Blog
Books
Search Quran
Lughaat

غَرِیَ بِکَذَا کے معنی کسے کے ساتھ چمٹ جانا ہیں اصل میں یہ غَرَائٌ سے ہے اور غِرَائٌ اس مادہ کو کہتے ہیں جس سے کسی چیز کو دوسری کے ساتھ پیوست کیا جائے اور اسی سے اَغْرَیْتُ فُلَانًا بِکَذَا کے معنی ہیں: میں نے فلاں کو اس پر شیفتہ کردیا، اس پر ابھارا اور اکسایا اس کے پیچھے لگادیا۔ قرآن پاک میں ہے۔ (فَاَغۡرَیۡنَا بَیۡنَہُمُ الۡعَدَاوَۃَ وَ الۡبَغۡضَآءَ ) (۵:۱۴) تو ہم نے ان کے باہم، قیامت تک کے لیے دشمنی اور کینہ ڈال دیا۔ (لَنُغۡرِیَنَّکَ بِہِمۡ ) (۳۳:۶۰) تو ہم تم کو ان کے پیچھے لگادیں گے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
فَاَغْرَيْنَا سورة المائدة(5) 14
لَــنُغْرِيَنَّكَ سورة الأحزاب(33) 60