Blog
Books
Search Hadith

پانی (جو نجاست پڑنے سے ناپاک نہیں ہوتا) کی تحدید کا بیان۔

3 Hadiths Found
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پانی کے بارے میں پوچھا گیا جس پر چوپائے اور درندے آتے جاتے ہوں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  جب پانی دو قلہ ۱؎ ہو تو وہ گندگی کو دفع کر دیتا ہے  ۲؎۔

It was narrated from 'Ubaidullah bin 'Abdullah bin 'Umar that his father said: The Messenger of Allah (ﷺ) was asked about water and how some animals and carnivorous beasts might drink from it. He said: 'If the water is more than two Qullahs, it will not become filthy.'

Haidth Number: 329
ایک دیہاتی مسجد میں پیشاب کرنے لگا، تو کچھ لوگ اس کی طرف بڑھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  اسے نہ روکو ( پیشاب کر لینے دو )  جب وہ پیشاب کر چکا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ڈول پانی منگا کر اس پر بہا دیا۔

It was narrated from Anas that a Bedouin urinated in the Masjid, and some of the people went after him, but the Messenger of Allah (ﷺ) said: Do not restrain him. When he had finished he called from a bucket (of water) and poured over it.

Haidth Number: 330
ایک دیہاتی کھڑا ہوا اور مسجد میں پیشاب کرنے لگا، لوگ اسے پکڑنے کے لیے بڑھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا:  اسے چھوڑ دو  ( پیشاب کر لینے دو ) ، اور اس کے پیشاب پر ایک ڈول پانی بہا دو، اس لیے کہ تم لوگ آسانی کرنے والے بنا کر بھیجے گئے ہو سختی کرنے والے بنا کر نہیں بھیجے گئے ہو۔

It was narrated that Abu Hurairah said: A Bedouin stood up and urinated in the Masjid, so the people grabbed him. The Messenger of Allah (ﷺ) said to them: 'Leave him alone, and pour a bucket of water over his urine. For you have been sent to make things easy for people, you have not been sent to make things difficult.'

Haidth Number: 331