Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

इस तरह हम ने लोगों को उन की सूचना दे दी, ताकि वे जान लें कि अल्लाह का वादा सच्चा है और यह कि क़ियामत की घड़ी में कोई सन्देह नहीं है। वह समय भी उल्लेखनीय है जब वे आपस में उन के मामले में छीन-झपट कर रहे थे। फिर उन्होंने कहा, "उन पर एक भवन बना दे। उन का रब उन्हें भली-भाँति जानता है।" और जो लोग उन के मामले में प्रभावी रहे उन्होंने कहा, "हम तो उन पर अवश्य एक उपासना गृह बनाएँगे।"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور اسی طرح ہم نے ان پرلوگوں کومطلع کردیاتاکہ لوگ جان لیں کہ بے شک اﷲ تعالیٰ کاوعدہ سچاہے اوربے شک قیامت میں کوئی شک نہیں۔جب لوگ آپس میں ان کے معاملے میں جھگڑرہے تھے تو کچھ لوگوں نے کہاکہ ان پرایک عمارت بنا دو،ان کارب ہی ان کے متعلق بہتر جانتا ہے۔ جو لوگ ان کے معاملے پر غالب آئے انہوں نے کہاکہ ہم ان پر ایک مسجد ضرور بنائیں گے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور اسی طرح ہم نے ان پر لوگوں کو مطلع کردیا تاکہ لوگ جان لیں کہ اللہ کا وعدہ شدنی ہے اور قیامت کے آنہ میں کوئی شبہ نہیں ہے ۔ ( وہ وقت بھی خیال کرو ) جب لوگ آپس میں ان کے معاملے میں جھگڑ رہے تھے تو بولے کہ ان ( کے غار پر ) ایک عمارت بنوادو ۔ ان کا رب ان کو خوب جانتا ہے ۔ جو لوگ ان کے معاملے میں غالب آئے ، انہوں نے کہا کہ ہم تو ان ( کے غار پر ) ایک مسجد بنائیں گے!

By Hussain Najfi

اور اسی طرح ہم نے لوگوں کو ان پر مطلع کیا تاکہ وہ لوگ جان لیں کہ اللہ کا وعدہ سچھا ہے اور یہ کہ قیامت میں کوئی شک نہیں ہے ۔ یہ اس وقت کی بات ہے جب وہ ( بستی والے ) لوگ ان ( اصحافِ کہف ) کے معاملہ میں آپس میں جھگڑ رہے تھے ( کہ کیا کیا جائے؟ ) تو ( کچھ ) لوگوں نے کہا کہ ان پر ( یعنی غار پر ) ایک ( یادگاری ) عمارت بنا دو ۔ ان کا پروردگار ہی ان کو بہتر جانتا ہے ۔ ( آخرکار ) جو لوگ ان کے معاملات پر غالب آئے تھے وہ بولے کہ ہم ان پر ایک مسجد ( عبادت گاہ ) بنائیں گے ۔

By Moudoodi

اس طرح ہم نے اہل شہر کو ان کے حال پر مطلع کیا 17 تاکہ لوگ جان لیں کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے اور یہ کہ قیامت کی گھڑی بے شک آکر رہے گی ۔ 18 ﴿مگر ذرا خیال کرو کہ جب سوچنے کی اصل بات یہ تھی﴾ اس وقت وہ آپس میں اس بات پر جھگڑ رہے تھے کہ ان ﴿اصحاب کہف﴾کے ساتھ کیا کیا جائے ۔ کچھ لوگوں نے کہا ان پر ایک دیوار چن دو ، ان کا رب ہی ان کے معاملہ کو بہتر جانتا ہے ۔ 19 مگر جو لوگ ان کے معاملات پر غالب تھے20 انہوں نے کہا”ہم تو ان پر ایک عبادت گاہ بنائیں گے ۔ 21

