اَلْحَطُّ: (ن) کے معنیٰ کسی چیز کو اوپر سے نیچے اتارنے کے ہیں۔ کہا جاتا ہے: حَطَطْتُ الرَّحْلَ (میں نے سواری سے پالان اتار کر نیچے رکھ دیا) جَارِیَۃٌ مَحْطُوطَۃُ الْمَتْنِ (دختر پست شکم کہ پشت وی دراز و ہموار باشد) اور آیت کریمہ: (وَّ قُوۡلُوۡا حِطَّۃٌ ) (۲:۵۸) اور حطۃ کہنا۔ میں بنی اسرائیل کو یہ کلمہ کہنے کا حکم دیا گیا تھا جس کے معنیٰ ہیں ’’اے اﷲ ہمارے گناہ ہم سے اتار دے‘‘ (1) بعض نے کہا ہے کہ اس کے معنیٰ قُوْلُوْا صَوَابًا کے ہیں یعنی صحیح بات کہنا۔