और इताअत करो अल्लाह की और उसके रसूल की और आपस में झगड़ा न करो वर्ना तुम्हारे अंदर कमज़ोरी आ जाएगी और तुम्हारी हवा उखड़ जाएगी, और सब्र करो बेशक अल्लाह सब्र करने वालों के साथ है।
اوراﷲ تعالیٰ اوراس کے رسول کی اطاعت کرواورآپس میں جھگڑانہ کروورنہ تم بزدل ہوجاؤ گے اورتمہاری ہوااُکھڑجائے گی اورصبرکرو،بے شک اﷲ تعالیٰ صبرکرنے والوں کے ساتھ ہے ۔
اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اور آپس میں اختلاف نہ کرو کہ تم پست ہمت ہوجاؤ اور تمہاری ہوا اکھڑ جائے اور ثابت قدم رہو ۔ بیشک اللہ ثابت قدموں کے ساتھ ہے ۔
اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو ۔ اور آپس میں جھگڑا نہ کرو ۔ ورنہ کمزور پڑ جاؤگے اور تمہاری ہوا اکھڑ جائے گی ۔ اور ( ہر قسم کی مصیبت و تکلیف میں ) صبر سے کام لو بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے ۔
اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اور آپس میں جھگڑو نہیں ورنہ تمہارے اندر کمزوری پیدا ہو جائے گی اور تمہاری ہوا اکھڑ جائے گی ۔ صبر سے کام لو ، 37 یقیناً اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے ۔
اور اﷲ ( تعالیٰ ) اور اس کے رسول ( ﷺ ) کی فرمانبرداری کرو اور آپس میں نہ جھگڑو ورنہ تم بزدل بن جائو گے اور ہوا اکھڑ جائے گی ( تمہارا رعب ختم ہو جائے گا ) اور صبر کرو بلاشبہ ( تعالیٰ ) صبر کرنے والوں کے ساتھ ہیں ۔
اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو ، اور آپس میں جھگڑا نہ کرو ، ورنہ تم کمزور پڑجاؤ گے ، اور تمہاری ہوا اکھڑ جائے گی ، اور صبر سے کام لو ۔ یقین رکھو کہ اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے ۔
اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرواور آپس میں جھگڑانہ کروورنہ تم بزدل ہوجائوگے اور تمہاری ہوا اکھڑجائے گی اور صبرسے کام لواللہ تعالیٰ یقیناصبرکرنے والوں کے ساتھ ہے
اور اللہ اور اس کے رسول کا حکم مانو اور آپس میں جھگڑ و نہیں کہ پھر بزدلی کرو گے اور تمہاری بندھی ہوئی ہوا جاتی رہے گی ( ف۸۷ ) اور صبر کرو ، بیشک اللہ صبر والوں کے ساتھ ہے ( ف۸۸ )
اور اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی اطاعت کرو اور آپس میں جھگڑا مت کرو ورنہ ( متفرق اور کمزور ہو کر ) بزدل ہو جاؤ گے اور ( دشمنوں کے سامنے ) تمہاری ہوا ( یعنی قوت ) اکھڑ جائے گی اور صبر کرو ، بیشک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے