Blog
Books
Search Hadith

باب: (سابقہ دو شرط قسم اور نذر کے ذکر کے بعد) تیسری شرط کا ذکر۔

5 Hadiths Found
Haidth Number: 3888
Haidth Number: 3889
ان سے ایسے شخص کے بارے میں پوچھا گیا جو کسی مزدور سے اس کے کھانے کے بدلے کام لے؟ تو انہوں نے کہا: نہیں ( درست نہیں )  یہاں تک کہ وہ اسے بتا دے۔

It was narrated from Hammad -Ibn Abi Sulaiman- that he was asked about a man who hired a worker in return for food and he said: No, not until he tells him (what his wages will be).

Haidth Number: 3890
ان سے ایک ایسے شخص کے سلسلے میں پوچھا گیا، جس نے ایک آدمی سے کہا: میں تجھ سے مکے تک کے لیے اتنے اور اتنے میں کرائے پر  ( سواری )  لیتا ہوں۔ اگر میں ایک مہینہ یا اس سے کچھ زیادہ - اور اس نے فاضل مسافت کی تعیین کر دی - چلا تو تیرے لیے اتنا اور اتنا زیادہ کرایہ ہو گا۔ تو اس ( صورت )  میں انہوں نے کوئی حرج نہیں سمجھا۔ لیکن اس  ( صورت )  کو انہوں نے ناپسند کیا کہ وہ کہے کہ میں تم سے اتنے اور اتنے میں کرائے پر  ( سواری )  لیتا ہوں، اب اگر مجھے ایک مہینہ سے زائد چلنا پڑا ۱؎، تو میں تمہارے کرائے میں سے اسی قدر اتنا اور اتنا کاٹ لوں گا ۲؎۔

It was narrated from Hammad and Qatadah, concerning a man who said to another man: I will lease (something) from you until I reach Makkah for such and such a payment, and if I travel for a month or such and such -something that he named- I will give you such and such in addition. They did not see anything wrong with that, but they did not like it if he said: If I travel for more than a month I will deduct such and such from your lease.

Haidth Number: 3891
میں نے عطا سے کہا: اگر میں ایک غلام کو ایک سال کھانے کے بدلے اور ایک سال تک اتنے اور اتنے مال کے بدلے نوکر رکھوں  ( تو کیا حکم ہے ) ؟ انہوں نے کہا: کوئی حرج نہیں، اور جب تم اسے اجرت  ( مزدوری )  پر رکھو تو اس کے لیے تمہارا اس وقت اتنا کہنا کافی ہے کہ اتنے دنوں تک اجرت ( مزدوری )  پر رکھوں گا۔  ( ابن جریج نے کہا )  یا اگر میں نے اجرت  ( مزدوری )  پر رکھا اور سال کے کچھ دن گزر گئے ہوں؟ عطاء نے کہا: تم گزرے ہوئے دن کو شمار نہیں کرو گے۔

It was narrated that Ibn Juraij said: I said to 'Ata': 'What if I hire a slave for a year in return for his food, and for another year, in return for such and such?' He said: 'There is nothing wrong with that, and you may stipulate your conditions of hiring even for a few days.' 'How about if I make a deal to hire him when part of the year has passed?' He said: 'Do not hold me to account for what has passed.'

Haidth Number: 3892