیکھےیا ایسی جگہ پر موجود ہو جہاں حق بات کہنے کی ضرورت ہو تو لوگوں کا ڈرتمہیں حق کہنے سے نہیں روکے۔ اس کے بعد سیدنا ابو سعید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ رو پڑے اور کہنے لگے: اللہ کی قسم! لوگوں کے خوف نے ہمیں کلمۂ حق کہنے سے روکا ہے۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تمہارے ذریعے امتوں کا ستر کا عدد پورا ہو رہا ہے۔ یعنی تم ستر ویں امت ہو، تم سب سے افضل اور اللہ کے ہاں سب سے بڑھ کر معزز ہو۔ اس کے بعد سورج غروب ہونے لگا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: دنیا کی گزری ہوئی مدت اور باقی مدت میں وہی نسبت ہے، جو گزرے ہوئے دن کے مقابلہ میں غروب تک کے بقیہ وقت کو نسبت ہے۔

Haidth Number: 11087
سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں ایک ہدیہ پیش کیا گیا، اس میںیمنی موتیوں کا ایک ہار بھی تھا۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں یہ ہار اپنے اہل میں سے اسے دوں گا، جو مجھے سب سے زیادہ محبوب ہے۔ عورتوں نے سمجھا کہ اس ہار کو ابو قحافہ کی بیٹییعنی سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا لے جائیں گی، مگر نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنی نواسی سیدہ امامہ بنت زینب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کو بلوا کر وہ ہار ان کی گردن میں ڈال دیا۔

Haidth Number: 11978