Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और मैं क्योंकर डरूँ तुम्हारे शरीकों से जबकि तुम अल्लाह के साथ उन चीज़ों को ख़ुदाई में शरीक ठहराते हुए नहीं डरते जिनके लिए उसने तुम पर कोई दलील नहीं उतारी, अब दोनों गिरोहों में से अमन का ज़्यादा मुस्तहिक़ कौन है (बताओ) अगर तुम सच्चे हो।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورمیں ان سے کیسے ڈرجاؤں جن کوتم نے شریک بنایا ہے؟جب کہ تم ان کواﷲ تعالیٰ کاشریک بناتے نہیں ڈرتے جس کی اُس نے کوئی دلیل بھی تم پرنازل نہیں کی؟چنانچہ فریقین میں سے امن کازیادہ مستحق کون ہے؟اگرتم جانتے ہو۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

اور میں ان چیزوں سے کیسے ڈروں ، جن کو تم شریک ٹھہراتے ہو اور تمہارا حال یہ ہے کہ تم اس بات سے نہیں ڈرتے کہ تم نے ایسی چیزوں کو خدا کا شریک بنا رکھا ہے ، جن کے باب میں اس نے تم پر کوئی دلیل نہیں اتاری ۔ تو ہم دونوں گروہوں میں سے امن واطمینان کا زیادہ سزاوار کون ہے ، اگر تم جانتے ہو؟

By Hussain Najfi

اور میں بھلا ان سے کس طرح ڈروں جن کو تم خدا کا شریک ٹھہراتے ہو ۔ جب کہ تم اس سے نہیں ڈرتے کہ تم نے ایسی چیزوں کو خدا کا شریک بنا رکھا ہے ۔ جن کے متعلق اس نے تمہارے پاس کوئی دلیل نہیں بھیجی ہے ۔ سو دونوں گروہوں میں سے کون امن و اطمینان کا زیادہ حقدار ہے ( بتاؤ ) اگر تم کچھ علم رکھتے ہو؟

By Moudoodi

اور آخر میں تمہارے ٹھیرائے ہوئے شریکوں سے کیسے ڈروں جبکہ تم اللہ کے ساتھ ان چیزوں کو خدائی میں شریک بناتے ہوئے نہیں ڈرتے جن کے لیے اس نے تم پر کوئی سند نازل نہیں کی ہے؟ ہم دونوں فریقوں میں سے کون زیادہ بے خوفی و اطمینان کا مستحق ہے؟ بتاؤ اگر تم کچھ علم رکھتے ہو ۔

By Mufti Naeem

اور جنہیں تم نے ( اﷲتعالی کا ) شریک بنایا ہوا ہے میں ان سے کیوں ڈروں حالانکہ تم اس بارے میں نہیں ڈرتے کہ تم نے اﷲ ( تعالیٰ ) کے ساتھ ایسی چیزوں کو شریک بنایا ہے جن کے بارے میں اﷲ ( تعالیٰ ) نے تم پر کوئی دلیل نازل نہیں کی ۔ پس دونوں فریقوں میں سے کون امن کا مستحق ہے اگرتم جانتے ہو ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور جن چیزوں کو تم نے اللہ کا شریک بنا رکھا ہے ، میں ان سے کیسے ڈر سکتا ہوں جبکہ تم ان چیزوں کو اللہ کا شریک ماننے سے نہیں ڈرتے جن کے بارے میں اس نے تم پر کوئی دلیل نازل نہیں کی ہے؟ اب اگر تمہارے پاس کوئی علم ہے تو بتاؤ کہ ہم دو فریقوں میں سے کون بے خوف رہنے کا زیادہ مستحق ہے ؟

By Noor ul Amin

اور جنہیں تم اللہ کاشریک بناتے ہواللہ سے نہیں ڈرتے میں ان سے کیسے ڈروں جس کے لئے اللہ نے کوئی سندبھی نازل نہیں کی؟پھرہم دونوں فریقوں میں سے زیادہ حقدارکون ہوا؟اگرتم کچھ جانتے ہو ( توجواب دو )

By Kanzul Eman

اور میں تمہارے شریکوں سے کیونکر ڈروں ( ف۱۷۲ ) اور تم نہیں ڈرتے کہ تم نے اللہ کا شریک اس کو ٹھہرایا جس کی تم پر اس نے کوئی سند نہ اتاری ، تو دونوں گروہوں میں امان کا زیادہ سزا وار کون ہے ( ف۱۷۳ ) اگر تم جانتے ہو ،

By Tahir ul Qadri

اور میں ان ( معبودانِ باطلہ ) سے کیونکر خوفزدہ ہوسکتا ہوں جنہیں تم ( اﷲ کا ) شریک ٹھہراتے ہو درآنحالیکہ تم اس بات سے نہیں ڈرتے کہ تم نے اﷲ کے ساتھ ( بتوں کو ) شریک بنا رکھا ہے ( جبکہ ) اس نے تم پر اس ( شرک ) کی کوئی دلیل نہیں اتاری ( اب تم ہی جواب دو! ) سو ہر دو فریق میں سے ( عذاب سے ) بے خوف رہنے کا زیادہ حق دار کون ہے؟ اگر تم جانتے ہو