Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلرَّکْسُ: کے معنیٰ کسی چیز کو اس کے سر پر الٹا کردینا یا اس کے اول سرے کو موڑ کر پچھلے سرے کے ساتھ ملا دینا کے ہیں۔ محاورہ ہے: (اَرْکَنْتُہٗ: میں نے اسے الٹا کردیا اور رُکِسَ اس کا مطاوع آتا ہے اور اِرتَکَسَ فِیْ اَمْرِہٖ کے معنیٰ کسی معاملہ میں الجھ جانے کے ہیں (یعنی کسی مصیبت سے رہائی کے بعد دوبارہ اس میں پھنس جانا) قرآن پاک میں ہے: (وَ اللّٰہُ اَرۡکَسَہُمۡ بِمَا کَسَبُوۡا) (۴:۸۸) حالانکہ اﷲ تعالیٰ نے انہیں پھر کفر میں پلٹا دیا ہے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
اَرْكَسَھُمْ سورة النساء(4) 88
اُرْكِسُوْا سورة النساء(4) 91