फिर जब सूरज को चमकते हुए देखा तो कहा कि यह मेरा रब है यह सबसे बड़ा है, फिर जब वह भी डूब गया तो उन्होंने कहा कि ऐ मेरी क़ौम! मैं उस शिर्क से दूर हूँ जो तुम करते हो।
پھرجب اس نے سورج چمکتاہوا دیکھا تو کہا: ’’یہ میرارب ہے،یہ سب سے بڑاہے‘‘ پھر جب وہ بھی ڈوب گیاتواس نے کہا: ’’اے میری قوم!بلاشبہ میں ان سے بے تعلق ہوں جوتم شریک بناتے ہو۔‘‘
پھر جب اس نے سورج کو چمکتے دیکھا ، بولا کہ یہ میرا رب ہے ، یہ سب سے بڑا ہے ۔ پھر جب وہ بھی ڈوب گیا تو اس نے اپنی قوم سے کہا کہ اے میری قوم کے لوگو! میں ان چیزوں سے بَری ہوں ، جن کو تم شریک ٹھہراتے ہو ۔
پھر جب سورج کو چمکتے دیکھا تو کہا یہ میرا پروردگار ہے؟ یہ سب سے بڑا ہے ۔ مگر جب وہ بھی غروب ہوگیا تو کہا اے میری قوم! میں اس شرک سے بری و بیزار ہوں جو تم کرتے ہو ۔
پھر جب سورج کو روشن دیکھا تو کہا یہ ہے میرا رب ، یہ سب سے بڑا ہے ۔ مگر جب وہ بھی ڈوبا تو ابراہیم ( علیہ السلام ) پکار اٹھا اے برادران قوم ! میں ان سب سے بیزار ہوں جنہیں تم خدا کا شریک ٹھیراتے ہو ۔ 53
پھر جب سورج چمکتا ہوا دیکھا بولے یہ میرا رب ہے ، یہ سب سے بڑا ہے پھر جب سورج غروب ہو گیا تو بولے اے میری قوم!جن کو تم شریک ٹھہراتے ہو میں ان چیزوں سے بری ہوں ۔
پھر جب انہوں نے سورج کو چمکتے دیکھا تو کہا : یہ میرا رب ہے ۔ یہ زیادہ بڑا ہے ۔ پھر جب وہ غروب ہوا تو انہوں نے کہا : اے میری قوم ! جن جن چیزوں کو تم اللہ کی خدائی میں شریک قرار دیتے ہو ، میں ان سب سے بیزار ہوں ۔
پھرسورج کو جگمگاتاہوا دیکھاتوبولے کیا یہ ہے میرا رب ؟یہ بہت بڑا ہے پھروہ بھی ڈوب گیاتوکہنے لگے :اے قوم بلاشبہ میں تمہارے تمام شریکوں سے بیزارہوں
پھر جب سورج جگمگاتا دیکھا بولے اسے میرا رب کہتے ہو ( ف۱٦٦ ) یہ تو ان سب سے بڑا ہے ، پھر جب وہ ڈوب گیا کہا اے قوم میں بیزار ہوں ان چیزوں سے جنہیں تم شریک ٹھہراتے ہو ( ف۱٦۷ )
پھر جب سورج کو چمکتے دیکھا ( تو ) کہا: ( کیا اب تمہارے خیال میں ) یہ میرا رب ہے ( کیونکہ ) یہ سب سے بڑا ہے؟ پھر جب وہ ( بھی ) چھپ گیا تو بول اٹھے: اے لوگو! میں ان ( سب چیزوں ) سے بیزار ہوں جنہیں تم ( اﷲ کا ) شریک گردانتے ہو