Blog
Books
Search Hadith

سورۂ واقعہ {ثُلَّۃٌ مِنَ الْاَوَّلِیْنَ وَقَلِیْلٌ مِّنَ الْآخِرِیْنَ} کی تفسیر

4 Hadiths Found
۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی: {ثُلَّۃٌ مِنْ الْأَ وَّلِینَ وَقَلِیلٌ مِنْ الْآخِرِینَ}… (سبقت لے جانے والوں) کا بہت بڑا گروہ تو اگلے لوگوں میں سے گا اور تھوڑے سے پچھلے لوگوں میں سے۔ تو یہ بات مسلمانوں پر بہت گراں گزری، پس یہآیات نازل ہوئیں: {ثُلَّۃٌ مِنْ الْأَ وَّلِینَ وَثُلَّۃٌ مِنْ الْآخِرِینَ} … (دائیں ہاتھ والوں کا) جم غفیر اگلوں میں سے ہے اور بہت بڑی جماعت پچھلوں میں سے۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم جنت والوں میں سے تیسرا حصہ ہو گے، بلکہ اہل جنت کا نصف حصہ تم ہو گے اور باقی نصب میں بھی تم ان کے حصہ دار ہو گے۔

Haidth Number: 8777

۔ (۱۱۴۳۲)۔ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ: حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ قَالَ: أَخْبَرَنِی سَعِیدُ بْنُ الْمُسَیَّبِ، وَعُرْوَۃُ بْنُ الزُّبَیْرِ، وَعَلْقَمَۃُ بْنُ وَقَّاصٍ، وَعُبَیْدُ اللّٰہِ بْنُ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُتْبَۃَ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنْ حَدِیثِ عَائِشَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حِینَ قَالَ لَہَا أَہْلُ الْإِفْکِ مَا قَالُوْا فَبَرَّأَہَا اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ، وَکُلُّہُمْ حَدَّثَنِی بِطَائِفَۃٍ مِنْ حَدِیثِہَا، وَبَعْضُہُمْ کَانَ أَوْعٰی لِحَدِیثِہَا مِنْ بَعْضٍ، وَأَثْبَتَ اقْتِصَاصًا، وَقَدْ وَعَیْتُ عَنْ کُلِّ وَاحِدٍ مِنْہُمُ الْحَدِیثَ الَّذِی حَدَّثَنِی، وَبَعْضُ حَدِیثِہِمْیُصَدِّقُ بَعْضًا، ذَکَرُوْا أَنَّ عَائِشَۃَ زَوْجَ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَتْ: کَانَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم إِذَا أَرَادَ أَنْ یَخْرُجَ سَفَرًا أَقْرَعَ بَیْنَ نِسَائِہِ فَأَیَّتُہُنَّ خَرَجَ سَہْمُہَا خَرَجَ بِہَا رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مَعَہُ، قَالَتْ عَائِشَۃُ: فَأَقْرَعَ بَیْنَنَا فِی غَزْوَۃٍ غَزَاہَا فَخَرَجَ فِیہَا سَہْمِی فَخَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَذٰلِکَ بَعْدَمَا أُنْزِلَ الْحِجَابُ فَأَنَا أُحْمَلُ فِی ہَوْدَجِی، وَأَنْزِلُ فِیہِ مَسِیرَنَا حَتّٰی إِذَا فَرَغَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مِنْ غَزْوِہِ وَقَفَلَ وَدَنَوْنَا مِنَ الْمَدِینَۃِ آذَنَ لَیْلَۃً بِالرَّحِیلِ، فَقُمْتُ حِینَ آذَنُوا بِالرَّحِیلِ، فَمَشَیْتُ حَتّٰی جَاوَزْتُ الْجَیْشَ، فَلَمَّا قَضَیْتُ شَأْنِی أَقْبَلْتُ إِلَی الرَّحْلِ فَلَمَسْتُ صَدْرِی فَإِذَا عِقْدٌ مِنْ جَزْعِ ظَفَارٍ قَدْ اِنْقَطَعَ، فَرَجَعْتُ فَالْتَمَسْتُ عِقْدِیْ فَاحْتَبَسَنِیْ ابْتِغَاؤُہُ وَأَقْبَلَ الرَّہْطُ الَّذِی کَانُوا یَرْحَلُونَ بِی، فَحَمَلُوا ہَوْدَجِی فَرَحَلُوہُ عَلٰی بَعِیرِی الَّذِی کُنْتُ أَرْکَبُ، وَہُمْ یَحْسَبُونَ أَنِّی فِیہِ، قَالَتْ: کَانَتِ النِّسَائُ إِذْ ذَاکَ خِفَافًا لَمْ یُہَبِّلْہُنَّ وَلَمْ یَغْشَہُنَّ اللَّحْمُ، إِنَّمَا یَأْکُلْنَ الْعُلْقَۃَ مِنْ الطَّعَامِ، فَلَمْ یَسْتَنْکِرْ الْقَوْمُ ثِقَلَ الْہَوْدَجِ حِینَ رَحَلُوہُ وَرَفَعُوہُ، وَکُنْتُ جَارِیَۃً حَدِیثَۃَ السِّنِّ، فَبَعَثُوا الْجَمَلَ وَسَارُوا، فَوَجَدْتُ عِقْدِی بَعْدَمَا اسْتَمَرَّ الْجَیْشُ، فَجِئْتُ مَنَازِلَہُمْ وَلَیْسَ بِہَا دَاعٍ وَلَا مُجِیبٌ، فَیَمَّمْتُ مَنْزِلِی الَّذِی کُنْتُ فِیہِ وَظَنَنْتُ أَنَّ الْقَوْمَ سَیَفْقِدُونِی فَیَرْجِعُوا إِلَیَّ، فَبَیْنَمَا أَنَا جَالِسَۃٌ فِی مَنْزِلِی غَلَبَتْنِی عَیْنِی فَنِمْتُ، وَکَانَ صَفْوَانُ بْنُ الْمُعَطَّلِ السُّلَمِیُّ، ثُمَّ الذَّکْوَانِیُّ قَدْ عَرَّسَ وَرَائَ الْجَیْشِ، فَأَدْلَجَ فَأَصْبَحَ عِنْدَ مَنْزِلِی فَرَأٰی سَوَادَ إِنْسَانٍ نَائِمٍ فَأَتَانِی فَعَرَفَنِی حِینَ رَآنِی وَقَدْ کَانَ یَرَانِی قَبْلَ أَنْ یُضْرَبَ عَلَیَّ الْحِجَابُ، فَاسْتَیْقَظْتُ بِاسْتِرْجَاعِہِ حِینَ عَرَفَنِی فَخَمَّرْتُ وَجْہِی بِجِلْبَابِی، فَوَاللّٰہِ! مَا کَلَّمَنِی کَلِمَۃً وَلَا سَمِعْتُ مِنْہُ کَلِمَۃً غَیْرَ اسْتِرْجَاعِہِ، حَتّٰی أَنَاخَ رَاحِلَتَہُ فَوَطِئَ عَلٰییَدِہَا فَرَکِبْتُہَا فَانْطَلَقَ یَقُودُ بِی الرَّاحِلَۃَ حَتّٰی أَتَیْنَا الْجَیْشَ بَعْدَمَا نَزَلُوا مُوغِرِینَ فِی نَحْرِ الظَّہِیرَۃِ فَہَلَکَ مَنْ ہَلَکَ فِی شَأْنِی، وَکَانَ الَّذِی تَوَلّٰی کِبْرَہُ عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ أُبَیِّ ابْنِ سَلُولَ، فَقَدِمْتُ الْمَدِینَۃَ فَاشْتَکَیْتُ حِینَ قَدِمْنَا شَہْرًا وَالنَّاسُ یُفِیضُونَ فِی قَوْلِ أَہْلِ الْإِفْکِ، وَلَمْ أَشْعُرْ بِشَیْئٍ مِنْ ذٰلِکَ، وَہُوَ یُرِیبُنِی فِی وَجَعِی أَنِّی لَا أَعْرِفُ مِنْ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اللُّطْفَ الَّذِی کُنْتُ أَرٰی مِنْہُ حِینَ أَشْتَکِی، إِنَّمَا یَدْخُلُ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَیُسَلِّمُ ثُمَّ یَقُولُ: ((کَیْفَ تِیکُمْ)) فَذَاکَ یَرِیبُنِی وَلَا أَشْعُرُ بِالشَّرِّ حَتّٰی خَرَجْتُ بَعْدَمَا نَقِہْتُ، وَخَرَجَتْ مَعِی