دَمَعَتِ (ف) الْعَیْنُ دَمْعًا وَّ وَدمْعَانًا: آنسو جاری ہونا۔قرآن پاک میں ہے: (تَوَلَّوۡا وَّ اَعۡیُنُہُمۡ تَفِیۡضُ مِنَ الدَّمۡعِ حَزَنًا ) (۹۔۹۲) تو وہ لوٹ گئے اور اس غم سے۔۔۔۔ان کی آنکھوں سے آنسو بہ رہے تھے۔معلوم ہوا کہ الدمع اسم بھی آتا ہے جس کے معنیٰ ہیں آنسو اور(باب مذکورہ کا) مصدر بھی۔