Blog
Books
Search Hadith

{فَیَوْمَئِذٍ لَا یُسْئَلُ عَنْ ذَنْبِہٖاِنْسٌوَّلَاجَانٌّ…} کی تفسیر

6 Hadiths Found
۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ نہیں ہوسکتا کہ بندے کا قیامت کے دن محاسبہ بھی ہو اور پھر اس کو بخش بھی دیا جائے، مسلمان قبر میں بھی اپنے عمل کو دیکھتا ہے، اور اللہ تعالی فرماتے ہیں: {فَیَوْمَئِذٍ لَا یُسْأَلُ عَنْ ذَنْبِہِ إِنْسٌ وَلَا جَانٌّ }… اس دن کسی انسان اور کسی جن سے اس کے گناہوں کے متعلق پوچھا نہیں جائے گی۔ نیز فرمایا: {یُعْرَفُ الْمُجْرِمُونَ بِسِیمَاہُمْ}… گنہگار صرف حلیہ سے ہی پہنچان لیے جائیں گے۔

Haidth Number: 8775

۔ (۱۱۴۲۵)۔ سُلَیْمُ بْنُ أَخْضَرَ قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ قَالَ: حَدَّثَنِی عَلِیُّ بْنُ زَیْدٍ عَنْ أُمِّ مُحَمَّدٍ امْرَأَۃِ أَبِیہِ، عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ: کَانَتْ عِنْدَنَا أُمُّ سَلَمَۃَ، فَجَائَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عِنْدَ جُنْحِ اللَّیْلِ، قَالَتْ: فَذَکَرْتُ شَیْئًا صَنَعَہُ بِیَدِہِ، قَالَتْ: وَجَعَلَ لَا یَفْطِنُ لِأُمِّ سَلَمَۃَ، قَالَتْ: وَجَعَلْتُ أُومِیئُ إِلَیْہِ حَتّٰی فَطَنَ، قَالَتْ أُمُّ سَلَمَۃَ: أَہٰکَذَا الْآنَ أَمَا کَانَتْ وَاحِدَۃٌ مِنَّا عِنْدَکَ إِلَّا فِی خِلَابَۃٍ کَمَا أَرٰی وَسَبَّتْ عَائِشَۃَ، وَجَعَلَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَنْہَاہَا فَتَأْبَی، فَقَالَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ((سُبِّیہَا)) فَسَبَّتْہَا حَتّٰی غَلَبَتْہَا فَانْطَلَقَتْ أُمُّ سَلَمَۃَ إِلٰی عَلِیٍّ وَفَاطِمَۃَ، فَقَالَتْ: إِنَّ عَائِشَۃَ سَبَّتْہَا، وَقَالَتْ لَکُمْ وَقَالَتْ لَکُمْ، فَقَالَ عَلِیٌّ لِفَاطِمَۃَ: اذْہَبِی إِلَیْہِ فَقُولِی إِنَّ عَائِشَۃَ قَالَتْ لَنَا وَقَالَتْ لَنَا، فَأَتَتْہُ فَذَکَرَتْ ذٰلِکَ لَہُ فَقَالَ لَہَا النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ((إِنَّہَا حِبَّۃُ أَبِیکِ وَرَبِّ الْکَعْبَۃِ۔)) فَرَجَعَتْ إِلٰی عَلِیٍّ فَذَکَرَتْ لَہُ الَّذِی قَالَ لَہَا، فَقَالَ: أَمَا کَفَاکَ إِلَّا أَنْ قَالَتْ لَنَا عَائِشَۃُ وَقَالَتْ لَنَا حَتَّی أَتَتْکَ فَاطِمَۃُ، فَقُلْتَ لَہَا: ((إِنَّہَا حِبَّۃُ أَبِیکِ وَرَبِّ الْکَعْبَۃِ۔)) (مسند احمد: ۲۵۵۰۰)

