Blog
Books
Search Hadith

علم، سنت اور حدیث نبوی کا بیان

73 Hadiths Found
جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خیر کی تعلیم دینے والے کے لئے ہر چیز بخشش کی دعا کرتی ہے حتی کہ سمندر کے اندر مچھلیاں بھی۔

Haidth Number: 2494
عبدالرحمن بن شماسہ سے مروی ہےکہ فُقَيْم اللخْمِينے عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے کہا:آپ ان دونوں اہداف کے درمیان چلتے رہتے ہیں آپ بوڑھے ہیں یہ آپ پر گراں ہوگا۔ عقبہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث نہ سنی ہوتی تو میں اپنے آپ کو نہ تھکاتا، حارث نے کہا: میں نے ابن شماسہ سے کہا: وہ کونسی حدیث ہے؟ ابن شماسہ نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے نشانہ بازی سیکھ کر چھوڑ دی وہ ہم میں سے نہیں،یا فرمایا: کہ اس نے نا فرمانی کی۔

Haidth Number: 2495
علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی ہے کہ: جس شخص نے اپنے خواب کے بارے میں جھوٹ بولا(یعنی جھوٹا خواب بیان کیا )، اسے قیامت کے دن اس بات کا مکلف بنایا جائے کہ جَو کے دانے میں گرہ لگائے۔

Haidth Number: 2496
عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مرفوعاً مروی ہے کہ: اللہ تعالیٰ جس شخص کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرتاہے اسےدین میں سمجھ عطا کر دیتا ہے۔

Haidth Number: 2497
حمید سے مروی ہے کہتے ہیں کہ میں نے معاویہ بن ابی سفیان کو خطبہ دیتےہوئے سنا کہہ رہے تھے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ جس شخص کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرتا ہے اسے دین کی سمجھ عطا کر دیتا ہے۔ میں تو صرف تقسیم کرنے والا ہوں جب کہ اللہ تعالیٰ عطا کرتا ہےاوریہ امت ہمیشہ اللہ کے حکم پر قائم رہے گی، جو ان کی مخالفت کرے گا انہیں نقصان نہیں پہنچا سکے گا حتی کہ اللہ کا حکم (قیامت)آجائے

Haidth Number: 2498
معبد جہنی سے مروی ہے کہتے ہیں کہ کم ہی ایسا ہوتا تھا کہ معاویہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی حدیث بیان کریں اور وہ یہ کلمات کہا کرتے تھے کم ہی ان کلمات کو چھوڑتے ،یا انہیں جمعے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ جس کے ساتھ کسی بھلائی کا ارادہ کرتا ہے اسے دین میں سمجھ عطا فرما دیتا ہے۔ اور یہ مال میٹھا اور سر سبز ہے،جو شخص اسے اس کے حق کے ساتھ لے گا اس کے لئے اس میں برکت دے دی جائے گی۔ خوشامد سے بچو کیوں کہ یہ ذبح کرنا (ہلاکت) ہے۔

Haidth Number: 2499
عقبہ بن عامر جہنی سے مروی ہے کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا فرما رہے تھے: میری امت کی ہلاکت کتاب اور دودھ میں ہے۔ صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! کتاب اور اور دودھ کی وضاحت فرمائیے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قرآن سیکھیں گے لیکن اللہ تعالیٰ کے نازل کردہ بیان سے ہٹ کر اس کی تشریح کریں گے اور دودھ کو پسند کریں گے جماعت اور جمعے چھوڑ دیں گے اور دودھ کی تلاش میں دیہاتوں کا رخ کریں گے۔

Haidth Number: 2500
نواس بن سمعان‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قرآن کے ذریعے جھگڑا مت کرو، اور اللہ کی کتاب کی آیات کو دوسری آیات سے مت جھٹلاؤ، مومن قرآن کے ساتھ جھگڑا کرے گا تو مغلوب ہو جائے گا، اور منافق قرٓان کے ساتھ جھگڑا کرے گا تو غالب آجائے گا۔

Haidth Number: 2501
سہل بن ابی امامہ بن سہل بن حنیف اپنے والد سے بیان کرتے ہیں وہ ان کے دادا سے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے آپ پر سختی مت کرو کیوں کہ تم سے پہلے لوگ خود پر سختی کرنے کی وجہ سے ہلاک ہوئے، اور تم ان کی باقیات کو گرجا گھروں اور کوٹھڑیوں میں دیکھو گے۔

Haidth Number: 2502
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اہل کتاب تورات کو عبرانی زبان میں پڑھا کرتے اور اہل اسلام کے لئے اس کی تفسیر عربی زبان میں کرتے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اہل کتاب کی نہ تو تصدیق کرو اور نہ ان کی تکذیب کرو اور کہو: ہم اللہ پر اور جوتم نازل کیا گیا اس پر ایمان لائے۔( )

Haidth Number: 2503
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے حج کے موقع پر عرفہ کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ اپنی اونٹنی قصواء پر بیٹھے خطبہ دے رہے تھے۔ آپ نے فرمایا: اے لوگو! میں نے تم میں ایسی چیز چھوڑی ہے جسے تم پکڑ لو گے تو گمراہ نہیں ہوگے وہ ہے اللہ کی کتاب اور میرے گھر والے میرے اہل بیت۔( )

Haidth Number: 2504

قَال حُذَيْفَةَ بْنَ الْيَمَان رضی اللہ عنہ : كَانَ النَّاسُ يَسْأَلُونَ رَسُولَ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌عَنِ الْخَيْرِ وَكُنْتُ أَسْأَلُهُ عَنِ الشَّرِّ مَخَافَةَ أَنْ يُدْرِكَنِي فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ! إِنَّا كُنَّا فِي جَاهِلِيَّةٍ وَشَرٍّ فَجَاءَنَا اللهُ بِهَذَا الْخَيْرِ (فَنَحْنُ فِيْهِ)، (وَجَاءَ بِكَ)، فَهَلْ بَعْدَ هَذَا الْخَيْرِ مِنْ شَرٍّ (كَمَا كَانَ قَبْلَهُ؟). (قَالَ: يَا حُذَيْفَةُ تَعَلَّمْ كِتَابَ اللهِ وَاتَّبِعْ مَا فِيهِ، (ثَلَاثَ مِرَّاتٍ). قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ! أَبَعْدَ هَذَا الشَّرِّ مِنْ خَيْر؟) قَالَ: نَعَمْ (قُلْتُ: فَمَا الْعِصْمَةُ مِنْهُ؟ قَالَ: السَّيْفُ). قُلْتُ: وَهَلْ بَعْدَ ذَلِكَ الشَّرِّ مِنْ خَيْرٍ؟ (وَفِي طَرِيْقٍ: قُلْتُ وَهَلْ بَعْدَ السَّيْفِ بَقِيَّةٌ؟) قَالَ: نَعَمْ وَفِيهِ (وَفِي طَرِيْقٍ: تَكُونَ إِمَارَةٌ (وَفِي لَفْظٍ: جَمَاعَةٌ) عَلَى أَقْذَاءٍ، وَهُدْنَةٌ عَلَى) دَخَنٍ . قُلْتُ: وَمَا دَخَنُهُ؟ قَالَ: قَوْمٌ (وَفِي طَرِيْقٍ أُخْرَى: يَكُونُ بَعْدِي أَئِمَّةٌ (يَسْتَنُّونَ بِغَيْرِ سُنَّتِيْ، وَ) يَهْدُونَ بِغَيْرِ هَدْيِي، تَعْرِفُ مِنْهُمْ وَتُنْكِرُ (وَسَيَقُومُ فِيهِمْ رِجَالٌ قُلُوبُهُمْ قُلُوبُ الشَّيَاطِينِ فِي جُثْمَانِ إِنْسٍ) . (وفي أخرى: الْهُدْنَةُ عَلَى الدَّخَنِ مَا هِيَ؟ قَالَ: لَا تَرْجِعُ قُلُوبُ أَقْوَامٍ عَلَى الَّذِي كَانَتْ عَلَيْهِ). قُلْتُ: فَهَلْ بَعْدَ ذَلِكَ الْخَيْرِ مِنْ شَرٍّ؟ قَالَ: نَعَمْ، (فِتْنَةٌ عَمْيَاءُ صَمَّاءُ عَلَيْهَا) دُعَاةٌ عَلَى أَبْوَابِ جَهَنَّمَ، مَنْ أَجَابَهُمْ إِلَيْهَا قَذَفُوهُ فِيهَا. قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ! صِفْهُمْ لَنَا. قَالَ: هُمْ مِنْ جِلْدَتِنَا وَيَتَكَلَّمُونَ بِأَلْسِنَتِنَا. قُلْتُ: (يَا رَسُولَ اللهِ!) فَمَا تَأْمُرُنِي إِنْ أَدْرَكَنِي ذَلِكَ؟ قَالَ: تَلْتَزمُ جَمَاعَةَ الْمُسْلِمِينَ وَإِمَامَهُمْ، (تَسْمَعُ وَتُطِيعُ الأَمِيرِ وَإِنْ ضُرِبَ ظَهْرُكَ وَأُخِذَ مَالُكَ فَاسْمَعْ وَأَطِعْ). قُلْتُ: فَإِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُمْ جَمَاعَةٌ وَلَا إِمَامٌ؟ قَالَ: فَاعْتَزِلْ تِلْكَ الْفِرَقَ كُلَّهَا وَلَوْ أَنْ تَعَضَّ بِأَصْلِ شَجَرَةٍ حَتَّى يُدْرِكَكَ الْمَوْتُ وَأَنْتَ عَلَى ذَلِكَ. (وَفِي طَرِيْقٍ): فَإِنْ تَمُتْ يَا حُذَيْفَةُ وَأَنْتَ عَاضٌّ عَلَى جِذْلٍ خَيْرٌ لَكَ مِنْ أَنْ تَتَّبِعَ أَحَدًا مِنْهُمْ. (وَفِي أُخْرَى): فَإِنْ رَأَيْتَ يَوْمَئِذٍ اللهِ- عَزَّوَجَلَّ- فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةَ، فَالْزَمْهُ وَإِنْ ضُرِبَ ظَهْرُكَ وَأُخِذَ مَالُكَ فَإِنْ لَمْ تَرَ خَلِيْفَةَ فَاهْرَبْ (فِي الْأَرْضِ) حَتَّى يُدْرِكَكَ الْمَوْت وَأَنْتَ عَاضٌّ عَلَى جَذْلِ شَجَرَةٍ. (قَالَ: قُلْتُ: ثُمَّ مَاذَا؟ قَالَ: ثُمَّ يَخْرُجُ الدَّجَّالُ. قَالَ: قُلْتُ: فَبِمَ يَجِيءُ؟ قَالَ: بِنَهَرٍ-أَوْ قَالَ: مَاءٍ وَنَارٍ- فَمَنْ دَخَلَ نَهْرَهُ حُطَّ أَجْرُهُ وَوَجَبَ وِزْرُهُ وَمَنْ دَخَلَ نَارَهُ وَجَبَ أَجْرُهُ وَحُطَّ وِزْرُهُ. (قُلْتُ يَا رَسُول الله! فَمَا بَعَدَ الدَّجَّال؟ قَالَ: عِيْسَى ابْنُ مَرْيَم). قَالَ: قُلْتُ: ثُمَّ مَاذَا؟ قَالَ: لَوْ أَنْتَجْتَ فَرَسًا لَمْ تَرْكَبْ فُلُوَّهَا حَتَّى تَقُومَ السَّاعَةُ).

