Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और उनकी क़ौम उनसे झगड़ने लगी, उन्होंने कहाः क्या तुम अल्लाह के मामले में मुझसे झगड़ते हो हालाँकि उसने मुझे राह दिखा दी, और मैं उनसे नहीं डरता जिनको तुम अल्लाह का शरीक ठहराते हो मगर यह कि कोई बात मेरा रब ही चाहे, मेरे रब का इल्म हर चीज़ पर छाया हुआ है, क्या तुम नहीं सोचते।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور اس کی قوم نے اُس سے جھگڑا کیا،اُس نے کہا: ’’کیاتم اﷲ تعالیٰ کے بارے میں مجھ سے جھگڑتے ہو؟‘‘ حالانکہ اُس نے مجھے ہدایت دی ہے اورمیں اُن سے نہیں ڈرتاجن کوتم اﷲ تعالیٰ کے ساتھ شریک بناتے ہو مگر یہ کہ میرا رب ہی کچھ چاہے،میرے رب نے ہرچیزکاعلم سے احاطہ کررکھا ہے توکیاتم نصیحت قبول نہیں کرتے؟

By Amin Ahsan Islahi

اور اس کی قوم اس سے جھگڑنے لگی ۔ اس نے جواب دیا: کیا تم اللہ کے بارے میں مجھ سی جھگڑتے ہو ، درآنحالیکہ اس نے میری رہنمائی فرمائی ہے اور میں ان سے نہیں ڈرتا ، جن کو تم اس کا شریک ٹھہراتے ہو ، مگر یہ کہ کوئی بات میرا رب ہی چاہے ۔ میرے رب کا علم ہر چیز کو محیط ہے ۔ تو کیا تم لوگ دھیان نہیں کرتے؟

By Hussain Najfi

اور ان کی قوم ان سے بحث کرنے لگی ۔ فرمایا تم مجھ سے اللہ کے بارے میں بحث کرتے ہو؟ حالانکہ وہ مجھے ہدایت دے چکا ہے اور میں ان سے نہیں ڈرتا جنہیں تم خدا کا شریک ٹھہراتے ہو ۔ مگر یہ کہ میرا پروردگار کوئی بات چاہے میرا پروردگار علم کے اعتبار سے ہر چیز پر حاوی اور محیط ہے کیا تم نصیحت قبول نہیں کرتے؟

By Moudoodi

اس کی قوم اس سے جھگڑنے لگی تو اس نے قوم سے کہا کیا تم لوگ اللہ کے معاملے میں مجھ سے جھگڑتے ہو؟ حالانکہ اس نے مجھے راہِ راست دکھا دی ہے ۔ اور میں تمہارے ٹھیرائے ہوئے شریکوں سے نہیں ڈرتا ، ہاں اگر میرا رب کچھ چاہے تو وہ ضرور ہوسکتا ہے ۔ میرے رب کا عِلم ہر چیز پر چھایا ہوا ہے ، پھر کیا تم ہوش میں نہ آؤ گے؟ 54

By Mufti Naeem

اوران کی قوم ان سے جھگڑنے لگی انہوں نے فرمایا کیا تم مجھ سے اﷲ ( تعالی ) کے بارے میں جھگڑتے ہو؟ حالانکہ اس نے مجھے ہدایت عطا فرما دی اور جن کو تم اﷲ ( تعالیٰ ) کا شریک بناتے ہو میں ان سے نہیں ڈرتا مگر یہ کہ جو کچھ ( تکلیف پہنچنا ) میرا رب چاہے اور رب ہر چیز کو ( اپنے ) علم سے گھیرے ہوئے ہے کیا تم نصیحت حاصل نہیں کرتے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ( پھر یہ ہوا کہ ) ان کی قوم نے ان سے حجت شروع کردی ۔ ( ٢٩ ) ابراہیم نے ( ان سے ) کہا : کیا تم مجھ سے اللہ کے بارے میں حجت کرتے ہو جبکہ اس نے مجھے ہدایت دے دی ہے ؟ اور جن چیزوں کو تم اللہ کے ساتھ شریک مانتے ہو ، میں ان سے نہیں ڈرتا ( کہ وہ مجھے کوئی نقصان پہنچا دیں گی ) الا یہ کہ میرا پروردگار ( مجھے ) کچھ ( نقصان پہنچانا ) چاہے ( تو وہ ہرحال میں پہنچے گا ) میرے پروردگار کا علم ہر چیز کا احاطہ کیے ہوئے ہے ۔ کیا تم پھر بھی کوئی نصیحت نہیں مانتے؟

By Noor ul Amin

اوران کی قوم ان سے جھگڑاکرنے لگی: ( ابراہیم ) کہنے لگے کیا تم اللہ کے بارے میں مجھ سے جھگڑتے ہوحالانکہ وہ مجھے ہدایت دے چکا ہے میں نہیں ڈرتاجنہیں تم اللہ کا شریک بناتے ہومگریہ کہ میرا رب چاہے ، میرے رب کے علم نے ہرچیز کا احاطہ کیا ہوا ہے کیا تم کچھ بھی خیال نہیں کرتے

By Kanzul Eman

اور ان کی قوم ان سے جھگڑے لگی کہا کیا اللہ کے بارے میں مجھ سے جھگڑتے ہو تو وہ مجھے راہ بتا چکا ( ف۱٦۹ ) اور مجھے ان کا ڈر نہیں جنہیں تم شریک بتاتے ہو ( ف۱۷۰ ) ہاں جو میرا ہی رب کوئی بات چاہے ( ف۱۷۱ ) میرے رب کا علم ہر چیز کو محیط ہے ، تو کیا تم نصیحت نہیں مانتے

By Tahir ul Qadri

اور ان کی قوم ان سے بحث و جدال کرنے لگی ( تو ) انہوں نے کہا: بھلا تم مجھ سے اللہ کے بارے میں جھگڑتے ہو حالانکہ اس نے مجھے ہدایت فرما دی ہے ، اور میں ان ( باطل معبودوں ) سے نہیں ڈرتا جنہیں تم اس کا شریک ٹھہرا رہے ہو مگر ( یہ کہ ) میرا رب جو کچھ ( ضرر ) چاہے ( پہنچا سکتا ہے ) ۔ میرے رب نے ہر چیز کو ( اپنے ) علم سے احاطہ میں لے رکھا ہے ، سو کیا تم نصیحت قبول نہیں کرتے