سیدہ عائشہ صدیقہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کا بیان ہے کہ ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا ہمارے ہاں تشریف فرما تھیں، رات کے کسی حصے میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تشریف لائے۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے ایک کام کا ذکر کیا، جو اللہ کے رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنے ہاتھ سے کیا (جیسے میاں بیوی آپس میں کرتے ہیں) ۔آپ کو سیدہ ام سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کی موجود گی کا علم نہ تھا، سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کہتی ہیں:میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اشارے سے سمجھانے لگییہاں تک کہ آپ کو بات سمجھ آگئی۔ ام سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے کہا: کیا اب یہ کچھ ہونے لگا ہے؟ کیا ہم میں سے کوئی زوجہ آپ کی نظروں میں دھوکے میں ہے، جیسا کہ میں دیکھ رہی ہوں اور انہوں نے ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کو بھی برا بھلا کہا۔ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ان کو روکتے رہے، مگر وہ نہ رکیں۔ بالآخر نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے فرمایا: اب تم بولو۔ جب وہ بولیں تو ان پر غالب آگئیں، پھر ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا ، سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اور سیدہ فاطمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے ہاں گئیں اور ان سے کہا کہ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے مجھے برا بھلا کہا ہے اور انہوں نے آپ لوگوں کے متعلق بھی اس قسم کی باتیں کی ہیں۔ سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے سید فاطمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے کہا تم رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے جا کر کہو کہ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے ہمارے متعلق اس قسم کی باتیں کی ہیں۔ سیدہ فاطمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں جا کر سای بات بتلائی تو نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان سے فرمایا: رب کعبہ کی قسم! وہ تمہارے باپ کی محبوبہ ہے۔ یہ سن کر سیدہ فاطمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا ، سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس واپس گئیں اور نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی بات کا ان سے ذکر کیا۔ پھر سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے شکوہ کے طور پر کہا کیا آپ کی طرف سے اتنا ہی کافی نہیں کہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے ہمارے متعلق اس قسم کی باتیں کیں اور سیدہ فاطمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے آپ سے ان کا ذکر بھی کیا (اور آپ نے پھر ان باتوں کا کوئی نوٹس نہیں لیا)، صرف اتنا کہا کہ رب کعبہ کی قسم! وہ تو تمہارے باپ کی محبوبہ ہے۔

Haidth Number: 11425
۔(دوسری سند)ام محمد سے مروی ہے، جبکہ وہ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے پاس آیا جایا کرتی تھیں، انھوں نے کہا کہ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے بتلایا کہ سیدہ زینب بنت جحش ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا ہمارے ہاں تشریف فرما تھیں۔ اس سے آگے انہوں نے اسی طرح حدیث بیان کی جیسے سلیم بن اخضر نے بیان کی ہے۔ صرف اتنا فرق ہے کہ سلیم کی روایت میں سیدہ زینب بنت جحش کی بجائے سیدہ ام سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کا ذکر ہے۔

