Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

यह है हमारी दलील जो हमने इब्राहीम को उनकी क़ौम के मुक़ाबले में दी, हम जिसके दर्जे चाहते हैं बुलंद कर देते हैं, बेशक आप का रब हिकमत वाला, इल्म वाला है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوریہ ہماری دلیل ہے جوہم نے ابراہیم کواُس کی قوم کے مقابلے میں دی تھی،ہم جس کے چاہتے ہیں درجات بلند کردیتے ہیں،بے شک آپ کارب کمال حکمت والا،سب کچھ جاننے والاہے۔

By Amin Ahsan Islahi

یہ ہے ہماری وہ حجت ، جو ہم نے ابراہیم کو ، اس کی قوم پر قائم کرنے کیلئے بخشی ۔ ہم جس چاہتے ہیں درجے پر درجے بلند کرتے ہیں ۔ بیشک تیرا رب حکمت والا ، علم والا ہے ۔

By Hussain Najfi

یہ تھی ہماری وہ دلیل جو ہم نے ابراہیم ( ع ) کو ان کی قوم کے مقابلہ میں عطا کی تھی ۔ ہم جس کے چاہتے ہیں درجے بلند کرتے ہیں آپ کا پروردگار بڑا حکمت والا ، بڑا جاننے والا ہے ۔

By Moudoodi

یہ تھی ہماری وہ حجّت جو ہم نے ابراہیم ( علیہ السلام ) کو اس کی قوم کے مقابلہ میں عطا کی ۔ ہم جسے چاہتے ہیں بلند مرتبے عطا کرتے ہیں ۔ حق یہ ہے کہ تمہارا رب نہایت دانا اور علیم ہے ۔

By Mufti Naeem

اوریہ ہماری دلیل تھی جسے ہم نے ابراہیم ( علیہ السلام ) کو ان کی قوم کے مقابلے میںدیا ہم جس کو چاہیں مرتبوں کے اعتبار سے بلند کرتے ہیں بیشک آپ کا رب حکمت والا علم ، والا ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

یہ ہماری وہ کامیاب دلیل تھی جو ہم نے ابراہیم کو ان کی قوم کے مقابلے میں عطا کی تھی ۔ ہم جس کے چاہتے ہیں درجے بلند کردیتے ہیں ۔ بیشک تمہارے رب کی حکمت بھی بڑی ہے ، علم بھی کامل ہے ۔

By Noor ul Amin

یہی وہ ہماری دلیل تھی جو ہم نے ابراہیم کو اس کی قوم کے خلاف دی تھی ہم جس کے چاہیں درجات بلند کر دیتے ہیں بلاشبہ آپ کا رب بڑادانا اور سب جاننے والا ہے

By Kanzul Eman

اور یہ ہماری دلیل ہے کہ ہم نے ابراہیم کو اس کی قوم پر عطا فرمائی ، ہم جسے چاہیں درجوں بلند کریں ( ف۱۷٤ ) بیشک تمہارا رب علم و حکمت والا ہے

By Tahir ul Qadri

اور یہی ہماری ( توحید کی ) دلیل تھی جو ہم نے ابراہیم ( علیہ السلام ) کو ان کی ( مخالف ) قوم کے مقابلہ میں دی تھی ۔ ہم جس کے چاہتے ہیں درجات بلند کر دیتے ہیں ۔ بیشک آپ کا رب بڑی حکمت والا خوب جاننے والا ہے