حذیفہ بن یمان‌رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے خیر کے بارے میں سوال کیا کرتے تھے اور میں آپ سے شر کے بارے میں پوچھا کرتا تھا اس ڈر سے کہ کہیں یہ مجھے اپنی گرفت میں نہ لے لے۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول!ہم جاہلیت اور شر میں تھے، پھر اللہ تعالیٰ اس خیر کو لے آیا( جس میں ہم داخل ہوئے)(اور اللہ تعالیٰ آپ کو لایا) کیا اس خیر کے بعد کوئی شر ہے(جس طرح پہلے تھا؟)(آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے حذیفہ! اللہ کی کتاب سیکھو اور جو اس میں ہے اس کی پیروی کرو( تین مرتبہ فرمایا)میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا اس شر کے بعد کوئی خیر ہے؟ )آپ نے فرمایا: ہاں( میں نے کہا: اس سے بچاؤ کیا ہے؟، آپ نے فرمایا: تلوار) میں نے کہا: کیا اس شر کے بعد کوئی خیر ہے؟( اور ایک روایت میں ہے: میں نے کہا: کیا تلوار کے بعد بھی کچھ باقی رہے گا؟ )آپ نے فرمایا: ہاں اوراس میں دَخَنٌ ہوگا۔ (اور ایک روایت میں ہے: امارت ہوگی، ( اور ایک روایت میں ہے :جماعت ہوگی) ۔میں نے کہا : یہ دَخَنٌکیا ہے؟ آپ نے فرمایا: ایسے لوگ ہوں گے ( اور دوسری روایت میں ہے: میرے بعد ایسے حکمران ہوں گے( جو میرے طریقے کے علاوہ طریقہ اختیار کریں گے اور) میری راہنمائی کے خلاف چلیں گے ، ان میں اچھے عمل بھی ہوں گے اور برے عمل بھی (اور ان میں ایسے آدمی بھی ہوں گے جن کے دل انسان کے جسموں میں شیطان کے دل ہوں گے)، (اور دوسری روایت میں ہے: دَخَنٌ پر صلح کے کیا معنی ہیں؟ آپ نے فرمایا: لوگوں کے دل اس بات پر نہیں لوٹیں گے جس پر وہ تھے) میں نے کہا: کیا اس خیر کے بعد کوئی شر ہے؟ آپ نے فرمایا: ہاں(اندھا، بہرا فتنہ ہوگا، اس میں) جہنم کے دروازے پر بلانے والے ہوں گے، جو ان کی بات قبول کرے گا وہ اسے جہنم میں پھینک دیں گے۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہمیں ان کاحلیہ بیان کیجئےآپ نے فرمایا: وہ ہم جیسے ہوں گے اور ہماری زبان بولتے ہوں گے ۔میں نے کہا: (اے اللہ کے رسول !اگر مجھے ایسے لوگ ملیں تو مجھے کیا کرنے کا حکم دیتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: مسلمانوں کی جماعت اور ان کے امام سے چمٹ جاؤ(سنو اور حکم کی اطاعت کرو، اگرچہ وہ تمہاری پیٹھ پر کوڑے مارے اور تمہارا مال لے لے پھر بھی اس کی بات سنو اور اطاعت کرو) میں نے کہا: اگر ان کی کوئی جماعت اور امام(حاکم) نہ ہوتو؟آپ نے فرمایا: تب تمام فرقوں سے علیحدگی اختیار کر لو، اگرچہ تمہیں درختوں کی جڑیں کھا کر گزارہ کرنا پڑے اور تمہیں اسی حال میں موت آجائے(اور ایک روایت میں ہے: )حذیفہ اگر تمہیں موت آئے تو اس حال میں کہ کسی درخت کی جڑیں پکڑے ہوئے ہو اور یہ اس سے بہتر ہے کہ تم ان میں سے کسی شخص کی پیروی کرو، ( اور دوسری روایت میں ہے): اگر تم روئے زمین پر اللہ کا کوئی خلیفہ دیکھو تو اس سے چمٹ جاؤ، اگرچہ وہ تمہاری پیٹھ پر کوڑے برسائے اور تمہارا مال لے لے۔ اگر تمہیں خلیفہ نہ ملے تو(زمین میں ) بھاگ جاؤ حتی کہ تمہیں موت آئے تو تم کسی درخت کی جڑیں منہ میں پکڑے ہوئے ہو۔ (میں نے کہا: پھر کیا ہوگا؟ آپ نے فرمایا: پھر دجال نکلے گا، میں نے کہا: وہ کیا چیز لائے گا؟ آپ نے فرمایا: نہر، یا فرمایا :پانی اور آگ ،جو اس کی نہر میں داخل ہو گیا اس کا اجر ضائع ہو گیا اور اس کا گناہ ثابت ہوگیا، اور جو شخص اس کی آگ میں داخل ہوا اس کا اجر واجب ہوگیا اور اس کا گناہ ختم ہوگیا(میں نے کہا:ے اللہ کےر سول !دجال کے بعد کیا ہوگا؟ آپ نے فرمایا:عیسیٰ بن مریم ) میں نے کہا:پھر کیا ہوگا ؟ آپ نے فرمایا:اگر کوئی بچھیرا(گھوڑے کا بچہ)پیدا ہوگا وہ ابھی سواری کے قابل نہیں ہوگا کہ قیامت قائم ہو جائے گی۔

Haidth Number: 2505
ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اور معاذ‌رضی اللہ عنہ کو یمن کی طرف بھیجا تو فرمایا: آسانی کرنا ،تنگی نہ کرنا، خوشخبری دینا، نفرت نہ دلانا، ہنسی خوشی رہنا، اختلاف نہ کرنا۔

Haidth Number: 2506