أُمُّ مِسْطَحٍ قِبَلَ الْمَنَاصِعِ وَہُوَ مُتَبَرَّزُنَا وَلَا نَخْرُجُ إِلَّا لَیْلًا إِلٰی لَیْلٍ، وَذٰلِکَ قَبْلَ أَنْ تُتَّخَذَ الْکُنُفُ قَرِیبًا مِنْ بُیُوتِنَا وَأَمْرُنَا أَمْرُ الْعَرَبِ الْأُوَلِ فِی التَّنَزُّہِ، وَکُنَّا نَتَأَذَّی بِالْکُنُفِ أَنْ نَتَّخِذَہَا عِنْدَ بُیُوتِنَا، وَانْطَلَقْتُ أَنَا وَأُمُّ مِسْطَحٍ وَہِیَ بِنْتُ أَبِی رُہْمِ بْنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِ مَنَافٍ، وَأُمُّہَا بِنْتُ صَخْرِ بْنِ عَامِرٍ خَالَۃُ أَبِی بَکْرٍ الصِّدِّیقِ، وَابْنُہَا مِسْطَحُ بْنُ أُثَاثَۃَ بْنِ عَبَّادِ بْنِ الْمُطَّلِبِ، وَأَقْبَلْتُ أَنَا وَبِنْتُ أَبِی رُہْمٍ قِبَلَ بَیْتِی حِینَ فَرَغْنَا مِنْ شَأْنِنَا فَعَثَرَتْ أُمُّ مِسْطَحٍ فِی مِرْطِہَا، فَقَالَتْ: تَعِسَ مِسْطَحٌ، فَقُلْتُ لَہَا: بِئْسَمَا قُلْتِ تَسُبِّینَ رَجُلًا قَدْ شَہِدَ بَدْرًا، قَالَتْ: أَیْ ہَنْتَاہُ أَوَلَمْ تَسْمَعِی مَا قَالَ؟ قُلْتُ: وَمَاذَا قَالَ؟ فَأَخْبَرَتْنِی بِقَوْلِ أَہْلِ الْإِفْکِ فَازْدَدْتُ مَرَضًا إِلٰی مَرَضِی، فَلَمَّا رَجَعْتُ إِلٰی بَیْتِی فَدَخَلَ عَلَیَّ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَسَلَّمَ، ثُمَّ قَالَ: ((کَیْفَ تِیکُمْ؟)) قُلْتُ: أَتَأْذَنُ لِی أَنْ آتِیَ أَبَوَیَّ، قَالَتْ: وَأَنَا حِینَئِذٍ أُرِیدُ أَنْ أَتَیَقَّنَ الْخَبَرَ مِنْ قِبَلِہِمَا، فَأَذِنَ لِی رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللَّہُ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَجِئْتُ أَبَوَیَّ، فَقُلْتُ لِأُمِّی: یَا أُمَّتَاہْ! مَا یَتَحَدَّثُ النَّاسُ؟ فَقَالَتْ: أَیْ بُنَیَّۃُ! ہَوِّنِی عَلَیْکِ، فَوَاللّٰہِ لَقَلَّمَا کَانَتْ امْرَأَۃٌ قَطُّ وَضِیئَۃً عِنْدَ رَجُلٍ یُحِبُّہَا وَلَہَا ضَرَائِرُ إِلَّا کَثَّرْنَ عَلَیْہَا، قَالَتْ: قُلْتُ: سُبْحَانَ اللّٰہِ! أَوَقَدْ تَحَدَّثَ النَّاسُ بِہٰذَا، قَالَتْ: فَبَکَیْتُ تِلْکَ اللَّیْلَۃَ حَتّٰی أَصْبَحْتُ لَا یَرْقَأُ لِی دَمْعٌ وَلَا أَکْتَحِلُ بِنَوْمٍ، ثُمَّ أَصْبَحْتُ أَبْکِی، وَدَعَا رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَلِیَّ بْنَ أَبِی طَالِبٍ وَأُسَامَۃَ بْنَ زَیْدٍ حِینَ اسْتَلْبَثَ الْوَحْیُ لِیَسْتَشِیرَہُمَا فِی فِرَاقِ أَہْلِہِ، قَالَتْ: فَأَمَّا أُسَامَۃُ بْنُ زَیْدٍ فَأَشَارَ عَلٰی رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِالَّذِییَعْلَمُ مِنْ بَرَائَۃِ أَہْلِہِ وَبِالَّذِییَعْلَمُ فِی نَفْسِہِ لَہُمْ مِنَ الْوُدِّ، فَقَالَ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! ہُمْ أَہْلُکَ وَلَا نَعْلَمُ إِلَّا خَیْرًا، وَأَمَّا عَلِیُّ بْنُ أَبِی طَالِبٍ فَقَالَ: لَمْ یُضَیِّقِ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَیْکَ، وَالنِّسَائُ سِوَاہَا کَثِیرٌ، وَإِنْ تَسْأَلِ الْجَارِیَۃَ تَصْدُقْکَ، قَالَتْ: فَدَعَا رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بَرِیرَۃَ قَالَ: ((أَیْ بَرِیرَۃُ! ہَلْ رَأَیْتِ مِنْ شَیْئٍیَرِیبُکِ مِنْ عَائِشَۃَ؟)) قَالَتْ لَہُ بَرِیرَۃُ: وَالَّذِی بَعَثَکَ بِالْحَقِّ إِنْ رَأَیْتُ عَلَیْہَا أَمْرًا قَطُّ أَغْمِصُہُ عَلَیْہَا أَکْثَرَ مِنْ أَنَّہَا جَارِیَۃٌ حَدِیثَۃُ السِّنِّ تَنَامُ عَنْ عَجِینِ أَہْلِہَا فَتَأْتِی الدَّاجِنُ فَتَأْکُلُہُ، فَقَامَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَاسْتَعْذَرَ مِنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ أُبَیٍّ ابْنِ سَلُولَ، فَقَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَہُوَ عَلَی الْمِنْبَرِ: ((یَا مَعْشَرَ الْمُسْلِمِینَ مَنْ یَعْذِرُنِی مِنْ رَجُلٍ قَدْ بَلَغَنِی أَذَاہُ فِی أَہْلِ بَیْتِی، فَوَاللّٰہِ! مَا عَلِمْتُ عَلٰی أَہْلِی إِلَّا خَیْرًا، وَلَقَدْ ذَکَرُوا رَجُلًا مَا عَلِمْتُ عَلَیْہِ إِلَّا خَیْرًا، وَمَا کَانَ یَدْخُلُ عَلٰی أَہْلِی إِلَّا مَعِی)) فَقَامَ سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ الْأَنْصَارِیُّ فَقَالَ: لَقَدْ أَعْذِرُکَ مِنْہُ یَا رَسُولَ اللّٰہِ! إِنْ کَانَ مِنْ الْأَوْسِ ضَرَبْنَا عُنُقَہُ وَإِنْ کَانَ مِنْ إِخْوَانِنَا مِنَ الْخَزْرَجِ أَمَرْتَنَا فَفَعَلْنَا أَمْرَکَ، قَالَتْ: فَقَامَ سَعْدُ بْنُ عُبَادَۃَ وَہُوَ سَیِّدُ الْخَزْرَجِ وَکَانَ رَجُلًا صَالِحًا وَلٰکِنْ اجْتَہَلَتْہُ الْحَمِیَّۃُ، فَقَالَ لِسَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ: لَعَمْرُ اللّٰہِ لَا تَقْتُلُہُ وَلَا تَقْدِرُ عَلٰی قَتْلِہِ، فَقَامَ أُسَیْدُ بْنُ حُضَیْرٍ وَہُوَ ابْنُ عَمِّ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ فَقَالَ لِسَعْدِ بْنِ عُبَادَۃَ: کَذَبْتَ لَعَمْرُ اللّٰہِ لَنَقْتُلَنَّہُ فَإِنَّکَ مُنَافِقٌ تُجَادِلُ عَنِ الْمُنَافِقِینَ، فَثَارَ الْحَیَّانِ الْأَوْسُ وَالْخَزْرَجُ حَتّٰی ہَمُّوا أَنْ یَقْتَتِلُوا وَرَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَائِمٌ عَلَی الْمِنْبَرِ، فَلَمْ یَزَلْ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُخَفِّضُہُمْ حَتّٰی سَکَتُوا وَسَکَتَ، قَالَتْ: وَبَکَیْتُیَوْمِی ذَاکَ لَا یَرْقَأُ لِی دَمْعٌ وَلَا أَکْتَحِلُ بِنَوْمٍ، ثُمَّ بَکَیْتُ لَیْلَتِی الْمُقْبِلَۃَ لَا یَرْقَأُ لِی دَمْعٌ وَلَا أَکْتَحِلُ بِنَوْمٍ، وَأَبَوَایَیَظُنَّانِ أَنَّ الْبُکَائَ فَالِقٌ کَبِدِی، قَالَتْ: فَبَیْنَمَا ہُمَا جَالِسَانِ عِنْدِی وَأَنَا أَبْکِی اِسْتَاْذَنَتْ عَلَیَّ امْرَأَۃٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فَأُذِنَتْ لَھَا فَجَلَسَتْ تَبْکِیْ مَعِی، فَبَیْنَمَا نَحْنُ عَلٰی ذٰلِکَ دَخَلَ عَلَیْنَا رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَسَلَّمَ ثُمَّ جَلَسَ، قَالَتْ: وَلَمْ یَجْلِسْ عِنْدِی مُنْذُ قِیلَ لِی مَا قِیلَ، وَقَدْ لَبِثَ شَہْرًا لَا یُوحٰی إِلَیْہِ فِی شَأْنِی شَیْئٌ، قَالَتْ: فَتَشَہَّدَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حِینَ جَلَسَ ثُمَّ قَالَ: ((أَمَّا بَعْدُ یَا عَائِشَۃُ! فَإِنَّہُ قَدْ بَلَغَنِی عَنْکِ کَذَا وَکَذَا، فَإِنْ کُنْتِ بَرِیئَۃً فَسَیُبَرِّئُکِ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ، وَإِنْ کُنْتِ أَلْمَمْتِ بِذَنْبٍ فَاسْتَغْفِرِی اللّٰہَ ثُمَّ تُوبِی إِلَیْہِ، فَإِنَّ الْعَبْدَ إِذَا اعْتَرَفَ بِذَنْبٍ ثُمَّ تَابَ تَابَ اللّٰہُ عَلَیْہِ، قَالَتْ: فَلَمَّا قَضٰی رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مَقَالَتَہُ قَلَصَ دَمْعِی حَتّٰی مَا أُحِسُّ مِنْہُ قَطْرَۃً، فَقُلْتُ لِأَبِی: أَجِبْ عَنِّی رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِیمَا قَالَ، فَقَالَ: مَا أَدْرِی وَاللّٰہِ مَا أَقُولُ لِرَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقُلْتُ لِأُمِّی: أَجِیبِی عَنِّی رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَتْ: وَاللّٰہِ مَا أَدْرِی مَا أَقُولُ لِرَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَتْ: فَقُلْتُ وَأَنَا جَارِیَۃٌ حَدِیثَۃُ السِّنِّ لَا أَقْرَأُ کَثِیرًا مِنَ الْقُرْآنِ: إِنِّی وَاللّٰہِ قَدْ عَرَفْتُ أَنَّکُمْ قَدْ سَمِعْتُمْ بِہٰذَا حَتَّی اسْتَقَرَّ فِی أَنْفُسِکُمْ وَصَدَّقْتُمْ بِہِ، وَلَئِنْ قُلْتُ لَکُمْ: إِنِّی بَرِیئَۃٌ وَاللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ یَعْلَمُ أَنِّی بَرِیئَۃٌ لَا تُصَدِّقُونِی بِذٰلِکَ، وَلَئِنْ اعْتَرَفْتُ لَکُمْ بِأَمْرٍ وَاللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ یَعْلَمُ أَنِّی بَرِیئَۃٌ تُصَدِّقُونِی، وَإِنِّی وَاللّٰہِ مَا أَجِدُ لِی وَلَکُمْ مَثَلًا إِلَّا کَمَا قَالَ أَبُو یُوسُفَ: {فَصَبْرٌ جَمِیلٌ وَاللّٰہُ الْمُسْتَعَانُ عَلٰی مَا تَصِفُونَ} قَالَتْ: ثُمَّ تَحَوَّلْتُ فَاضْطَجَعْتُ عَلٰی فِرَاشِی، قَالَتْ: وَأَنَا وَاللّٰہِ حِینَئِذٍ أَعْلَمُ أَنِّی بَرِیئَۃٌ وَأَنَّ اللّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ مُبَرِّئِی بِبَرَاء َتِی، وَلٰکِنْ وَاللّٰہِ مَا کُنْتُ أَظُنُّ أَنْ یَنْزِلَفِی شَأْنِی وَحْیٌیُتْلٰی وَلَشَأْنِی کَانَ أَحْقَرَ فِی نَفْسِی مِنْ أَنْ یَتَکَلَّمَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ فِیَّ بِأَمْرٍ یُتْلٰی، وَلٰکِنْ کُنْتُ أَرْجُو أَنْ یَرٰی رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی النَّوْمِ رُؤْیَایُبَرِّئُنِی اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ بِہَا، قَالَتْ: فَوَاللّٰہِ مَا رَامَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مِنْ مَجْلِسِہِ، وَلَا خَرَجَ مِنْ أَہْلِ الْبَیْتِ أَحَدٌ حَتّٰی أَنْزَلَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ عَلٰی نَبِیِّہِ، وَأَخَذَہُ مَا کَانَ یَأْخُذُہُ مِنَ الْبُرَحَائِ عِنْدَ الْوَحْیِ حَتّٰی إِنَّہُ لَیَتَحَدَّرُ مِنْہُ مِثْلُ الْجُمَانِ مِنِ الْعَرَقِ فِی الْیَوْمِ الشَّاتِی مِنْ ثِقَلِ الْقَوْلِ الَّذِی أُنْزِلَ عَلَیْہِ، قَالَتْ: فَلَمَّا سُرِّیَ عَنْ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَہُوَ یَضْحَکُ فَکَانَ أَوَّلُ کَلِمَۃٍ تَکَلَّمَ بِہَا أَنْ قَالَ: ((أَبْشِرِییَا عَائِشَۃُ! أَمَّا اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ فَقَدْ بَرَّأَکِ)) فَقَالَتْ لِی أُمِّی: قُومِی إِلَیْہِ، فَقُلْتُ: وَاللّٰہِ! لَا أَقُومُ إِلَیْہِ (وَفِیْ رِوَایَۃٍ: وَلَا أَحْمَدُہُ وَلَا أَحْمَدُکُمَا لَقَدْ سَمِعْتُمُوہُ فَمَا أَنْکَرْتُمُوہُ وَلَا غَیَّرْتُمُوہُ) وَلَا أَحْمَدُ إِلَّا اللّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ ہُوَ الَّذِی أَنْزَلَ بَرَاء َتِی، فَأَنْزَلَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ: {إِنَّ الَّذِینَ جَائُ وْا بِالْإِفْکِ عُصْبَۃٌ مِنْکُمْ} عَشْرَ آیَاتٍ، فَأَنْزَلَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ ہٰذِہِ الْآیَاتِ بَرَائَ تِی قَالَتْ: فَقَالَ أَبُو بَکْرٍ وَکَانَ یُنْفِقُ عَلٰی مِسْطَحٍ لِقَرَابَتِہِ مِنْہُ وَفَقْرِہِ: وَاللّٰہِ لَا أُنْفِقُ عَلَیْہِ شَیْئًا أَبَدًا بَعْدَ الَّذِی قَالَ لِعَائِشَۃَ، فَأَنْزَلَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ: {وَلَا یَأْتَلِ أُولُو الْفَضْلِ مِنْکُمْ وَالسَّعَۃِ إِلٰی قَوْلِہِ أَلَا تُحِبُّونَ أَنْ یَغْفِرَ اللّٰہُ لَکُمْ} فَقَالَ أَبُو بَکْرٍ: وَاللّٰہِ إِنِّی لَأُحِبُّ أَنْ یَغْفِرَ اللّٰہُ لِی فَرَجَعَ إِلٰی مِسْطَحٍ النَّفَقَۃَ الَّتِی کَانَ یُنْفِقُ عَلَیْہِ، وَقَالَ: لَا أَنْزِعُہَا مِنْہُ أَبَدًا، قَالَتْ عَائِشَۃُ: وَکَانَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سَأَلَ زَیْنَبَ بِنْتَ جَحْشٍ زَوْجَ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَنْ أَمْرِی: ((وَمَا عَلِمْتِ أَوْ مَا رَأَیْتِ أَوْ مَا بَلَغَکِ)) قَالَتْ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ أَحْمِی سَمْعِی وَبَصَرِی، وَأَنَا مَا عَلِمْتُ إِلَّا خَیْرًا، قَالَتْ عَائِشَۃُ: وَہِیَ الَّتِی کَانَتْ تُسَامِینِی مِنْ أَزْوَاجِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَعَصَمَہَا اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ بِالْوَرَعِ، وَطَفِقَتْ أُخْتُہَا حَمْنَۃُ بِنْتُ جَحْشٍ تُحَارِبُ لَہَا فَہَلَکَتْ فِیمَنْ ہَلَکَ، قَالَ: قَالَ ابْنُ شِہَابٍ: فَہٰذَا مَا انْتَہٰی إِلَیْنَا مِنْ أَمْرِ ہٰؤُلَاء ِ الرَّہْطِ۔ (مسند احمد: ۲۶۱۴۱)

امام زہری نے کہا:مجھے سعید بن مسیب، عروہ بن زبیر، علقمہ بن وقاص، عبید اللہ بن عبداللہ بن عتبہ بن مسعود نے زوجۂ نبی سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کا واقعہ بیان کیا ،جب ان کے متعلق اہل افک نے ان پر الزام تراشی کی اور اللہ تعالیٰ نے ان کی براء ت نازل فرمائی، زہری نے کہا کہ میرے ان تمام مشائخ نے اس حدیث کا تھوڑا تھوڑا حصہ بیان کیا، ان میں سے بعض دوسروں کی بہ نسبت اس واقعہ کو زیادہیاد رکھنے والے اور بہتر طور پر بیان کرنے والے تھے۔ ان مشائخ میں سے ہر ایک سے میں نے وہ یاد کی ہے، ان میں سے بعض کا بیان دوسرے بعض کے بیان کی تصدیق کرتا ہے، ان حضرات نے بیان کیا کہ زوجۂ نبی ام المؤمنین سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے بیان کیا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب سفر پر روانہ ہوتے تو اپنی ازواج کے درمیان قرعہ ڈالتے، جس کے نام کا قرعہ نکل آتا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سفر میں اسے اپنے ساتھ لے جاتے۔ آپ ایک غزوہ کے لیے جانے لگے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمارے درمیان قرعہ اندازی کی۔ اس میں میرا نام نکل آیا۔ تو رسول اللہ کے ہمراہ سفر پر میں روانہ ہوئی۔ یہ واقعہ نزول حجاب سے بعد کا ہے۔ میں ہودج میں ہوتی۔ دوران سفر اسی طرح مجھے اونٹ سے اتارا اور اٹھا کر سوار کیا جاتا۔ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب غزوہ سے فارغ ہو کر واپس روانہ ہوئے اور ہم مدینہ کے قریب آ پہنچے تو آپ نے ایک رات قیام و نزول کے بعد رات کے وقت ہی روانگی کا حکم فرمایا۔ جب ان لوگوں نے روانگی کا اعلان کیا تو میں اٹھ کر لشکر سے ذرا دورقضائے حاجت کے لیے گئی۔ میں فارغ ہو کر اپنی سواری کے قریب پہنچی تو میں نے اپنے سینے پر ہاتھ لگایا ۔ تو مجھے پتہ چلا کہ ارض یمن میں مقام ظفار کی کوڑیوں سے بنا ہوا میرا ہار ٹوٹ کر کہیں گر چکا تھا۔ میں وہاں سے ادھر کو ہار کی تلاش میں واپس گئی۔ ہار کی تلاش میں مجھے دیر لگ گئی۔ جو لوگ میرا ہودج اٹھانے پر مامور تھے۔ انہوںنے آکر میرا ہودج اٹھا کر اس اونٹ پر رکھ دیا۔ جس پر میں سفر کرتی اور سوار ہوتی تھی۔ انہوںنے سمجھا کہ میں ہودج کے اندر موجود ہوں۔ ان دنوں عورتیں ہلکی پھلکی ہوتی تھیں۔ ان پر گوشت کی تہیں چڑھی ہوئی نہ ہوتی تھی۔ وہ بہت کم کھانا کھایا کرتی تھیں۔ ان لوگوں نے جب ہودج کو اٹھا کر اونٹ پر رکھا تو انہیں ہودج کے وزن کا کچھ احساس نہ ہو سکا۔ میں بھی ان دنوں نو عمر تھی۔ وہ اونٹ کو اٹھا کر چل پڑے۔ لشکر روانہ ہو جانے کے بعد مجھے ہار ملا۔ میں لشکر والی جگہ آئی تو وہاں کوئی بلانے والا یا جواب دینے والا فرد بشر نہ تھا۔ تو میں اسی جگہ گئی جہاں میں ٹھہرئی ہوئی تھی۔ مجھے یقین تھا کہ یہ لو گ عنقریب مجھے ہودج میں نہ پائیں گے تو میری تلاش میں ادھر ہی آئیں گے۔میں اپنی اسی جگہ بیٹھی تھی کہ مجھے نیند نے آلیا۔ اور میں سو گئی۔ صفوان بن معطل السلمی الزکوانی وہ لشکر کے پیچھے کہیں رات کے آخری حصہ میں آرام کرکے آئے۔ تو صبح کے وقت وہ اس جگہ آ پہنچے جہاں میں موجود تھی۔ انہوںنے سوئے ہوئے ایک آدمی کا ہیولا دیکھا۔ وہ میرے قریب آئے تو انہوں نے مجھے دیکھتے ہی پہنچان لیا۔ کیونکہ حجاب کا حکم نازل ہونے سے قبل انہوں نے مجھے دیکھا ہوا تھا۔ انہوںنے مجھے پہنچانتے ہی بطور اظہار پریشانی بلند آواز سے انا للّٰہ وانا الیہ راجعون پڑھا۔ ان کی آواز سے میں بیدار ہوگئی۔ میں نے جلدی سے اپنی چادر سے اپنا چہرہ ڈھانپ لیا۔ اللہ کی قسم انہوں نے مجھے ایک بھی لفظ نہ کہا اور نہ میں نے ان کی زبان سے انا للّٰہِ کے سوا دوسرا کوئی لفظ سنا۔ انہوںنے اپنا اونٹ بٹھلا کر اس کے ہاتھ پر یعنی اگلی ٹانگ پر اپنا پائوں رکھ دیا تاکہ وہ کھڑا نہ ہو۔ میں اس پر سوار ہوگئی۔ وہ مجھے سواری پر سوار کرکے آگے چلتے گئے۔ یہاں تک کہ دوپہر کے وقت جبکہ لشکر ایک مقام پر سستانے کے لیے رکا ہوا تھا۔ ہم بھی لشکر میں جا پہنچے۔ بات صرف اتنی ہی تھی لیکن میرے بارے میں باتیں کرکے جن لوگوں نے ہلاک ہونا تھا وہ ہلاک ہوئے۔ ان کا سرغنہ عبداللہ بن ابی بن سلول تھا۔ مدینہ منورہ پہنچ کر میں تو ایک مہینہ تک بیمار پڑی رہی۔ اور لوگ اہل افک کی باتوں میں آکر چہ میگوئیاں کرتے رہے۔ مجھے ان میں سے کسی بھی بات کا علم نہ ہوا۔ صرف اتنا تھا کہ اس سے قبل میں جب بیمار ہوتی تو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی جس قدر توجہ میری طرف ہوتی تھی۔ اس دفعہ میں ویسی توجہ محسوس نہ کر رہی تھی۔ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تشریف لاتے اور سلام کہہ کر صرف اتنا دریافت کرتے کہ کیسے ہو؟ اس سے مجھے کچھ شک سا گزرتا تھا۔ لیکن مجھے اس فتنہ کا اندازہ نہ تھا جو بپاہوچکا تھا۔ مجھے کافی نقاہت ہو چکی تھی کہ میں ایک دن باہر گئی۔ میرے ساتھ ام مسطح ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا بھی مناصع کی طرف ساتھ آئیں۔ یہ ہماری قضائے حاجت کی جگہ تھی۔ اور ہم صرف رات کو و ہی قضائے حاجت کے لیے باہر جایا کرتی تھیں۔ یہ گھروں کے قریب بیوت الخلاء بنائے جانے سے پہلے کی بات ہے۔ اور قضائے حاجت کے بارے میں ہمارا معمول پہلے عربوں کا تھا۔ ہم گھروں کے قریب بیوت الخلاء بنانے میں تکلیف اور ناگواری محسوس کیا کرتے تھے۔ام مسطح ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا ، یہ ابو رہم بن مطلب بن عبد مناف کی دختر تھیں اور ان کی ماں ضحر بن عامر کی بیٹی اور ابو بکر صدیق ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی خالہ تھیں۔ ان کا بیٹا مسطح بن اثاثہ بن عباد بن مطلب تھا۔ میں اور ام مسطح بنت ابی رھم قضائے حاجت کے بعد میرے گھر کی طرف آرہی تھیں کہ ام مسطح ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا اپنی چادر میں الجھ کر گر گئیں۔ اور بولیں مسطح ہلاک ہو۔ میں نے ان سے کہا آپ نے بہت غلط بات کہہ دی۔ آپ ایک ایسے آدمی کو برا بھلا کہہ رہی ہیں جو کہ بدری ہے۔ انہوں نے کہا، اری! کیا تم نے اس کی بات نہیں سنی کہ اس نے کیا کہا ہے؟ میں نے پوچھا … اس نے کیا کہا ہے؟ تب انہوںنے مجھے اہل افک کی ساری بات بتلائی۔ یہ سن کر میری تو بیماری میں اضافہ ہو گیا۔ میں گھر آئی تو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم میرے پاس تشریف لائے۔ اور سلام کہا۔ اور پوچھا کیسی ہو؟ میں نے عرض کیا کیا آپ مجھے اس بات کی اجازت دیتے ہیں کہ میں اپنے والدین کے ہاں چلی جائوں؟ میں اس وقت ان باتوں کے متعلق اپنے والدین سے تصدیق کرانا چاہتی تھی۔ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے میرے والدین کے ہاں جانے کی اجازت دے دی۔ میں اپنے والدین کے ہاں آگئی۔ میں نے کہا اماں جان! لوگ یہ کیسی باتیں کر رہے ہیں؟ تو انہوں نے کہا بیٹی! صبر کرو۔ برداشت کرو۔ اللہ کی قسم! جو عورت خوبصورت ہو اور اس کا شوہر بھی اس سے محبت کرتا ہو اور اس کی سو تنیس بھی ہوں تو وہ اس کے بارے میں بہت سی باتیں بنایا کرتی ہیں ۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کہتی ہیں: میں نے کہا سبحان اللہ! تو کیا عام لوگ بھی ایسی باتیں کرنے لگے ہیں؟ سیدہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا فرماتی ہیں کہ میں ساری رات صبح تک روتی رہی۔ میرے آنسو رکتے نہ تھے۔ اور نہ آنکھوں میں نیند ہی آتی تھی۔ آخر روتے روتے صبح ہوگئی۔ ایک طویل عرصہ تک وحی بھی نازل نہ ہوئی تو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے علی بن ابی طالب اور اسامہ بن زید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کو بلوایاآپ ان سے اپنی زوجہ کو طلاق دینے کے بارے میں مشورہ کرنا چاہتے تھے۔ تو اسامہ بن زید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے اپنے علم کے مطابق زوجۂ نبی کی براء ت کا اظہار کیا البتہ علی بن ابی طالب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ پر کوئی تنگی نہیں کی۔عورتیں اس کے علاوہ بھی بہت ہیں۔ اور اگر آپ لونڈی سے پوچھ لیں وہ آپ سے صحیح صحیح بیان کرے گی۔ تو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے بریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کو بلوا کر فرمایا اے بریرہ! کیا تم نے عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا میں کبھی کوئی ایسی بات دیکھی ہے جو تجھے اچھی نہ لگی ہو؟ تو بریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے عرض کیا اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث کیا ہے میں نے تو ان میں کوئی ایسی بات نہیں دیکھی جو ذکر کر سکوں۔ زیادہ سے زیادہ صرف اتنا ہے کہ وہ نو عمر لڑکی ہے۔ آٹے کی طرف سے غافل ہو کر سو جاتی ہے اور بکری آکر آٹا کھا جاتی ہے۔ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کھڑے ہو کر عبداللہ بن ابی ابن سلول کے متعلق لوگوں کے سامنے اپنی معذوری پیش کی۔ آپ نے منبر پر فرمایا اے مسلمانو! کونسا آدمی مجھے اس آدمی کے بارے میں معذور سمجھتا ہے۔ جس کی ایذاء اب تجاوز کرکے میرے اہل بیت تک جا پہنچی ہے۔ اللہ کی قسم! میں اپنے اہل کے متعلق خیر اور بہتر ہی جانتا ہوں۔ ان تہمت لگانے والوں نے ایک ایسے آدمی کا نام لیایعنی اس پر تہمت لگائی ہے اس کے متعلق بھی میں خیر اور بہترہی جانتا ہوں۔وہ میرے گھر میں میری غیر موجودگی میں کبھی نہیں آیا۔ وہ جب بھی میرے گھر آیا میرے ہم راہ ہی آیا۔ یہ سن کر سعد بن معاذ انصاری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کھڑے ہوئے اور بولے اللہ کے رسول! میں آپ کو اس بارے میں معذور سمجھتا ہوں۔ اگر وہ قبیلۂ اوس میں سے ہو تو ہم اس کی گردن اڑانے کو تیار ہیں۔ اور اگر وہ ہمارے بھائی بند قبیلے خزرج میں سے ہو تو حکم فرمائیں ہم آپ کے حکم کی تعمیل کریں گے۔ تو اس کی بات سن کر سعد بن عبادہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اٹھے جو کہ ایک صالح آدمی تھے۔ لیکن ان پر قومی غیرت وحمیت غالب آگئی انہوںنے سعد بن معاذ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مخاطب ہو کر کہا کہ اللہ کی قسم! تم اسے نہ تو قتل کرو گے اور نہ قتل کر سکو گے۔ یہ سن کر سعد بن معاذ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا چچا زاد اسید بن حضیر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کھڑا ہوا اور اس نے سعد بن عبادہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے کہا آپ غلط کہہ رہے ہیں۔ تم غلط کہہ رہے ہو۔ اللہ کی قسم! ہم ایسے آدمی کو ضرور قتل کر دیں گے۔ تم تو منافق ہو اور منافقین کا دفاع کر رہے ہو۔ قبیلہ اوس اور خزرج دونوں آپ میں الجھ گئے۔ یہاں تک کہ وہ لڑائی کے لیے تیار ہوگئے۔ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم منبر پر ہی تھے۔ آپ انہیں خاموش کراتے رہے یہاں تک کہ سب لوگ خاموش ہوگئے۔ اور آپ بھی خاموش ہوگئے۔ میں اس دن بھی روتی ہی رہی۔ میرے آنسو تھمتے نہ تھے اور نہ نیند آئی تھی۔ میں اسی طرح اگلی رات بھی روتی رہی نہ آنسو رکے اور نہ نیند ہی آئی۔ میرے والدین کو یقین ہوگیا کہ میرایہ رونا میرے جگر کو پھاڑ ڈالے گا میں رو رہی تھی اور میرے والدین میرے پاس ہی بیٹھے تھے۔ اسی حال میں ایک انصاری خاتون نے میرے پاس آنے کی اجازت طلب کی۔ میں نے اسے آنے کی اجازت دے دی۔ وہ بیٹھ کر میرے ساتھ رونے لگی۔ ہم اسی کیفیت میں بیٹھے تھے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تشریف لے آئے اور سلام کہہ کر بیٹھ گئے۔ جب سے میرے متعلق اس قسم کی باتیں اور شو شے پھیلے تھے آپ میرے پاس نہ بیٹھے تھے۔ ایک مہینہ گز ر چکا تھا میرے متعلق آپ پر کچھ بھی وحی نہ آرہی تھی۔ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے بیٹھ کر خطبہ ارشاد فرمایا پھر کہا اما بعد، عائشہ!تمہارے متعلق مجھ تک اس قسم کی باتیں پہنچی ہیں۔ اگر تم ان الزامات سے بری ہو تو اللہ تعالیٰ تمہاری براء ت کا اعلان کر دے گا۔ اور اگر تم سے کوئی غلطی سرزد ہوگئی ہے تو اللہ سے معافی مانگ لو اور توبہ کرو۔ کیونکہ انسان جب گناہ کا اعتراف کرکے توبہ کرتا ہے تو اللہ بھی اس کی توبہ قبول کرتا ہے۔ سیدہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا فرماتی ہیں کہ جب رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنی بات پوری کرلی تو میرے آنسو رک گئے۔ مجھے آنکھوں میں ایک بھی قطرہ کا احساس نہ ہوا۔ میں نے اپنے والد سے کہا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے جو کچھ کہا ہے آپ میری طرف سے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو جواب دیں۔ تو انھوں نے کہا اللہ کی قسم مجھے کچھ سمجھ نہیں آتا کہ میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو کیا جواب دوں؟ اس کے بعد میں نے اپنی والدہ سے کہا امی جان آپ میری طرف سے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو جواب دیں تو انہوںنے بھی کہا اللہ کی قسم مجھے سمجھ نہیں آتی کہ میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو کیا جواب دوں؟ سیدہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا فرماتی ہیں کہ میں ان دنوں نو عمر لڑکی تھی۔ زیادہ قرآن پڑھی ہوئی نہ تھی۔میں نے کہا کہ اللہ کی قسم میں جانتی ہوں کہ یہ باتیں سن سن کر تمہارے دلوں میں جاگزیں ہو چکی ہیں۔ اور تم ان کو صحیح سمجھنے لگے ہو۔ اگر میںیوں کہو کہ میں اس الزام سے بری ہوں اور اللہ تعالیٰ بھی جانتا ہے کہ میں بری ہوں تو تم میری بات کی تصدیق نہ کرو گے اور اگر میں غلطی کا اعتراف کر لوں جبکہ اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ میں اس الزام سے بری ہوں تو تم میری تصدیق کر دو گے۔ اللہ کی قسم! میں اس موقعہ پر اپنے اور تمہارے لیے وہی مثال صادق پاتی ہوں جیسا کہ یوسفg کے والد یعقوبg نے کہا تھا: {فَصَبْرٌ جَمِیلٌ وَاللّٰہُ الْمُسْتَعَانُ عَلٰی مَا تَصِفُونَ} … صبر ہی بہتر ہے اور تم جو کچھ کہہ رہے ہو اس بارے میں اللہ ہی کی مدد کا خواستگار ہوں۔ (سورۂ یوسف :۱۸) سیدہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا فرماتی ہیں: میں اتنی بات کہہ کر منہ دوسری طرف کرکے اپنے بستر پر لیٹ گئی۔ اللہ کی قسم میں اس وقت بھی جانتی تھی کہ میں اس الزام سے بری ہوں۔ اور اللہ تعالیٰ میری برأت کا اعلان فرما دے گا۔ لیکن اللہ کی قسم میںیہ نہ سمجھتی تھی کہ میرے بارے میںکوئی ایسی وحی نازل ہوگی جس کی تلاوت کی جائے گی۔ میں اپنے آپ کو اس سے کہیں کم اور حقیر سمجھتی تھی کہ اللہ تعالیٰ میرے متعلق کوئی ایسی بات ارشاد فرمائے گا جس کی تلاوت کی جائے گی مجھے تو صرف اس قدر امید تھی کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو نیند میں کوئی خواب دکھا کر اللہ تعالیٰ اس انداز سے میری برأت کر دے گا۔ سیدہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کا بیان ہے کہ اللہ کی قسم! رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ابھی اپنی جگہ سے نہ اٹھے اور نہ گھر سے باہر تشریف لے گئے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر وحی نازل فرما دی۔ اور آپ کو پسینہ آنے لگا جیسا کہ نزول وحی کے وقت آپ کو آیا کرتا تھا۔ یہاں تک کہ وحی کی شدت کیوجہ سے سردی کے دنوں میں بھی آپ کا پسینہ موتیوں کی طرح گرنے لگتا تھا۔ سیدہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کا بیان ہے کہ جب رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کییہ کیفیت زائل ہوئی تو آپ ہنس رہے تھے۔ آپ نے سب سے پہلے یہ بات کہی کہ عائشہ! خوش ہو جائو۔ اللہ تعالیٰ نے تمہاری برأت کا فیصلہ نازل کیا ہے۔ تو میری والدہ نے مجھ سے کہا کہ تم اٹھ کر رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی طرف جائو۔ تو میں نے کہا کہ اللہ قسم! میں اٹھ کر آپ کی طرف نہ جائوں گی۔ دوسری روایت میںیوں ہے کہ نہ ہی میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی حمد کروں گی اور نہ آپ دونوں یعنی والدین کی حمد کروں گی کیونکہ آپ لوگوں نے یہ باتیں سن کر نہ تو ان کا انکار کیا اور نہ انہیں بدلنے کی کوشش کی۔ میں صرف اللہ تعالیٰ کی حمد کروں گی جس نے میری برأت کا فیصلہ نازل کیا ہے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے: {إِنَّ الَّذِینَ جَائُ وْا بِالْإِفْکِ عُصْبَۃٌ مِنْکُمْ} دس آیت نازل فرمائیں۔ اللہ تعالیٰ نے یہ آیات میری برأت کے اعلان کے طور پر نازل کیں۔ سیدہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کہتی ہیں کہ ابو بکرصدیق ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ مسطح ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے ساتھ رشتہ داری اور ان کے فقر کے سبب ان کو نفقہ دیا کرتے تھے۔ وہ کہنے لگے کہ اللہ کی قسم! اب جبکہ وہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے متعلق الزام تراشی کر چکا ہے اس کے بعد میں اسے نفقہ بالکل نہ دوں گا۔ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: {وَلَا یَأْتَلِ أُولُو الْفَضْلِ مِنْکُمْ وَالسَّعَۃِ إِلٰی قَوْلِہِ اَ لَا تُحِبُّونَ أَنْ یَغْفِرَ اللّٰہُ لَکُمْ وَاللّٰہُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ } … اور تم میں سے جو لوگ بزرگی والے اور مال دار ہیں وہ اس بات کی قسم نہ اٹھائیں کہ وہ رشتے داروں کو، مساکین کو اور اللہ کی راہ میں ہجرت کرکے آنے والوں کو صدقات نہ دیں گے۔ بلکہ انہیں چاہیے کہ معاف کر دیں اور درگزر کریںکیا تمہیںیہ بات پسند نہیں کہ اللہ تمہیں بخش دے ۔ اور اللہ بہت بخشنے والا، نہایت مہربان ہے۔ (سورۂ نور:۲۲) اس کے بعد سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! میں تو چاہتا ہوں کہ اللہ مجھے بخش دے۔ چنانچہ وہ مسطح ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو جو نفقہ اس سے قبل دیا کرتے تھے وہ بحال کر دیا۔ اور فرمایا کہ اب میں اسے اس سے کبھی بھی منقطع نہیں کروں گا۔سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنی زوجہ ام المؤمنین سیدہ زینب بنت جحش ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے بھی میرے متعلق دریافت کیا تھا کہ تم اس کے بارے میں کیا کچھ جانتی ہو؟ تم نے ان کو کیسا دیکھایا ان کے متعلق تم تک کیا بات پہنچی ہے؟ تو انہوں نے کہا اللہ کے رسول! میں اپنے کانوں اور آنکھوں کی حفاظت کرتی ہوں۔ اللہ کی قسم! میں تو ان کے متعلق اچھا ہی جانی ہوں۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا فرماتی ہیںکہ ازواج النبی میں سے صرف یہی ایک ایسی تھیں جو میرا مقابلہ کر سکتی تھیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو ان کی پرہیزگاری کی وجہ سے کوئی ایسی ویسی بات کہنے سے محفوظ رکھا۔ البتہ ان کی خواہر حمنہ بنت جحش ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا اپنی بہن کی طرف سے لڑائی میں کود پڑیں۔اور ہلاک ہونے والوں کے ساتھ ہلاک ہوئیں۔ ابن شھاب زہری نے کہا کہ ان لوگوں کے متعلق ہمیںیہی کچھ معلوم ہوا۔

Haidth Number: 11432

۔ (۱۱۴۳۳)۔ (وَمِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) عَنْ عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا بِنَحْوِہِ إِلَّا أَنَّہُ (یَعْنِی ابْنَ شِہَابٍ) قَالَ: آذَنَ لَیْلَۃً بِالرَّحِیلِ فَقُمْتُ حِینَ آذَنُوا بِالرَّحِیلِ، وَقَالَ مِنْ جَزْعِ ظَفَارٍ وَقَالَ: یُہَبَّلْنَ، وَقَالَ: فَیَمَّمْتُ مَنْزِلِی، وَقَالَ: قَالَ عُرْوَۃُ: أُخْبِرْتُ أَنَّہُ کَانَ یُشَاعُ وَیُحَدَّثُ بِہِ عِنْدَہُ فَیُقِرُّہُ وَیَسْتَمِعُہُ وَیَسْتَوْشِیہِ، وَقَالَ عُرْوَۃُ أَیْضًا: لَمْ یُسَمَّ مِنْ أَہْلِ الْإِفْکِ إِلَّا حَسَّانُ بْنُ ثَابِتٍ وَمِسْطَحُ بْنُ أُثَاثَۃَ وَحَمْنَۃُ بِنْتُ جَحْشٍ فِی نَاسٍ آخَرِینَ لَا عِلْمَ لِی بِہِمْ إِلَّا أَنَّہُمْ عُصْبَۃٌ کَمَا قَالَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ، وَإِنَّ کِبْرَ ذٰلِکَ کَانَ یُقَالُ عِنْدَ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ أُبَیِّ ابْنِ سَلُولَ، قَالَ عُرْوَۃُ: وَکَانَتْ عَائِشَۃُ تَکْرَہُ أَنْ یُسَبَّ عِنْدَہَا حَسَّانُ، وَتَقُولُ: إِنَّہُ الَّذِی قَالَ: فَإِنَّ أَبِی وَوَالِدَہُ وَعِرْضِی لِعِرْضِ مُحَمَّدٍ مِنْکُمْ وِقَائُ، وَقَالَتْ: وَأَمْرُنَا أَمْرُ الْعَرَبِ الْأُوَلِ فِی التَّنَزُّہِ، وَقَالَ لَہَا ضَرَائِرُ: وَقَالَ بِالَّذِییَعْلَمُ مِنْ بَرَائَۃِ أَہْلِہِ، وَقَالَ: فَتَأْتِی الدَّاجِنُ فَتَأْکُلُہُ، وَقَالَ: وَإِنْ کَانَ مِنْ إِخْوَانِنَا الْخَزْرَجِ، وَقَالَ: فَقَامَ رَجُلٌ مِنَ الْخَزْرَجِ وَکَانَتْ أُمُّ حَسَّانَ بِنْتَ عَمِّہِ مِنْ فَخِذِہِ وَہُوَ سَعْدُ بْنُ عُبَادَۃَ وَہُوَ سَیِّدُ الْخَزْرَجِ، قَالَتْ: وَکَانَ قَبْلَ ذَلِکَ رَجُلًا صَالِحًا وَلٰکِنِ احْتَمَلَتْہُ الْحَمِیَّۃُ، وَقَالَ: قَلَصَ دَمْعِی، وَقَالَ: وَطَفِقَتْ أُخْتُہَا حَمْنَۃُ تُحَارِبُ لَہَا، وَقَالَ عُرْوَۃُ: قَالَتْ عَائِشَۃُ: وَاللّٰہِ إِنَّ الرَّجُلَ الَّذِی قِیلَ لَہُ مَا قِیلَ لَیَقُولُ: سُبْحَانَ اللّٰہِ! فَوَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ مَا کَشَفْتُ عَنْ کَنَفِ أُنْثٰی قَطُّ، قَالَتْ: ثُمَّ قُتِلَ بَعْدَ ذٰلِکَ فِی سَبِیلِ اللّٰہِ شَہِیدًا۔ (مسند احمد: ۲۶۱۴۲)

