Blog
Books
Search Quran
Lughaat

بَزَغَ الشَّمْسُ کے معنی ہیں سورج کا طلوع ہونا۔ جبکہ اس کی روشنی پھیل رہی ہو۔ قرآن پاک میں ہے: (فَلَمَّا رَاَ الشَّمۡسَ بَازِغَۃً ) (۶:۷۸) پھر جب سورج طلوع ہوتے ہوئے دیکھا۔ (فَلَمَّا رَاَ الۡقَمَرَ بَازِغًا ) (۶:۷۷) پھر جب چاند کو چمکنے ہوئے دیکھا۔ تشبیہ کے طور پر بَزَغِ النَّابُ کا محاورہ استعمال ہوتا ہے، جس کے معنی اونٹ کی نیش نکل آنا کے ہیں۔ اصل میں یہ بَزَعَ الْبَیْطَارُ الدَّآبَّۃَ سے ماخوذ ہے، جس کے معنی جانور کے نشتر لگاکر خون بہانا کے ہیں۔

Words
Words Surah_No Verse_No
بَازِغًا سورة الأنعام(6) 77
بَازِغَةً سورة الأنعام(6) 78