Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

ताकि अल्लाह उन्हें बदला प्रदान करे। उन के अच्छे से अच्छे कामों का, और अपने उदार अनुग्रह से उन्हें और अधिक प्रदान करें। अल्लाह जिसे चाहता है बेहिसाब देता है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

تاکہ اﷲ تعالیٰ انہیں اُن کے اعمال کی بہترین جزا دے اوراپنے فضل سے اُن کوزیادہ دے اور اﷲ تعالیٰ جس کو چاہتاہے بے حساب رزق دیتا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

تاکہ اللہ ان کے عمل کا بہترین بدلہ دے اور ان کو اپنے فضل سے مزید نوازے اور اللہ جس کو چاہے گا ، بے حساب بخشے گا ۔

By Hussain Najfi

تاکہ اللہ ان کو ان کے بہترین اعمال کی جزا دے اور اپنے فضل سے مزید نوازے اور اللہ جسے چاہتا ہے اسے بے حساب رزق عطا کرتا ہے ۔

By Moudoodi

﴿اور وہ یہ سب کچھ اس لیے کرتے ہیں ﴾ تاکہ اللہ ان کے بہترین اعمال کی جزا ان کو دے اور مزید اپنے فضل سے نوازے ، اللہ جسے چاہتا ہے بے حساب دیتا ہے ۔ 69

By Mufti Naeem

تاکہ اللہ ( تعالیٰ ) ان کو ان کے اعمال کا بہت اچھا بدلہ عطا فرمائیں اور اپنے فضل سے ان کو اور زیادہ ( عطا ) کردیں اور اللہ ( تعالیٰ ) جسے چاہتے ہیں بے حساب روزی عطا فرماتے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

نتیجہ یہ ہے کہ اللہ ان لوگوں کو ان کے اعمال کا بہترین بدلہ دے گا ، اور اپنے فضل سے مزید کچھ اور بھی دے گا ( ٣٤ ) اور اللہ جس کو چاہتا ہے بے حساب دیتا ہے ۔

By Noor ul Amin

تاکہ وہ لوگ جو نیک عمل کرتے ہیں اللہ انہیں اس کابہتربدلہ دے اور اپنے فضل سے بھی زیادہ دے اور اللہ جسے چاہتا ہے بغیر حساب رزق عطا کرتا ہے

By Kanzul Eman

تاکہ اللہ انھیں بدلہ دے ان کے سب سے بہتر کام کام اور اپنے فضل سے انھیں انعام زیادہ دے ، اور اللہ روزی دیتا ہے جسے چاہے بےگنتی ،

By Tahir ul Qadri

تاکہ اللہ انہیں ان ( نیک ) اعمال کا بہتر بدلہ دے جو انہوں نے کئے ہیں اور اپنے فضل سے انہیں اور ( بھی ) زیادہ ( عطا ) فرما دے ، اور اللہ جسے چاہتا ہے بغیر حساب کے رزق ( و عطا ) سے نوازتا ہے