Blog
Books
Search Hadith

علم، سنت اور حدیث نبوی کا بیان

73 Hadiths Found
جابر بن عبداللہ رضی اللہ ع نہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بنی اسرائیل سے (روایتیں) بیان کرو کوئی حرج نہیں کیوں کہ ان میں عجائبات گزرے ہیں۔ پھر آپ بیان کرنے لگے: بنی اسرائیل کا ایک گروہ باہر نکلا اور کسی قبر کے پاس آئےاور کہنے لگے: اگر ہم دو رکعت نماز پڑھیں اور اللہ عزوجل سے دعا کریں کہ وہ مرنے والے لوگوں میں سے کسی کو قبر سے باہر نکالے تاکہ ہم اس سے موت کے بارے میں پوچھ سکیں۔ انہوں نے ایسا ہی کیا، وہ ابھی اسی کیفیت میں تھے کہ اچانک ایک آدمی کا سر قبر سے نمودار ہوا۔کالا وگورا،اس کی آنکھوں کے درمیان سجدوں کا نشان تھا۔ اس نے کہا: اے لوگو! تم مجھ سے کیا چاہتے ہو؟ میں سو سال پہلے مر چکا ہوں، لیکن موت کی حرارت اب بھی محسوس کر رہا ہوں۔ اللہ عزوجل سے دعا کرو کہ مجھے اسی حالت میں لوٹا دے جس میں پہلے تھا۔

Haidth Number: 2464
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتےہیں کہ :گاؤں سے کچھ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہنے لگے: اے اللہ کے رسول! اہل قرآن کا خیال ہے کہ ہجرت اور جہاد فی سبیل اللہ کے بغیر عمل کافائدہ نہیں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جہاں کہیں بھی ہو اچھے طریقے سے اللہ کی عبادت کرو اور جنت سے خوش ہوجاؤ (یعنی جنت کی خوشخبری ہو)۔

Haidth Number: 2465
عائشہ رضی اللہ عنہا سے مرفوعاً مروی ہے کہ: تمام مخلوق، معلم خیر کیلئے بخشش کی دعا کرتی ہیں، حتی کہ سمندر کی مچھلیاں بھی۔

Haidth Number: 2466
یونس بن میسرہ بن حلبس نے کہا کہ میں نے معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما سے سنا وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے تھے کہ:خیر عادت ہے اورشر لجاجت(دل میں کھٹکتا)ہے اور اللہ تعالیٰ جس شخص سے بھلائی کا ارادہ فرمالیتا ہے اسے دین میں سمجھ عطا کر دیتا ہے۔

Haidth Number: 2467
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خیر کی طرف راہنمائی کرنے والا ،عمل کرنے والے کی طرح ہے۔ یہ حدیث ....... سے روی ہے۔

Haidth Number: 2468
جابر رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی ہے کہ اللہ تعالیٰ سے نفع مند علم کا سوال کرو اور ایسے علم سے اللہ کی پناہ مانگو جو نفع نہ دے۔

Haidth Number: 2469
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دے رہے تھےانہوں نے أبی بن کعب رضی اللہ عنہ سے ایک آیت کے بارے میں سوال کیا۔ أبی بن کعب رضی اللہ عنہ نے اعراض کیا اور انہیں جواب نہیں دیا۔ جب أبی رضی اللہ عنہ نے نماز مکمل کر لی تو کہا: تمہارا جمعہ نہیں ہوا۔ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: أبی رضی اللہ عنہ نے سچ کہا ۔

Haidth Number: 2470
عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک دن ہم بیٹھے ہوئے تھےکہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: غرباء (اجنبی لوگوں کے لئے) خوشخبری ہے۔ پوچھا گیا: اے اللہ کے رسول؟ غرباء کون لوگ ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کثیر برائی والے لوگوں میں بہت تھوڑے نیک لوگ، ان کی بات رد کرنے والے ماننے والوں سے زیادہ ہوں گے۔

Haidth Number: 2471
ابن الادرع سے مروی ہے کہتے ہیں کہ ایک رات میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا پہرہ دے رہا تھا، آپ کسی ضرورت سے باہر نکلے۔ آپ نے مجھے دیکھا تو میرا ہاتھ پکڑلیا۔ ہم چلتے ہوئے ایک آدمی کے پاس سے گزرے جو نماز پڑھ رہا تھا اور بلند آواز سے قرآن کی تلاوت کر رہا تھا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ممکن ہے یہ ریا کاری کر رہا ہو۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول !یہ تو صرف بلند آواز سے قرآن پڑھ ر ہا ہے۔ آپ نے میرا ہاتھ جھٹک دیا پھر فرمایا: تم اپنے آپ پر غلبہ پا کر اس معاملے کی حقیقت تک ہر گز نہیں پہنچ سکتے۔ پھر ایک رات آپ اپنی کسی ضرورت سے نکلے، میں آپ کا پہرہ دے رہا تھا۔ آپ نے میرا ہاتھ پکڑا ہم ایک آدمی کے پاس سے گزرے جو نماز میں قرآن کی تلاوت کر رہا تھا۔ میں نے کہا: ممکن ہے یہ ریا کاری کر رہا ہو۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر گز نہیں، یہ تو مناجات کرنے والا ہے۔ میں نے دیکھا تو وہ عبداللہ ذوالجنادین رضی اللہ عنہ (منتظم اور مشکلات سر کرنے والا)تھے۔

