और जब उसने उनका सामान तैयार कर दिया तो कहा कि अपने सौतेले भाई को भी मेरे पास ले आना, तुम देखते नहीं हो कि मैं ग़ल्ला भी पूरा नाप कर देता हूँ और मैं बेहतरीन मेज़बानी करने वाला भी हूँ।
اورجب اُس نے اُن کے سامان کے ساتھ انہیں تیارکردیاتو کہا: ’’اپنے اس بھائی کومیرے پاس لاناجوتمہارے باپ سے ہے کیاتم دیکھتے نہیں ہو یقیناًمیں پوراماپ دیتا ہوں اورمیں بہترین مہمان نوازہوں۔
اور جب اس نے ان کا سامان تیار کردیا ، کہا: اب کے اپنے سوتیلے بھائی کو بھی میرے پاس لائیو ۔ دیکھتے ہو نا کہ میں غلہ بھی پورے پیمانہ سے دیتا ہوں اور بہترین میزبانی کرنے والا بھی ہوں؟
اور جب یوسف نے ان کی ( خوراک ) کا سامان تیار کروا دیا تو ( جاتے وقت ) کہا ( اب کی بار ) اپنے ( سوتیلے ) پدری بھائی کو بھی میرے پاس لیتے آنا ۔ کیا تم نہیں دیکھتے کہ میں پورا پورا ناپ ( تول ) کر ( غلہ ) دیتا ہوں اور میں کتنا اچھا مہمان نواز ہوں ۔
پھر جب اس نے ان کا سامان تیار کروایا تو چلتے وقت ان سے کہا اپنے سوتیلے بھائی کو میرے پاس لانا ۔ دیکھتے نہیں ہو کہ میں کس طرح پیمانہ بھر کر دیتا ہوں اور کیسا اچھا مہمان نواز ہوں ۔
اور جب یوسف ( علیہ السلام ) نے ان کے لئے ان ( کے حصوں ) کا سامان تیار کردیاتو ( ان سے ) فرمایا ( اگلی مرتبہ ) اپنے باپ شریک بھائی کو بھی میرے پاس لانا کیا تم نہیں دیکھتے کہ بلا شبہ میں وزن بھی پورا دیتا ہوں اور بہترین مہمان نوازبھی ہوں پس اگر تم اسے میرے پاس نہ لائے تو تمہارے لئے میرے پاس ( غلّے کا ) کوئی ناپ بھی نہ ہوگا اور نہ ہی تم میرے قریب آسکو گے
اور جب یوسف نے ان کاسامان تیار کردیا تو ان سے کہا کہ ( آئندہ ) اپنے باپ شریک بھائی کو بھی میرے پاس لے کر آنا ۔ ( ٣٩ ) کیا تم یہ نہیں دیکھ رہے ہو کہ میں پیمانہ بھر بھر کردیتا ہوں ، اور میں بہترین مہمان نواز بھی ہوں؟
پھرجب یوسف نے واپسی کا سامان تیار کیا توکہنے لگے:اب آئو تو اپنے سوتیلے بھائی کو ( بھی ) میرے پاس لاناتم دیکھتے نہیں کہ میں ماپ پورا دیتا ہوں اور ایک اچھا مہمان نواز ہوں
اور جب ان کا سامان مہیا کردیا ( ف۱٤٦ ) کہ اپنا سوتیلا بھائی ( ف۱٤۷ ) میرے پاس لے آؤ کیا نہیں دیکھتے کہ میں پورا ناپتا ہوں ( ف۱٤۸ ) اور میں سب سے بہتر مہمان نواز ہوں ،
اور جب یوسف ( علیہ السلام ) نے ان کا سامان ( زاد و متاع ) انہیں مہیا کر دیا ( تو ) فرمایا: اپنے پدری بھائی ( بنیامین ) کو میرے پاس لے آؤ ، کیا تم نہیں دیکھتے کہ میں ( کس قدر ) پورا ناپتا ہوں اور میں بہترین مہمان نواز ( بھی ) ہوں