यदि कपटाचारी और वे लोग जिन के दिलों में रोग है और मदीना में खलबली पैदा करने वाली अफ़वाहें फैलाने से बाज़ न आएँ तो हम तुम्हें उन के विरुद्ध उभार खड़ा करेंगे। फिर वे उस में तुम्हारे साथ थोड़ा ही रहने पाएँगे,
یقینااگر منافقین اوروہ جن کے دلوں میں بیماری ہے اورمدینہ میں افواہیں پھیلانے والے بازنہ آئیں تویقینا ہم آپ کو لازماً ان پرمسلط کر دیں گے، پھروہ اس شہرمیں آپ کی ہمسائیگی میں بہت ہی کم رہیں گے۔
یہ منافقین اور وہ لوگ جن کے دلوں میں روگ ہے اور جو مدینہ میں سنسنی پھیلانے والے ہیں ، اگر باز نہ رہے تو ہم تم کو ان پر اکسا دیں گے ، پھر وہ تمہارے ساتھ رہنے کا بہت ہی کم موقع پائیں گے ۔
اگر منافقین اور وہ لوگ جن کے دلوں میں بیماری ہے اور مدینہ میں افواہیں پھیلانے والے ( اپنی حرکتوں سے ) باز نہ آئے تو ہم آپ کو ان کے خلاف حرکت میں لے آئیں گے پھر وہ ( مدینہ ) میں آپ کے پڑوس میں نہیں رہ سکیں گے مگر بہت کم ۔
اگر منافقین ، اور وہ لوگ جن کے دلوں میں خرابی ہے 113 ، اور وہ جو مدینہ میں ہیجان انگیز افواہیں پھیلانے والے ہیں 114 ، اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے تو ہم ان کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے تمہیں اٹھا کھڑا کریں گے ، پھر وہ اس شہر میں مشکل ہی سے تمہارے ساتھ رہ سکیں گے ۔
اگر منافقین اور وہ لوگ جن کے دلوں میں بیماری ہے اور شہر میں افواہیں پھیلانے والے لوگ باز نہ آئے تو البتہ ضرور ہم آپ ( ﷺ ) کو ان کے پیچھے لگادیں گے پھر وہ اس ( شہر ) میں آپ کے آس پاس بس تھوڑے ہی دن رہ سکیں گے
اگر وہ لوگ باز نہ آئے جو منافق ہیں جن کے دلوں میں روگ ہے اور جو شہر میں شرانگیز افواہیں پھیلاتے ہیں تو ہم ضرور ایسا کریں گے کہ تم ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوگے ، پھر وہ اس شہر میں تمہارے ساتھ نہیں رہ سکیں گے ، البتہ تھوڑے دن ۔
اگر منافق لوگ اور وہ جن کے دلوں میں مرض ہے اورجو لوگ مدینہ میں افواہیں پھیلاتے ہیں ، اپنی شرارتوں سے بازنہ آئے تو آپ کو قوت دے کر ان پر مسلط کردیں گے پھروہ تھوڑی ہی مدت آپ کے پڑوس میں رہ سکیں گے
اگر باز نہ آئے منافق ( ف۱۵۳ ) اور جن کے دلوں میں روگ ہے ( ف۱۵٤ ) اور مدینہ میں جھوٹ اڑانے والے ( ف۱۵۵ ) تو ضرور ہم تمہیں ان پر شہ دیں گے ( ف۱۵٦ ) پھر وہ مدینہ میں تمہارے پاس نہ رہیں گے مگر تھوڑے دن ( ف۱۵۷ )
اگر منافق لوگ اور وہ لوگ جن کے دلوں میں ( رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بُغض اور گستاخی کی ) بیماری ہے ، اور ( اسی طرح ) مدینہ میں جھوٹی افواہیں پھیلانے والے لوگ ( رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایذاء رسانی سے ) باز نہ آئے تو ہم آپ کو ان پر ضرور مسلّط کر دیں گے پھر وہ مدینہ میں آپ کے پڑوس میں نہ ٹھہر سکیں گے مگر تھوڑے ( دن )