By Mufti Naeem

اور اسی طرح ہم نے ( لوگوں کو ) ان ( کے حال ) سے باخبر کردیا ، تاکہ وہ جان لیں کہ بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) کا وعدہ حق ( سچا ) ہے اور یہ کہ قیامت ( کے آنے ) میں کچھ شک نہیں ، جب اس وقت ( بستی کے ) لوگ ان کے بارے میں آپس میں جھگڑنے لگے تو بعض نے کہا کہ ان ( کے غار ) کے اوپر ( بطور یادگار ) کوئی عمارت بنادو ، ان کا رب ان ( کے حال ) سے خوب واقف ہے ، جو لوگ ان کے معاملے میں غلبہ رکھتے تھے وہ کہنے لگے کہ ہم ان ( کے غار ) پر ضرور بالضرور ایک مسجد بنائیں گے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور یوں ہم نے ان کی خبر لوگوں تک پہنچا دی ، ( ١٣ ) تاکہ وہ یقین سے جان لیں کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے ، نیز یہ کہ قیامت کی گھڑی آنے والی ہے ، ( ١٤ ) اس میں کوئی شک نہیں ۔ ( پھر وہ وقت بھی آیا ) جب لوگ ان کے بارے میں میں آپس میں جھگڑ رہے تھے ، ( ١٥ ) چنانچہ کچھ لوگوں نے کہا کہ ان پر ایک عمارت بنا دو ۔ ان کا رب ہی ان کے معاملے کو بہتر جانتا ہے ۔ ( ١٦ ) ( آخر کار ) جن لوگوں کو ان کے معاملات پر غلبہ حاصل تھا انہوں نے کہا کہ : ہم تو ان کے اوپر ایک مسجد ضرور بنائیں گے ۔

By Noor ul Amin

اس طرح ہم نے لوگوں کو ان نوجوانوں کے حال سے آگاہ کردیاتاکہ وہ جان لیں کہ اللہ کاوعدہ س چاہےاور قیامت ( برپاہونے ) میں کوئی شک نہیں جبکہ وہ آپس میں ان نوجوانوں کے معاملہ میں جھگڑاکررہے تھے آخران میں سے کچھ لوگ کہنے لگے کہ یہاں ا س جگہ پر ( یادگارکے طور ) ایک عمارت بنا دوان کامعاملہ ان کارب ہی خوب جانتا ہے مگر جو لوگ اس جھگڑے میں غالب رہے انہوں نے کہاہم تو یہاں ان پر مسجد بنائیں گے

By Kanzul Eman

اور اسی طرح ہم نے ان کی اطلاع کردی ( ف۳۵ ) کہ لوگ جان لیں ( ف۳٦ ) کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے اور قیامت میں کچھ شبہ نہیں ، جب وہ لوگ ان کے معاملہ میں باہم جھگڑنے لگے ( ف۳۷ ) تو بولے ان کے غار پر کوئی عمارت بناؤ ، ان کا رب انھیں خوب جانتا ہے ، وہ بولے جو اس کام میں غالب رہے تھے ( ف۳۸ ) قسم ہے کہ ہم تو ان پر مسجد بنائیں گے ( ف۳۹ )

By Tahir ul Qadri

اور اس طرح ہم نے ان ( کے حال ) پر ان لوگوں کو ( جو چند صدیاں بعد کے تھے ) مطلع کردیا تاکہ وہ جان لیں کہ اﷲ کا وعدہ سچا ہے اور یہ ( بھی ) کہ قیامت کے آنے میں کوئی شک نہیں ہے ۔ جب وہ ( بستی والے ) آپس میں ان کے معاملہ میں جھگڑا کرنے لگے ( جب اصحابِ کہف وفات پاگئے ) تو انہوں نے کہا کہ ان ( کے غار ) پر ایک عمارت ( بطور یادگار ) بنا دو ، ان کا رب ان ( کے حال ) سے خوب واقف ہے ، ان ( ایمان والوں ) نے کہا جنہیں ان کے معاملہ پر غلبہ حاصل تھا کہ ہم ان ( کے دروازہ ) پر ضرور ایک مسجد بنائیں گے ( تاکہ مسلمان اس میں نماز پڑھیں اور ان کی قربت سے خصوصی برکت حاصل کریں )