Haidth Number: 2472
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مرفوعاً مروی ہے کہ: (دین) سکھاؤ، آسانی کرو، تنگی نہ کرو۔ خوشخبری دو، نفرت نہ دلاؤ، اور جب تم میں سے کسی شخص کو غصہ آئے تو چپ ہو جائے۔

Haidth Number: 2473
عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایسا خطبہ ارشاد فرمایا کہ ہماری آنکھوں سے آنسو نکل پڑے اور دل ڈر گئے۔ ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول !گویا یہ تو الوداعی نصیحت کی طرح ہے۔ آپ ہم سے کیا عہد لیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے تمہیں روشن راستے پر چھوڑا ہے ،اس کی رات اس کے دن کی طرح ہے،جو شخص اس راستے سے ہٹ جائے گا وہ ہلاک ہو جائے گا۔ اور جو تم میں سے زندہ رہے گا وہ عنقریب بہت زیادہ اختلاف دیکھے گا۔ تمہیں میری جس سنت کا پتہ چل جائے اسے مضبوطی سے تھام لو۔ اور میرے خلفائے راشدین کی سنت کو مضبوطی سے پکڑ لو، تم پر اطاعت و فرمانبرداری لازم ہے اگرچہ کوئی حبشی غلام تمہارا امیر مقرر کر دیا جائے، کیوں کہ مومن نکیل ڈالے ہوئے اونٹ کی طرح ہے جہاں اسے چلنے کا اشارہ کیا جائے چل پڑتا ہے۔

Haidth Number: 2474
ٓپ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا: علم کو لکھ کر قید کر لو۔ یہ حدیث انس بن مالک، عبید اللہ بن عمرو بن العاص اور عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔

Haidth Number: 2475
عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب کوئی خبر پہنچنے میں دیر ہوجاتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک شعر پڑھتے جس کا ایک مصرع یہ ہے :آپ کے پاس وہ خبریں لے کر آئے گا جسے تم نے زاد راہ نہیں دیا ہوگا۔

Haidth Number: 2476
مطیع غزال اپنے والد سے وہ ان کے دادا سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب منبر پر چڑھتے تو ہم اپنے چہروں کا رخ کر کے آپ کی طرف متوجہ ہو جاتے

Haidth Number: 2477
جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب منبر پر چڑھتے تو سلام کہتے ۔

Haidth Number: 2478
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ کے وصیت شدگان کو خوش آمدید۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں تمہارے بارے میں وصیت کیا کرتے تھےیعنی حدیث کے طلباء کے بارے میں۔

Haidth Number: 2479
عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ٹھہر ٹھہر کر (آہستگی سے) بات کیا کرتے جسے ہر سننے والا سمجھ جاتا۔( )

Haidth Number: 2480
Haidth Number: 2481
انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہا کرتے تھے: اے اللہ آپ نے مجھے جو علم دیا ہے اس سے مجھے نفع دے ، اور مجھے ایسا علم عطا کر جس کے ذریعے تو مجھے نفع دے۔

Haidth Number: 2482
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آدمی کے گناہ گار ہونے کے لئے یہی کافی ہے کہ وہ ہر سنی ہوئی بات( بغیر تحقیق) بیان کر دے

Haidth Number: 2483
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری تمام امت جنت میں داخل ہوگی مگر جس نے انکار کیا۔ صحابہ نے کہا: کون شخص انکار کر سکتاہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے میری اطاعت کی وہ جنت میں داخل ہوگیا اور جس شخص نے میری نا فرمانی کی اس نے انکار کیا۔

Haidth Number: 2484
انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں دو بھائی تھے۔ ان میں سے ایک نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتا،( اور ایک روایت میں ہے: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث سننے کے لیے آپ کی مجلس میں حاضر ہوتا) دوسرا بھائی محنت مزدوری یا کاروبار کرتا، محنت مزدوری یا کاروبار کرنے والے نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے بھائی کی شکایت کی( اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! (یہ) میرا بھائی کسی کام میں میری مدد نہیں کرتا) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ممکن ہے تمہیں اس کی وجہ سے رزق دیا جاتا ہو۔

