Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और हमने इब्राहीम (अलै॰) को इसहाक़ और याक़ूब (अलैहिमस्सलाम) अता किए, हर एक को हमने हिदायत दी और नूह (अलै॰) को भी हमने हिदायत दी उससे पहले, और उसकी नस्ल में से दाऊद और सुलेमान और अय्यूब और यूसुफ़ और मूसा और हारून (अलैहिमुस्सलाम) को भी, और हम नेकूकारों को इसी तरह बदला देते हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور ہم نے اُسے اسحق اوریعقوب عطافرمائے،ہرایک کوہم نے ہدایت دی اور اس سے پہلے ہم نے نوح کوبھی ہدایت دی تھی اوراس کی نسل میں سے داؤد کو اور سلیمان کواورایوب کو اور یوسف کو اورموسیٰ کو اورہارون کوبھی اورہم نیک لوگوں کو ایساہی بدلہ دیتے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے اس کو اسحاق اور یعقوب عطا کیے ۔ ان میں سے ہر ایک کو ہدایت بخشی اور نوح کو بھی ہم نے ہدایت بخشی اس سے پہلے ، اور اس کی ذریت میں سے داؤد ، سلیمان ، ایوب ، یوسف ، موسیٰ اور ہارون کو بھی اور ہم خوب کاروں کو اسی طرح صلہ دیا کرتے ہیں ۔

By Hussain Najfi

اور ہم نے انہیں اسحاق جیسا ( بیٹا ) اور یعقوب ( جیسا پوتا ) عطا فرمایا ۔ ہر ایک کو ہم نے ہدایت دی اور ان سے پہلے نوح کو ہدایت دی ۔ اور ان ( نوح یا ابراہیم ) کی اولاد میں سے داؤد ، سلیمان ، ایوب ، یوسف ، موسیٰ ، ہارون کو ( بھی ہدایت دی ) اور اسی طرح ہم نیکوکاروں کو جزا دیا کرتے ہیں ۔

By Moudoodi

پھر ہم نے ابراہیم ( علیہ السلام ) کو اسحاق ( علیہ السلام ) اور یعقوب ( علیہ السلام ) جیسی اولاد دی اور ہر ایک کو راہِ راست دکھائی ۔ ﴿وہی راہِ راست جو﴾ اس سے پہلے نوح ( علیہ السلام ) کو دکھائی تھی ۔ اور اسی کی نسل سے ہم نے داود ( علیہ السلام ) ، سلیمان ( علیہ السلام ) ، ایّوب ( علیہ السلام ) ، یوسف ( علیہ السلام ) ، موسیٰ ( علیہ السلام ) اور ہارون ( علیہ السلام ) کو ﴿ہدایت بخشی﴾ ۔ اس طرح ہم نیکو کاروں کو ان کی نیکی کا بدلہ دیتے ہیں ۔

By Mufti Naeem

اور ہم نے ان کو اسحاق اور یعقوب ( علیہما السلام ) عطا کیے اور ہر ایک کو ہم نے ہدایت دی اور اس سے پہلے ہم نے نوح ( علیہ السلام ) کو ہدایت دی اور ان کی نسل میں سے دائود اور سلیمٰن اورایوب اور یوسف اور موسیٰ اور ہارون ( علیہم السلام ) کو ہدایت دی اور ہم اسی طرح نیکو کاروں کا بدلہ دیتے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے ابراہیم کو اسحاق ( جیسا بیٹا ) اور یعقوب ( جیسا پوتا ) عطا کیا ۔ ( ان میں سے ) ہر ایک کو اہم نے ہدایت دی ، اور نوح کو ہم نے پہلے ہی ہدایت دی تھی ، اور ان کی اولاد میں سے داؤد ، سلیمان ، ایوب ، یوسف ، موسیٰ اور ہارون کو بھی ۔ اور اسی طرح ہم نیک کام کرنے والوں کو بدلہ دیتے ہیں ۔

By Noor ul Amin

اور ہم نے ابراہیم کو اسحاق اور یعقوب عطا کئے ہر ایک کو ہم نے صراطِ مستقیم دکھلا ئی اور نوح کو اس سے بیشترہدایت دے چکے تھے اور اس ( ابراہیم ) کی اولادمیں سے داؤد ، سلیمان ، ایوب ، یوسف ، موسیٰ ، اور ہارون کو ہدایت دی تھی اور ہم نیک لوگوں کو ایسے ہی جزا دیتے ہیں

By Kanzul Eman

اور ہم نے انہیں اسحاق اور یعقوب عطا کیے ، ان سب کو ہم نے راہ دکھائی اور ان سے پہلے نوح کو راہ دکھائی اور میں اس کی اولاد میں سے داؤد اور سلیمان اور ایوب اور یوسف اور موسیٰ اور ہارون کو ، اور ہم ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں نیکوکاروں کو ،

By Tahir ul Qadri

اور ہم نے ان ( ابراہیم علیہ السلام ) کو اسحاق اور یعقوب ( بیٹا اور پوتا علیھما السلام ) عطا کئے ، ہم نے ( ان ) سب کو ہدایت سے نوازا ، اور ہم نے ( ان سے ) پہلے نوح ( علیہ السلام ) کو ( بھی ) ہدایت سے نوازا تھا اور ان کی اولاد میں سے داؤد اور سلیمان اور ایوب اور یوسف اور موسٰی اور ہارون ( علیھم السلام کو بھی ہدایت عطا فرمائی تھی ) ، اور ہم اسی طرح نیکو کاروں کو جزا دیا کرتے ہیں