Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْحَنِیْنُ: کسی چیز کی طرف مشتفقانہ کھینچنا کہا جاتا ہے۔ حَنَّتِ الْمِرئَ ۃ وَالنَّاقَۃُ لِوَالِدِھَا عورت اور اونٹنی کا اپنے بچے کا مشتاق ہونا اس اشتیاق کے ساتھ چونکہ کبھی آواز بھی ہوتی ہے اس لئے حنین اس آواز کو کہتے ہیں کہ جس میں اشتیاق اور شفقت پائی جائے یا اشتیاق کی صورت کا تصور کے بھی یہ لفظ بولا جاتا ہے چنانچہ (حدیث) حَنِیْنُ الْجِذْعِ اس معنی پر محمول ہے (1) رِیْحٌ حَنُوْنٌ: سرسراہٹ سے چلنے والی ہوا۔ قَوْسٌ حَنَّانَۃٌ: آواز نکالنے والی کمان۔ محاورہ ہے (مثل) مَالَہٗ حَانَّۃ وَّلَا آنَّۃ۔ یعنی اس کے پاس نہ اونٹنی ہے اور نہ کوئی موٹی بھیڑ اس میں اونٹنی اور بھیڑ کی یہ صفت ان کے صوت کی بنا پر ہے۔ اور حنین چونکہ معنیٰ شفقت پر مشتمل ہوتا ہے اور شفقت میں ہمیشہ جذبہ رحمت کارفرما ہوتا ہے اس لئے اس سے مراد رحمت لے لی جاتی ہے۔ جیسے فرمایا: (وَّ حَنَانًا مِّنۡ لَّدُنَّا ) (۱۹:۱۳) اور اپنے پاس سے شفقت … دی تھی۔ اسی سے اسمائے حسنیٰ اَلْحَنَّانُ وَالْمَنَّانُ ہے جس کے معنیٰ بہت زیادہ رحم کھانے کے ہیں۔ حَنَانَیْکَ: تجھ سے رحم کی التجا کرتا ہو۔ یہ لَبَّیْکَ وَسَعْدَیْکَ کی طرح تثنیہ لایا جاتا ہے۔ حُنَیْن: (مکہ اور طائف کے درمیان) ایک مشہور مقام کا نام ہے (جہاں ۸ھ کو جنگ حنین ہوئی تھی) قرآن پاک میں ہے: (وَّ یَوۡمَ حُنَیۡنٍ ۙ اِذۡ اَعۡجَبَتۡکُمۡ کَثۡرَتُکُمۡ ) (۹:۲۵) اور (جنگ) حنین کے دن جبکہ تم کو اپنی (جماعت کی) کثرت پر غرّہ تھا۔

Words
Words Surah_No Verse_No
حُنَيْنٍ سورة التوبة(9) 25
وَّحَنَانًا سورة مريم(19) 13