Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

मैंने तो अपना रुख़ यकसू होकर उसकी तरफ़ कर लिया जिसने आसमानों और ज़मीन को पैदा किया है और मैं शिर्क करने वालों में से नहीं हूँ।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

پھرجب اس نے سورج چمکتاہوا دیکھا تو کہا: ’’یہ میرارب ہے،یہ سب سے بڑاہے‘‘ پھر جب وہ بھی ڈوب گیاتواس نے کہا: ’’اے میری قوم!بلاشبہ میں ان سے بے تعلق ہوں جوتم شریک بناتے ہو۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

میں نے تو اپنا رخ ، بالکل یکسو ہوکر ، اس کی طرف کیا جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے اور میں تو مشرکوں میں سے نہیں ہوں ۔

By Hussain Najfi

میں ہر طرف سے ہٹ کر اپنا رخ اس کی طرف کرتا ہوں جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے اور میں مشرکوں میں سے نہیں ہوں ۔

By Moudoodi

میں نے تو یکسو ہو کر اپنا رخ اس ہستی کی طرف کر لیا جس نے زمین اور آسمانون کو پیدا کیا ہے اور میں ہرگز شرک کرنے والوں میں سے نہیں ہوں ۔

By Mufti Naeem

بلاشبہ میں نے یکسو ہو کر اپنا رخ اس ذات کی طرف پھیردیاجس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا فرمایا اور میں مشرکوں میں سے نہیں ہوں ۔

By Mufti Taqi Usmani

میں نے تو پوری طرح یکسو ہو کر اپنا رخ اس ذات کی طرف کرلیا ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے ، اور میں شرک کرنے والوں میں سے نہیں ہوں ۔

By Noor ul Amin

بلاشبہ میں نے تواپناچہرہ یکسوہوکر اس کی طرف کرلیا ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور میں مشرکین سے نہیں ہوں

By Kanzul Eman

میں نے اپنا منہ اس کی طرف کیا جس نے آسمان اور زمین بنائے ایک اسی کا ہو کر ( ف۱٦۸ ) اور میں مشرکین میں نہیں ،

By Tahir ul Qadri

بیشک میں نے اپنا رُخ ( ہر سمت سے ہٹا کر ) یکسوئی سے اس ( ذات ) کی طرف پھیر لیا ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو بے مثال پیدا فرمایا ہے اور ( جان لو کہ ) میں مشرکوں میں سے نہیں ہوں