Blog
Books
Search Hadith

بئر بضاعہ کا بیان۔

3 Hadiths Found
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک بیوی نے غسل جنابت کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بچے ہوئے پانی سے وضو کیا، اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  پانی کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی ہے  ۱؎۔

It was narrated from Ibn 'Abbas that one of the wives of the Prophet (ﷺ) performed Ghusl from Janabah, and the Prophet (ﷺ) performed Wudu' with her leftover water. She mentioned that to him and he said: Water is not made impure by anything. [1] [1] See the following versions.

Haidth Number: 326
عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! کیا ہم بضاعہ نامی کنویں سے وضو کریں؟ اور حال یہ ہے کہ یہ ایک ایسا کنواں ہے جس میں کتوں کے گوشت، حیض کے کپڑے، اور بدبودار چیزیں ڈالی جاتی ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  پانی پاک ہوتا ہے، اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی ہے ۔

It was narrated that Abu Sa'eed Al-Khudri said: It was said: 'O Messenger of Allah, you perform Wudu' from the well into which the bodies of dogs, menstrual rags and garbage are thrown?' He said: 'Water is pure and it is not made impure by anything.'

Haidth Number: 327
میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا، آپ بئر بضاعہ کے پانی سے وضو کر رہے تھے، میں نے عرض کیا: کیا آپ اس سے وضو کر رہے ہیں حالانکہ اس میں تو ایسی بدبودار چیزیں ڈالی جاتی ہیں جو ناگوار ہوتی ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  پانی کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی ۔

It was narrated from Ibn Abi Sa'eed Al-Khudri that his father said: I passed by the Prophet (ﷺ) when he was performing Wudu' from the well of Buda'ah. I said: 'Are you performing Wudu' from it when garbage is thrown into it?' He said: 'Water is not made impure by anything.'

Haidth Number: 328