اَلَمَقِیْلُ:مقام استراحت چنانچہ آیت کریمہ: (اَصۡحٰبُ الۡجَنَّۃِ یَوۡمَئِذٍ خَیۡرٌ مُّسۡتَقَرًّا وَّ اَحۡسَنُ مَقِیۡلًا) (۲۵۔۲۴) اس دن اہل جنت کا ٹھکانا بھی بہتر ہوگا اور مقام استراحت بھی عمدہ ہوگا۔میں ( مَقِیْلاقِلْتُ قَیْلُوْلَۃً) کا مصدر ہے جس کے معنی دوپہر کے وقت استراحت کے لئے لیٹنے کے ہیں اور یاظرف مکان ہے یعنی قیلولہ کی جگہ (1) محاورہ ہے: (قِلْتُہ فِی الْبَیْعِ وَاقَلْتُہ وَتَقْلِیْلًا) :بیع فسخ کرنا۔
Words | Surah_No | Verse_No |
قَاۗىِٕلُوْنَ | سورة الأعراف(7) | 4 |
مَقِيْلًا | سورة الفرقان(25) | 24 |