Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْبَطَرُ: وہ دہشت جو خوشحالی کے غلط استعمال، حق نعمت میں کوتاہی اور نعمت کے غلط طور پر صرف کرنے سے انسان کو لاحق ہوتی ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (بَطَرًا وَّ رِئَآءَ النَّاسِ ) (۷:۴۷) جو اتراتے ہوئے اور لوگوں کو دکھانے کے لیے۔ (بَطِرَتۡ مَعِیۡشَتَہَا ) (۲۸:۵۸) اپنی معیشت میں اترا رہے تھے۔ یہ اصل میں بَطِرَتْ مَعِیْشَتُۃُ ہے فعل کی نسبت اس سے قطع کرکے بطور تمییز اسے منصوب کردیا گیا ہے۔ اور قریباً طَرَبٌ بمعنی بَطَرٌ آتا ہے، مگر طَرَبٌ اس خفت کو کہتے ہیں جو فرط مسرت کی وجہ سے انسان کے اندر پیدا ہوجاتی ہے اور کبھی طَرَبٌ بمعنی غم بھی آجاتا ہے۔ اَلْبَیْطَرَۃُ: حیوانات کا علاج کرنا، ان کی چیرپھاڑ کرنا۔

Words
Words Surah_No Verse_No
بَطَرًا سورة الأنفال(8) 47
بَطِرَتْ سورة القصص(28) 58