Haidth Number: 2485
ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی کتاب میں کونسی آیت بڑی ہے؟ ابی بن کعب نے کہا: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں۔ آپ نے کئی مرتبہ یہ بات دہرائی۔ پھر ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے کہا: آیۃ الکرسی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابو المنذر تمہیں علم مبارک ہو۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے اس کی ایک زبان اور دو ہونٹ ہیں جو عرش کے پائے کے نیچے اللہ کی تقدیس بیان کررہے ہیں۔

Haidth Number: 2486
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے موقوفا مروی ہے کہ خواب میں دودھ دیکھنا فطرت ہے

Haidth Number: 2487
ابو ذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہتے ہیں کہ ہیںا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حال میں چھوڑا کہ اگر کوئی پرندہ بھی ہو ا میں اپنے پروں کو حرکت دیتا تو آپ ہمیں اس سے علم کی بات بتاتے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی چیز ایسی باقی نہیں بچی جو جنت سے قریب کر دے اور جہنم سے دور کر دے مگر میں نے تمہارے سامنے اسے بیان کر دیا ہے۔

Haidth Number: 2488
)ابن ابی نملہ اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہتے ہیں کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھا، ایک یہودی شخص آپ کے پاس آیا اور کہنے لگا: اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا اس جنازے سے بات کی جائے گی؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ بہتر جانتا ہے۔ اس یہودی نے کہا: میں گواہی دیا ہوں کہ اس سے بات کی جائے گی۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اہل کتاب تمہیں جو بیان کریں اس کی نہ تصدیق کرو، نہ ہی تکذیب کرواور تم کہو :ہم اللہ، اس کی کتب اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے، اگر ان کی بات سچ ہوگی تو تم اس کی تکذیب نہیں کرو گے اور اگر ان کی بات جھوٹی ہوگی تو تم اس کی تصدیق نہیں کرو گے ۔

Haidth Number: 2489
عبادہ بن شرحبیل کہتے ہیں کہ: مجھے سخت بھوک لگی،میں مدینے کے ایک باغ میں داخل ہوا، میں نے ایک خوشہ توڑا اور کھالیا اور کچھ کھجوریں کپڑے میں رکھ لیں، باغ کا مالک آیا مجھے مارا اور میرا کپڑا لےلیا۔ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پاس آیا تو آپ نے اس سے کہا: گر یہ انجان تھا تو تم نے اسے بتایا کیوں نہیں۔ اور اگر یہ بھوکا تھا تو تم نے اسے کھلایا کیوں نہیں؟ آپ نے اسے حکم دیا تو اس نے مجھے میرا کپڑا واپس کردیا اور مجھے غلے سے ایک وسق یا نصف وسق دیا۔

Haidth Number: 2490
انس رضی اللہ عنہ سےمروی ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےکچھ آوازیں سنیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: یہ آوازیں کیسی ہیں؟ یہ کیاہے؟صحابہ نے کہا: لوگ کھجوروں کی پیوند کاری کر رہے ہیں (نر اور مادہ شگوفوں کو ملانا) آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: اگر یہ اسے چھوڑ دیں اور پیوند نہ لگائیں تو بہتر رہے گا، لوگوں نے پیوند نہ لگائے اس کے بعد جب ردی کھجور ہوئی تو نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: تمہیں کیا ہوا؟ (یہ کیسی کھجوریں ہیں؟) صحابہ نے کہا: لوگوں نے آپ کی بات پر عمل کرتے ہوئے پیوند کاری نہ کی، رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جب تمہاری دنیا کا معاملہ ہو تو تم بہتر جانتے ہو اور اگر تمہارے دین کا معاملہ ہو تو میرے پاس لے آؤ۔

Haidth Number: 2491
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس شخص کی مثال جو علم حاصل کرتا ہے اور اسے بیان نہیں کرتا اس شخص کی طرح ہے جو خزانہ جمع کرتا ہے لیکن اس سے خرچ نہیں کرتا۔

Haidth Number: 2492
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہتےہیں کہ صفوان بن عسال مرادی نے بیان کیا، کہتے ہیں کہ: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا،آپ مسجد میں اپنی(سرخ) چادر پر ٹیک لگائے بیٹھے تھے۔ میں نےآپ سے کہا: اے اللہ کے رسول! میں علم حاصل کرنے آیا ہوں،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: طالب علم کو خوش آمدید،طالب علم کو فرشتے ڈھانپ لیتے ہیں ،اور اپنے پروں سے اس پر سایہ کرتے ہیں،پھر ایک دوسرے پر کھڑے ہو کر آسمان تک پہنچ جاتے ہیں ۔ طلبِ علم سےان کی محبت کی وجہ سے۔ صفوان رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم مکہ اور مدینہ کے درمیان سفر کرتے رہتےہیں، ہمیں موزوں پر مسح کرنے کے بارے میں بتایئے ؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے کہا: مسافر کے لئے تین دن اور مقیم کے لئے ایک دن اور ایک رات۔

Haidth Number: 2493