Haidth Number: 11426

۔ (۱۱۴۲۷)۔ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ: اجْتَمَعْنَ أَزْوَاجُ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَأَرْسَلْنَ فَاطِمَۃَ إِلَی النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقُلْنَ لَہَا: قُولِی لَہُ: إِنَّ نِسَاء َکَ یَنْشُدْنَکَ الْعَدْلَ فِی ابْنَۃِ أَبِی قُحَافَۃَ، قَالَتْ: فَدَخَلَتْ عَلَی النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَہُوَ مَعَ عَائِشَۃَ فِی مِرْطِہَا، فَقَالَتْ لَہُ: إِنَّ نِسَاء َکَ أَرْسَلْنَنِی إِلَیْکَ وَہُنَّ یَنْشُدْنَکَ الْعَدْلَ فِی ابْنَۃِ أَبِی قُحَافَۃَ، فَقَالَ لَہَا النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ((أَتُحِبِّینِی۔)) قَالَتْ: نَعَمْ، قَالَ: ((فَأَحِبِّیہَا۔)) فَرَجَعَتْ إِلَیْہِنَّ فَأَخْبَرَتْہُنَّ مَا قَالَ لَہَا، فَقُلْنَ إِنَّکِ لَمْ تَصْنَعِی شَیْئًا فَارْجِعِی إِلَیْہِ، فَقَالَتْ: وَاللّٰہِ لَا أَرْجِعُ إِلَیْہِ فِیہَا أَبَدًا، قَالَ الزُّہْرِیُّ: وَکَانَتْ ابْنَۃَ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حَقًّا، فَأَرْسَلْنَ زَیْنَبَ بِنْتَ جَحْشٍ قَالَتْ عَائِشَۃُ: ہِیَ الَّتِی کَانَتْ تُسَامِینِی مِنْ أَزْوَاجِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَتْ: إِنَّ أَزْوَاجَکَ أَرْسَلْنَنِی إِلَیْکَ وَہُنَّ یَنْشُدْنَکَ الْعَدْلَ فِی ابْنَۃِ أَبِی قُحَافَۃَ، قَالَتْ: ثُمَّ أَقْبَلَتْ عَلَیَّ تَشْتُمُنِی، فَجَعَلْتُ أُرَاقِبُ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَأَنْظُرُ إِلٰی طَرْفِہِ ہَلْ یَأْذَنُ لِی فِی أَنْ أَنْتَصِرَ مِنْہَا، فَلَمْ یَتَکَلَّمْ، قَالَتْ: فَشَتَمَتْنِی حَتّٰی ظَنَنْتُ أَنَّہُ لَا یَکْرَہُ أَنْ أَنْتَصِرَ مِنْہَا، فَاسْتَقْبَلْتُہَا فَلَمْ أَلْبَثْ أَنْ أَفْحَمْتُہَا، قَالَتْ: فَقَالَ لَہَا النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ((إِنَّہَا ابْنَۃُ أَبِی بَکْرٍ۔)) قَالَتْ عَائِشَۃُ: وَلَمْ أَرَ امْرَأَۃً خَیْرًا مِنْہَا، وَأَکْثَرَ صَدَقَۃً، وَأَوْصَلَ لِلرَّحِمِ، وَأَبْذَلَ لِنَفْسِہَا فِیکُلِّ شَیْئٍیُتَقَرَّبُ بِہِ إِلَی اللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ مِنْ زَیْنَبَ، مَا عَدَا سَوْرَۃً مِنْ غَرْبٍ حَدٍّ کَانَ فِیہَا تُوشِکُ مِنْہَا الْفِیئَۃُ۔ (مسند احمد: ۲۵۶۸۹)

سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی ازواج نے اکٹھے ہو کر مشورہ کیا اور سیدہ فاطمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کو نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں بھیجا اور ان سے کہا کہ آپ جا کر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے کہیں کہ آپ کی ازواج ابو قحافہ کی بیٹی کے بارے میں آپ سے عدل کا مطالبہ کرتی ہیں۔ سیدہ فاطمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے بیان کیا کہ میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ہاں گئی تو آپ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کی چادر میں ان کے ساتھ تھے۔ انہوںنے جا کر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے کہا کہ آپ کی ازواج نے مجھے آپ کی خدمت میں بھیجا ہے، وہ ابو قحافہ کی بیٹی کے بارے میں آپ سے عدل کا مطالبہ کرتی ہیں۔ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان سے فرمایا: کیاتمہیں مجھ سے محبت ہے؟ زہری نے کہا: سیدہ فاطمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے عرض کیا: جی ہاں۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: پھر تم بھی اس عائشہ سے محبت رکھو۔ دوسری روایت میں ہے: آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بیٹی! جو کچھ مجھے پسند ہے کیا تمہیں پسند نہیں ہے؟ سیدہفاطمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے عرض کیا: کیوں نہیں،آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تو پھر تم بھی ان سے یعنی عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے محبت رکھو۔ سیدہ فاطمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا آپ کی بات سن کر واپس آگئیں اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے جواب سے انہیں مطلع کیا، ان سب نے کہا: تم نے تو کچھ بھی نہیں کیا؟ تم دوبارہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی طرف جائو، لیکن سیدہ فاطمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے کہا: اللہ کی قسم! اس بارے میں میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس بالکل نہیں جائوں گی۔ سیدہ فاطمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا واقعی رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی بیٹی تھیں۔ اس کے بعد ازواج نے ام المؤمنین سیدہ زینب بنت جحش ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کو (تیار کرکے) بھیجا۔ ازواج مطہرات میں صرف وہی سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے مد مقابل تھیں۔ انہوں نے جا کر کہا: آپ کی بیویوں نے مجھے آپ کی خدمت میں بھیجا ہے، وہ آپ سے ابو قحافہ کی دختر کے بارے میں عدل و مساوات کا مطالبہ کرتی ہیں۔ سیدہ عائشہ صدیقہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کہتی ہیں: وہ یہ کہتے ہی میری طرف متوجہ ہوئیں اور مجھے براہ راست برا بھلا کہنے لگیں۔ میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا انتظار کرنے اور ان کی آنکھ کی طرف دیکھنے لگی کہ کیا آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مجھے ان سے بدلہ لینے کی اجازت دیتے ہیں؟ لیکن آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کچھ بھی نہ فرمایا، انہوں نے مجھے اس قدر کوسا کہ مجھے یقین ہو گیا کہ اب اگر میں ان سے بدلہ لوں تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو گراں نہ گزرے گا۔ چنانچہ میں نے ان کا رخ کیا اور جلد ہی ان پر غالب آگئی،یہ صورت حال دیکھ کر نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان سے فرمایا: آخر یہ ابو بکر کی بیٹی ہے۔ دوسری روایت کے الفاظ یوں ہیں: میری باتیں سن کر نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے تبسم کیا اور فرمایا: یہ تو ابو بکر کی بیٹی ہے۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کہتی ہیں کہ ازواج مطہرات میں سے میں نے کسی کو ام المؤمنین سیدہ زینب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے بڑھ کر بہتر زیادہ صدقہ کرنے والی، زیادہ صلہ رحمی کرنے والی اور اللہ کا قرب حاصل کرنے کے لیے سعی کرنے والی ان سے بڑھ کر کسی کو نہیں پایا، ان میں صرف ایک خامی تھی کہ انہیں جوش اور غصہ بہت جلد آجاتا تھا، لیکن پھر جلد ہی اس کو ختم کر دیتی تھیں۔

