Blog
Books
Search Hadith

باب: جنازہ کے لیے کھڑے ہونے کے حکم کا بیان۔

6 Hadiths Found
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی جنازہ دیکھے ( اور ) اس کے ساتھ جا نہ رہا ہو تو وہ کھڑا رہے یہاں تک کہ ( جنازہ ) اس سے آگے نکل جائے یا آگے نکلنے سے پہلے رکھ دیا جائے“۔

It was narrated from 'Amir bin Rabi'ah that the Prophet said: When any one of you sees a funeral and is not walking with it, let him stand up until it has passed him, or until (the body) is placed (in the grave) before if passes him.

Haidth Number: 1916
Haidth Number: 1917
Haidth Number: 1918
Haidth Number: 1919
لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ایک جنازہ ( لے کر ) گزرے، تو آپ کھڑے ہو گئے، اور عمرو بن علی کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ایک جنازہ گزرا تو آپ کھڑے ہو گئے۔

It was narrated from Abu Sa'eed that a funeral passed by the Messenger of Allah and he stood up. (One of the narrators) 'Amr said: If a funeral passed by the Messenger of Allah he would stand up.

Haidth Number: 1920
وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھے تھے ( اتنے میں ) ایک جنازہ نظر آیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو گئے، اور جو ان کے ساتھ تھے وہ بھی کھڑے ہو گئے، تو وہ لوگ برابر کھڑے رہے یہاں تک کہ وہ نکل گیا۔

It was narrated form Yazid bin Thabit: That they were sitting with the Messenger of Allah when a funeral appeared. The Messenger of Allah stood up, and those who were with him stood up, until it had passed by.

Haidth Number: 1921