Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

जो लोग ईमान लाए और नहीं मिलाया अपने ईमान में कोई नुक़सान उन्हीं के लिए अमन है और वही सीधी राह पर हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

جولوگ ایمان لائے اورانہوں نے اپنے ایمان کوشرک سے آلودہ نہیں کیا،یہی لوگ ہیں جن کے لیے امن ہے اوروہی ہدایت پانے والے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے اپنے ایمان کو شرک سے آلودہ نہیں کیا ، وہی لوگ ہیں جن کیلئے امن وچین ہے اور وہی راہ یاب ہیں ۔

By Hussain Najfi

جو لوگ ایمان لائے اور اپنے ایمان کو ظلم سے آلودہ نہیں کیا انہی کے لئے امن و امان ہے اور وہی ہدایت یافتہ ہیں ۔

By Moudoodi

حقیقت میں تو امن انہی کے لیے ہے اور راہِ راست پر وہی ہیں جو ایمان لائے اور جنھوں نے اپنے ایمان کو ظلم کے ساتھ آلودہ نہیں کیا ۔ 55 ؏۹

By Mufti Naeem

جو لوگ ایمان لائے اور اپنے ایمان کو ظلم ( شرک ) کے ساتھ نہیں ملایا ٰانہی کیلئے امن ( وسلامتی ) ہے اوروہی ہدایت یافتہ ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( حقیقت تو یہ ہے کہ ) جو لوگ ایمان لے آئے ہیں اور انہوں نے اپنے ایمان کے ساتھ کسی ظلم کاشائبہ بھی آنے نہیں دیا ( ٣٠ ) امن اور چین تو بس انہی کا حق ہے ، اور وہی ہیں جو صحیح راستے پر پہنچ چکے ہیں ۔

By Noor ul Amin

جولوگ ایمان لائے پھراپنے ایمان کو ظلم ( شرک ) سے آلودہ نہیں کیا انہی کے لئے امن وسلامتی ہے اور یہی لوگ ہدایت پر ہیں

By Kanzul Eman

وہ جو ایمان لائے اور اپنے ایمان میں کسی ناحق کی آمیزش نہ کی انہیں کے لیے امان ہے اور وہی راہ پر ہیں ،

By Tahir ul Qadri

جو لوگ ایمان لائے اور اپنے ایمان کو ( شرک کے ظلم کے ساتھ نہیں ملایا انہی لوگوں کے لئے امن ( یعنی اُخروی بے خوفی ) ہے اور وہی ہدایت یافتہ ہیں