Haidth Number: 11427
۔(دوسری سند) ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: مجھے پتہ ہی نہ چل سکا حتیٰ کہ ام المؤمنین سیدہ زینب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا غصے میں بھری ہوئی بلا اجازت آدھمکیں اور انہوں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے کہا: میں سمجھتی ہوں کہ جب ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی بیٹی آپ کے سامنے اپنے ہاتھوں اور کلائیوں کے اشارے کرتی ہے تو آپ اسی کی بات مانتے ہیں۔ اس کے بعد وہ میری طرف متوجہ ہوئیں اور میں ان کی باتیں خاموشی سے سنتی رہی، میں نے کوئی جواب نہ دیا۔ یہاں تک کہ خود نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھ سے فرمایا: تم بھی کچھ کہو اور بدلہ لو۔ چنانچہ میں نے ان کی طرف رخ کیا۔ (یعنی ایسی جوابی کاروائی کی) میں نے دیکھا کہ ان کا منہ خشک ہو گیا اور وہ مجھے کچھ نہ کہہ سکیں۔ میں نے دیکھا کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا چہرہ خوشی سے دمک رہا تھا۔

Haidth Number: 11428

۔ (۱۱۴۲۹)۔ عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَتْ: کَلَّمَنِی صَوَاحِبِی أَنْ أُکَلِّمَ رَسُولَ اللّٰہِ أَنْ یَأْمُرَ النَّاسَ، فَیُہْدُونَ لَہُ حَیْثُ کَانَ، فَإِنَّہُمْ یَتَحَرَّوْنَ بِہَدِیَّتِہِیَوْمَ عَائِشَۃَ، وَإِنَّا نُحِبُّ الْخَیْرَ کَمَا تُحِبُّہُ عَائِشَۃُ، فَقُلْتُ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم إِنَّ صَوَاحِبِی کَلَّمْنَنِی أَنْ أُکَلِّمَکَ لِتَأْمُرَ النَّاسَ أَنْ یُہْدُوْا لَکَ حَیْثُ کُنْتَ، فَإِنَّ النَّاسَ یَتَحَرَّوْنَ بِہَدَایَاہُمْیَوْمَ عَائِشَۃَ، وَإِنَّمَا نُحِبُّ الْخَیْرَ کَمَا تُحِبُّ عَائِشَۃُ، قَالَتْ: فَسَکَتَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَلَمْ یُرَاجِعْنِی، فَجَائَنِی صَوَاحِبِی فَأَخْبَرْتُہُنَّ أَنَّہُ لَمْ یُکَلِّمْنِی فَقُلْنَ: لَا تَدَعِیہِ وَمَا ہٰذَا حِینَ تَدَعِینَہُ، قَالَتْ: ثُمَّ دَارَ فَکَلَّمْتُہُ، فَقُلْتُ: إِنَّ صَوَاحِبِی قَدْ أَمَرْنَنِی أَنْ أُکَلِّمَکَ تَأْمُرُ النَّاسَ فَلْیُہْدُوْا لَکَ حَیْثُ کُنْتَ، فَقَالَتْ لَہُ مِثْلَ تِلْکَ الْمَقَالَۃِ مَرَّتَیْنِ أَوْ ثَلَاثًا کُلُّ ذَلِکَ یَسْکُتُ عَنْہَا رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ثُمَّ قَالَ: ((یَا أُمَّ سَلَمَۃَ لَا تُؤْذِینِی فِی عَائِشَۃَ، فَإِنَّہُ وَاللّٰہِ! مَا نَزَلَ عَلَیَّ الْوَحْیُ وَأَنَا فِی بَیْتِ امْرَأَۃٍ مِنْ نِسَائِی غَیْرَ عَائِشَۃَ)) فَقَالَتْ: أَعُوذُ بِاللّٰہِ أَنْ أَسُوئَ کَ فِی عَائِشَۃَ۔ (مسند احمد: ۲۷۰۴۷)

ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی ازواج نے مجھ سے کہا کہ میں ان کی نمائندگی کرتے ہوئے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں جا کر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے کہوں کہ آپ لوگوں کو حکم دیں کہ آپ جہاں کہیں بھی ہوں یعنی جس بیوی کے ہاں ہوں، لوگ اپنے تحائف اُدھر ہی بھیج دیا کریں۔ لوگ اپنے ہدایا اور تحائف بھیجنے کے لیے سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کی باری کی انتظار کیا کرتے تھے۔ ،جس طرح سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا اس قسم کی چیزوں کو کو پسند کرتی ہیں، ہم بھی پسند کرتی ہیں۔ سو میں نے جا کر کہا: اللہ کے رسول! میری صاحبات یعنی آپ کی ازواج نے مجھ سے کہا ہے کہ میں آپ سے اس بارے میں بات کروں کہ آپ لوگوں کو یہ حکم دیں کہ آپ جہاں کہیں بھی ہوا کریں، وہ اپنے تحائف آپ کی خدمت میں بھیج دیا کریں۔ لوگ اپنے تحائف بھیجنے کے لیے سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کی باری کی انتظار کرتے رہتے ہیں۔ ہم بھی بھلائی کو اسی طرح پسند کرتی ہیں، جیسے سیدہ عائشہ صدیقہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا پسند کرتی ہیں۔ سیدہ ام سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کہتی ہیں:میری بات سن کر نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم خاموش رہے اور مجھے کچھ جواب نہ دیا، جب میری صاحبات میر ے پاس آئیں تو میں نے انہیں بتلایا کہ نبیکریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے تو مجھے جواب میں کچھ نہیں فرمایا۔ انھوں نے کہا: تم رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اس طرح نہ چھوڑو اور آپ سے اس بارے میں دوبارہ بات کرو۔ تمہارے خاموش رہنے کا کیا فائدہ ؟ سیدہ ام سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کہتی ہیں: اس کے بعد میں دو بارہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے ملاقات کے لیے گئی اور میں نے پھر یہی بات کی اور عرض کیا کہ میری سوکنوں نے مجھ سے کہا ہے کہ میں آپ سے یہ بات کروں کہ آپ لوگوں کو حکم فرمائیں کہ آپ جہاں کہیں بھییعنی کسی زوجہ کے ہاں ہوں، لوگ اپنے تحائف ادھر ہی بھیج دیا کریں۔ سیدہ ام سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے یہ بات دو یا تینبار کی۔ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہر بار خاموش رہتے۔ بالآخر رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اے ام سلمہ! تم عائشہ کے بارے میں ایسی باتیں کرکے مجھے ایذا مت پہنچائو۔ اللہ کی قسم! عائشہ کا تویہ مقام اور مرتبہ ہے کہ اس کے بستر کے سوا میری کسی بھی دوسری زوجہ کے بستر میں مجھ پر کبھی وحی نازل نہیں ہوئی۔ یہ سن کر سیدہ ام سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے کہا: میں اللہ تعالیٰ سے اس بات سے پناہ چاہتی ہوں کہ میں سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے بارے میں کوئی بات کرکے آپ کا دل دکھائوں۔

Haidth Number: 11429