Blog
Books
Search Hadith

باب: حاکم تک معاملہ پہنچنے کے بعد آدمی چور کو معاف کر دے تو اس کے حکم کا بیان، اور صفوان بن امیہ کی اس حدیث میں عطا کے شاگردوں کے اختلاف کا ذکر۔

3 Hadiths Found
ایک شخص نے ان کی چادر چرا لی، وہ اسے لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، آپ نے ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا، تو وہ بولے: اللہ کے رسول! میں نے اسے معاف کر دیا ہے، آپ نے فرمایا: ”ابو وہب! تم نے اسے ہمارے پاس لانے سے پہلے ہی کیوں نہ معاف کر دیا؟“ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا ہاتھ کاٹ دیا ۱؎۔

It was narrated from Safwan bin Umayyah, that: a man stole a Burdah of his, so he brought him before the Messenger of Allah, who ordered that his hand be cut off. He said: O Messenger of Allah, I will let him have it. He said: Abu Wahb! Why didn't you do that before you brought him to us? And the Messenger of Allah had (the man's) hand cut off.

Haidth Number: 4882
ایک شخص نے ایک چادر چرائی، وہ اسے لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، آپ نے اس کا ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا تو وہ بولے: اللہ کے رسول! میں نے اسے معاف کر دیا ہے، آپ نے فرمایا: ”ابو وہب! اسے میرے پاس لانے سے پہلے ہی تم نے کیوں نہ معاف کر دیا؟“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا ہاتھ کاٹ دیا۔

It was narrated from Safwan bin Umayyah that: a man stole his Burdah, so he brought him before the Prophet, who ordered that his hand be cut off. He said: O Messenger of Allah, I will let him have it. He said: O Abu Wahb! Why didn't you do that before you brought him to me? And the Messenger of Allah had (the man's) hand cut off.

Haidth Number: 4883
ایک شخص نے ایک کپڑا چرایا، اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا، آپ نے ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا ( جس کا کپڑا تھا ) وہ شخص بولا: اللہ کے رسول! وہ اسی کے لیے ہے ۱؎ آپ نے فرمایا: ”ایسا اس سے پہلے ہی کیوں نہ کیا“۔

Ata' bin Abi Rabah narrated that: a man stole a garment, and was brought before the Messenger of Allah, who order that his hand be cut off. The man said: O Messenger of Allah, he can keep it. He said: Why (did you not say that) before now?

Haidth Number: 4884