اَلْجَھَازُ: سازوسامان جو تیار کرکے رکھا جائے۔ قرآن پاک میں ہے: (وَ لَمَّا جَہَّزَہُمۡ بِجَہَازِہِمۡ ) (۱۲:۵۹) جب ان کے لئے ان کا سامان تیار کردیا۔ (اَلتَّجْھِیْزُ: (تفعیل) تیارکردہ سامان کو لادنا یا بھیجنا ضَرَبَ الْبَعِیرُ بِجَھَارِہٖ: (1) اونٹ نے اپنا سامان (پالان اور بوجھ) نیچے پھینک دیا اور بدک کر بھاگ گیا۔ جَھِیْزَۃُ: ایک احمق عورت (2) نیز مادہ گرگ جو دوسرے کے بچے کو دودھ پلاتی ہو، اسے بھی جَھِیْزَۃُ کہا جاتا ہے۔ (3)
Words | Surah_No | Verse_No |
بِجَهَازِهِمْ | سورة يوسف(12) | 59 |
بِجَهَازِهِمْ | سورة يوسف(12) | 70 |
جَهَّزَهُمْ | سورة يوسف(12) | 59 |
جَهَّزَهُمْ | سورة يوسف(12) | 70 |