Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْاَوَّاہُ: وہ شخص جو بہت زیادہ توّہ کرتا ہو اور تَاَوَّہ کے معنی ہیں حزن و غم ظاہر کرنے کے لیے اَوَّہْ زبان پر لانا اور ہر وہ کلمہ جس سے تاسف اور حزن کا اظہار ہوتا ہو اسے تَاَوَّہْ سے تعبیر کرلیتے ہیں لہٰذا اَوَّاہُ کا لفظ ہر اس شخص پر بولا جاتا ہے جو خشیت الٰہی کا بہت زیادہ اظہار کرنے والا ہو۔ اور آیت کریمہ : (اَوَّاہٌ مُّنِیْبٌ) (۱۱:۷۵) کی تفسیر میں بعض نے کہا ہے کہ (حضرت ابراہیم علیہ السلام) مؤمن اور بہت زیادہ دعا کرنے والے تھے مآل کے اعتبار سے یہ معنی بھی ماتقدم کی طرف راجع ہے۔ ابوالعباس فرماتے ہیں کہ کام کے روکنے کے لیے کلمہ ’’اِیْھًا‘‘ اور ترغیب دینے کے لیے وَیْھًا کہا جاتا ہے اور اظہار تعجب کے لیے وَاھًا کہتے ہیں۔

Words
Words Surah_No Verse_No
اَوَّاهٌ سورة هود(11) 75
لَاَوَّاهٌ سورة التوبة(9) 114