Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और उन लोगों की तरह मत बनो जो अपने घरों से अकड़ते हुए और लोगों को दिखाते हुए निकले और अल्लाह की राह से रोकते हैं; हालाँकि वे जो कुछ कर रहे हैं अल्लाह उनका इहाता किए हुए है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوراُن لوگوں کی طرح نہ ہوجاؤجواپنے گھروں سے اکڑتے ہوئے اور لوگوں کودکھاواکرتے ہوئے نکلے تھے اوروہ اﷲ تعالیٰ کی راہ سے لوگوں کو روکتے تھے اوراﷲ تعالیٰ اس کاجووہ کررہے تھے احاطہ کرنے والاتھا۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ان لوگوں کی مانند نہ بننا جو اپنے گھروں سے اکڑتے اور لوگوں کے آگے اپنی نمائش کرتے نکلے اور جو اللہ کی راہ سے روکتے ہیں ۔ حالانکہ وہ جو کچھ کر رہے ہیں ، اللہ سب کا احاطہ کیے ہوئے ہے ۔

By Hussain Najfi

اور ان لوگوں کی مانند نہ ہو جو اپنے گھروں سے اتراتے ہوئے اور لوگوں کو اپنی شان و شوکت دکھاتے ہوئے نکلے اور ان کا حال یہ ہے کہ وہ خدا کی راہ سے روکتے ہیں اور وہ جو کچھ کرتے ہیں اللہ ( اپنے علم و قدرت سے ) اس کا احاطہ کئے ہوئے ہے ۔

By Moudoodi

اور ان لوگوں کے سے رنگ ڈھنگ نہ اختیار کرو جو اپنے گھروں سے اِتراتے اور لوگوں کو اپنی شان دِکھاتے ہوئے نکلے اور جن کی روش یہ ہے کہ اللہ کے راستے سے روکتے ہیں ، 38 جو کچھ وہ کر رہے ہیں وہ اللہ کی گرفت سے باہر نہیں ہے ۔

By Mufti Naeem

اور ان لوگوں کی طرف نہ بن جانا جو اپنے گھروں سے اتراتے ہوئے نکلے اور لوگوں کو دکھانے کیلئے اور لوگوں کو اﷲتعالیٰ کے راستے سے روکتے تھے اور اﷲ ( تعالیٰ ) جو کچھ وہ کرتے ہیں ان کا احاطہ کیے ہوئے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ان لوگوں کی طرح نہ ہوجانا جو اپنے گھروں سے اکڑتے ہوئے اور لوگوں کو اپنی شان دکھاتے ہوئے نکلے تھے ، اور دوسروں کو اللہ کے راستے سے روک رہے تھے ۔ ( ٣٢ ) اور اللہ نے لوگوں کے سارے اعمال کو ( اپنے علم کے ) احاطے میں لیا ہوا ہے ۔ ( ٣٣ )

By Noor ul Amin

اور ان لوگوں کی طرح نہ ہوجاناجواپنے گھروں سے اتراتے ہوئے اور لوگوں کو اپنی شان دکھاتے ہوئے نکلے یہ لوگ اللہ کی راہ سے روکتے تھے اور جو کچھ وہ کرتے ہیں اللہ ان کا احاطہ کئے ہوئے ہے

By Kanzul Eman

اور ان جیسے نہ ہوتا جو اپنے گھر سے نکلے اتراتے اور لوگوں کے دکھانے کو اور اللہ کی راہ سے روکتے ( ف۸۹ ) اور ان کے سب کام اللہ کے قابو میں ہیں ،

By Tahir ul Qadri

اور ایسے لوگوں کی طرح نہ ہو جاؤ جو اپنے گھروں سے اِتراتے ہوئے اور لوگوں کو دکھلاتے ہوئے نکلے تھے اور ( جو لوگوں کو ) اللہ کی راہ سے روکتے تھے ، اور اللہ ان کاموں کو جو وہ کر رہے ہیں ( اپنے علم و قدرت کے ساتھ ) احاطہ کئے ہوئے ہے