Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

कितनी ही बस्तियाँ हैं जिन्हें हम ने विनष्ट कर दिया इस दशा में कि वे ज़ालिम थी, तो वे अपनी छतों के बल गिरी पड़ी है। और कितने ही परित्यक्त (उजाड़) कुएँ पड़े हैं और कितने ही पक्के महल भी!

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

چنانچہ کتنی ہی بستیاں ہیں جنہیں ہم نے ہلاک کیا اس حال میں کہ وہ ظالم تھیں،چنانچہ وہ اپنی چھتوں پرگری پڑی ہیں اورکتنے ہی کنویں بے کارچھوڑے ہوئے اور چوناگچ محل ۔

By Amin Ahsan Islahi

اور کتنی ہی بستیاں ہیں جن کو ان کے ظلم کی حالت میں ہم نے ہلاک کردیا ۔ تو وہ اپنی چھتوں پر ڈھئی پڑی ہیں اور کتنے ناکارہ کنوئیں اور کتنے پختہ محل ہیں ( جو ویران پڑے ہوئے ہیں )

By Hussain Najfi

غرض کتنی ہی بستیاں ہیں جنہیں ہم نے تباہ و برباد کر دیا کیونکہ وہ ظالم تھیں ( چنانچہ ) وہ اپنی چھتوں پر گری پڑی ہیں اور کتنے کنویں ہیں جو بیکار پڑے ہیں اور کتنے مضبوط محل ہیں ( جو کھنڈر بن گئے ہیں ) ۔

By Moudoodi

کتنی ہی خطا کار بستیاں ہیں جن کو ہم نے تباہ کیا ہے اور آج وہ اپنی چھتوں پر الٹی پڑی ہیں ، کتنے ہی کنوئیں 90 بےکار اور کتنے ہی قصر کھنڈر بنے ہوئے ہیں ۔

By Mufti Naeem

پس کتنی ہی بستیوں کو ہم نے اس وجہ سے ہلاک کردیا کہ وہ ظالم تھیں پس وہ اپنی چھتوں پر گری ہوئی ہیں اور کتنے ہی کنویں کہ بیکار پڑے ہیں اور کتنے ہی مضبوط محلات ( جو کھنڈر بنے ہوئے ہیں ) ۔

By Mufti Taqi Usmani

غرض کتنی بستیاں تھیں جن کو ہم نے اس وقت ہلاک کیا جب وہ ظلم کر رہی تھیں ، چنانچہ وہ اپنی چھتوں کے بل گری پڑی ہیں ، اور کتنے ہی کنویں جو اب بیکار ہوئے پڑے ہیں ، اور کتنے پکے بنے ہوئے محل ( جو کھنڈر بن چکے ہیں ) ۔

By Noor ul Amin

ہم نے بہت سی بستیوں کو ہلاک کردیا حقیقت میں وہ ظالم تھیں تواب وہ اپنے چھتوں کے بل گری پڑی ہیں ان کے کنویں بیکار اور اونچے محل خالی اور ویران پڑے ہیں

By Kanzul Eman

اور کتنی ہی بستیاں ہم نے کھپادیں ( ہلاک کردیں ) ( ف۱۲۲ ) کہ وہ ستمگار تھیں ( ف۱۲۳ ) تو اب وہ اپنی چھتوں پر ڈہی ( گری ) پڑی ہیں اور کتنے کنویں بیکار پڑے ( ف۱۲٤ ) اور کتنے محل گچ کیے ہوئے ( ف۱۲۵ )

By Tahir ul Qadri

پھر کتنی ہی ( ایسی ) بستیاں ہیں جنہیں ہم نے ہلاک کر ڈالا اس حال میں کہ وہ ظالم تھیں پس وہ اپنی چھتوں پر گری پڑی ہیں اور ( ان کی ہلاکت سے ) کتنے کنویں بے کار ( ہوگئے ) اور کتنے مضبوط محل اجڑے پڑے ( ہیں )