۔(دوسری زید) ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے گزشتہ حدیث کی مانند ہی مروی ہے۔ البتہ ابن شہاب زہری نے یوں بیان کیا ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک رات روانگی کا حکم دیا تو اس اعلان کو سن کر میں اٹھی۔ اسی طرح زہری نے ہار کے متعلق بیان کیا کہ وہ مقام ظفار کے موتیوں سے بنا ہوا تھا۔ نیز اس نے لفظ یُہَبَّلْنَ کہا ہے، یعنی عورتیں زیادہ بھاری جسامت والی نہیں ہوتی تھیں۔ اسی طرح اس نے فَیَمَّمْتُ مَنْزِلِی (میں نے اپنے مقام کا قصد کیا)کہا ہے، نیز امام زہری نے بیان کیا کہ عروہ نے کہا مجھے بتایا گیا کہ یہ باتیں پھیلائی جارہی تھیں اور اس کے پاس یعنی عبداللہ بن ابی کے سامنے یہ باتیں کی جاتیں وہ ان کی تصدیق کرتا، غور سے سنتا اور چغلی کھاتا یعنی دوسروں سے جاجاکر بھی کہتا۔ عروہ نے یہ بھی کہا ہے کہ ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا پر تہمت لگانے والوں میں حسان بن ثابت ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ مسطح بن اثاثہ اور حمنہ بنت جحش اور کچھ دوسرے لوگوں کے نام ہیں جن کے ناموں سے میں واقف نہیں۔ صرف اتنا جانتا ہوں کہ وہ ایک جماعت تھی۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو عصبہ یعنی ایک جماعت کہاہے۔ اس بات میں سب سے زیادہ دلچسپی عبداللہ بن ابی سلول نے لی اور اس بات کو خوب ہوا دی۔ عروہ نے یہ بھی بیان کیا کہ ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا اس بات کو پسند نہ کرتی تھی کہ ان کے پاس حسان بن ثابت ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے متعلق کوئی بات کی جائے۔ وہ فرمایا کرتی تھیں کہ حسان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے ہی تو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہوئے یہ کہا ہے: فَإِنَّ أَبِی وَوَالِدَہُ وَعِرْضِی لِعِرْضِ مُحَمَّدٍ مِنْکُمْ وِقَائُ (تمہارے تیروں اور نشتر سے محمد ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی جان اور عزت کو بچانے کے لیے میرا باپ اور اس کا باپ اور میری عزت سب کچھ ان پر فدا ہے۔) نیز سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے کہا ہے کہ ان دنوں قضائے حاجت کے بارے میں ہماری معاشرت اور یعنی عرب کی سی تھی۔ اسی طرح زہری نے اس سند میں لھا ضرائر کہا(جبکہ پچھلی روایت میں ولھا ضرائر تھا)۔ اسی طرح اسامہ بن زید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے الفاظ یوں بیان کیے ہیں: اس ذات کی قسم جو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے اہل کی براء ت کو جانتی ہے ،بریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے الفاط یوں ہیں کہ بکری آکر آٹا کھا جاتی ہے، گزشتہ طریق میں بھییہ الفاظ اسی طرح ہیں ۔ اس طریق میں سعد بن معاذ انصاری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے الفاظ یوں ہیں۔ اس طریق میں سعد بن معاذ انصاری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے الفاظ یوں ہیں: اگرچہ وہ ہمارے بھائیوں خزرج میں سے ہے۔ جبکہ گزشتہ طریق میں من الخزرج ہے۔مفہوم ایک ہی ہے۔ اس طریق میں فقام رجل من الخزرج ہے۔ جبکہ گزشتہ طریق میں فقام سعد بن عبادۃ ہے۔دونوں سے مراد ایک ہی ہے۔اس طریق میں حسان کی والدہ کے متعلق یہ بیان ہے کہ وکانت ام حسان بنت عمہ من فخذہ کہ حسان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی والدہ اس کی چچازاد اور اسی کے خاندان میں سے تھی۔ یہ جملہ گزشتہ طریق میں نہیں ہے، اس طریق میں ہے: {وھو سعد بن عبادۃ وھو سید الخزرج قالت وکان قبل ذلک رجلا صالحًا ولکن احتملۃ الحمیۃ} جبکہ گزشتہ طریق کے الفاظ یوں ہیں: {فقام سعد بن عبادۃ وکان رجلاً صالحًا ولکن اجتھلتہ الحمیتہ} نیز اس طریق میں زہری نے: {قلص دمعی} کہا ہے جبکہ گزشتہ طریق میں بھی اسی طرح ہے۔زہری نے اس طریق میں کہا ہے : {وطفقت اختھا حمنۃ تجارب لھا} گزشتہ طریق میں ہے: {وطفقت اختھا حمنۃ بنت جحش تجارب لھا}ہے عروہ نے بیان کیا کہ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے کہا کہ اللہ کی قسم! وہ آدمی جس کے متعلق کہا گیا جو کچھ بھی کہا گیا، اس نے کہا اس ذات کی قسم! جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، میں نے کبھی بھی کسی عورت کے پہلو سے کپڑا نہیں اٹھایا۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے بیان کیا کہ وہ یعنی صفوان بن معطل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اس واقعہ کے بعد اللہ کی راہ میں شہادت سے سرفزار ہوئے۔

Haidth Number: 11433
سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کا بیان ہے کہ جب اللہ تعالیٰ کی طرف سے میری براء ت کا اعلان نازل ہوا، تو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم منبر پر کھڑے ہوئے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کا تذکرہ کیا اور قرآن کی نازل شدہ آیت کی تلاوت فرمائی اور منبر سے نیچے اتر کر آپ نے دو مردوں اور ایک عورت پر تہمت کی حد جاری کرنے کا حکم صادر فرمایا۔

Haidth Number: 11434