Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْحَبْسُ: (ض) کے معنیٰ کسی کو اٹھنے سے روک دینا کے ہیں، قرآن پاک میں ہے: (تَحۡبِسُوۡنَہُمَا مِنۡۢ بَعۡدِ الصَّلٰوۃِ ) (۵:۱۰۶) تو ان کو (عصر کی) نماز کے بعد روک لو۔ نیز حَبْسٌ: اس جگہ کو بھی کہتے ہیں جو پانی روکنے کے لیے بنائی گئی ہو۔ اس کی جمع اَحْبَاسٌ ہے۔ اَلتَّحْبتسُ: ہمیشہ کے لئے وقف کرنا۔ کہا جاتا ہے: ھَذا حَبِیسٌ فِیْ سَبِیْلِ اﷲِ۔ یہ اﷲ کی راہ میں وقف ہے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
تَحْبِسُوْنَهُمَا سورة المائدة(5) 106
يَحْبِسُهٗ سورة هود(11) 8