Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْمَشِیْدُ: (پلستر کیا ہوا، بلند) قرآن پاک میں ہے: (وَّ قَصۡرٍ مَّشِیۡدٍ) (۲۲:۴۵) اور بہت سے بلند محل ہیں۔ تو مشِیْدٌ کے معنیٰ یا تو پلستر کی ہوئی عمارت کے ہیں اور یا مُطَوّلٌ یعنی بلند کے ہیں۔ اگرچہ یہ بھی مآل کے لحاظ سے پہلے معنیٰ کی طرف راجع ہے محاورہ ہے: شَیَّدَ قَوَاعِدُہٗ: اس کی بنیادوں کو اسی طرح محکم بنایا جیسے گچ کی ہوئی ہوتی ہیں۔ اَلْاِشَادَۃُ: (افعال) کے معنیٰ بلند آواز سے شعر پڑھنا یا گانا) کے ہیں۔

Words
Words Surah_No Verse_No
مَّشِيْدٍ سورة الحج(22) 45
مُّشَـيَّدَةٍ سورة النساء(4) 78