عَثَرَ۔ یَعْثُرُ۔ عِثَارًا وَعُثُوْرًا کے معنی پھسل جانے اور گر پڑنے کے ہیں۔ مجازاً عَشَرَ عَلٰی کَذَا کے معنی کسی بات پر بغیر قصد کے مطالع ہوجانا بھی آتے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: (فَاِنۡ عُثِرَ عَلٰۤی اَنَّہُمَا اسۡتَحَقَّاۤ اِثۡمًا) (۵:۱۰۷) پھر اگر معلوم ہوجائے کہ انہوں نے جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ اَعْثَرَہٗ عَلٰی کَذَا: اس نے فلاں کو اس چیز سے باخبر کردیا۔ چناچنہ قرآن پاک میں ہے: (وَ کَذٰلِکَ اَعۡثَرۡنَا عَلَیۡہِمۡ ) (۱۸:۲۱) اور اس طرح ہم نے لوگوں کو ان کے حال سے باخبر کردیا۔ یعنی لوگوں ک یقصد کے بغیر ہی ہم نے ان کے حال پر مطلع کردیا۔
Words | Surah_No | Verse_No |
اَعْثَرْنَا | سورة الكهف(18) | 21 |
عُثِرَ | سورة المائدة(5) | 107 |