Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

फिर जब उनका सामान तैयार करवा दिया तो पीने का प्याला अपने भाई के सामान में रख दिया, फिर एक पुकारने वाले ने पुकारा कि ऐ क़ाफ़िले वालो! तुम लोग चोर हो।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

پھرجب یوسف نے اُنہیں ان کے سامان کے ساتھ تیارکردیاتواپنے پینے کابرتن اپنے بھائی کے کجاوے میں رکھ دیا۔پھرایک اعلان کرنے والے نے اعلان کیا: ’’اے قافلے والو! بلاشبہ یقیناًتم لوگ چورہو۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

پس جب ان کا سامان تیار کرادیا ، کٹورا اپنے بھائی کے کجاوے میں رکھوا دیا ۔ پھر ایک منادی نے آواز دی کہ اے قافلہ والو! تم لوگ چور ہو!

By Hussain Najfi

پھر جب اس ( یوسف ) نے ان کا سامان تیار کرایا تو پانی پینے کا کٹورا اپنے ( سگے ) بھائی کے سامان میں رکھوا دیا پھر ایک منادی نے ندا دی کہ اے قافلہ والو! تم چور ہو ۔

By Moudoodi

جب یوسف ( علیہ السلام ) ان بھائیوں کا سامان لدوانے لگا تو اس نے اپنے بھائی کے سامان میں اپنا پیالہ رکھ دیا ۔ 56 پھر ایک پکارنے والے نے پکار کر کہا اے قافلے والو ، تم لوگ چور ہو ۔ 57

By Mufti Naeem

پھر جب یوسف ( علیہ السلام ) نے ( ان کے حصوں ) کا سامان تیار کردیا تو ( غلّہ ناپنے کا ) پیالہ اپنے بھائی کے سامان میں رکھ دیا پھر ایک آواز دینے والے آواز دے کر کہا اے قافلے والو! یقینا تم چور ہو ۔

By Mufti Taqi Usmani

پھر جب یوسف نے ان کا سامان تیار کردیا تو پانی پینے کا پیالہ اپنے ( سگے ) بھائی کے کجاوے میں رکھوا دیا ، پھر ایک منادی نے پکار کر کہا کہ : اے قافلے والو ! تم چور ہو ، ( ٤٦ ) ۔

By Noor ul Amin

پھر جب یوسف نے ان کاسامان تیار کیا تواپنے بھائی کے سامان میں اپنے پانی پینے کاپیالہ رکھوادیا ( جب یہ شہر سے نکلے تو ) ایک پکارنے والے نے پکارا:اے قافلہ والو! تم چور ہو

By Kanzul Eman

پھر جب ان کا سامان مہیا کردیا ( ف۱٦۷ ) پیالہ اپنے بھائی کے کجاوے میں رکھ دیا ( ف۱٦۸ ) پھر ایک منادی نے ندا کی اے قافلہ والو! بیشک تم چور ہو ،

By Tahir ul Qadri

پھر جب ( یوسف علیہ السلام نے ) ان کا سامان انہیں مہیا کر دیا تو ( شاہی ) پیالہ اپنے بھائی ( بنیامین ) کی بوری میں رکھ دیا بعد ازاں پکارنے والے نے آواز دی: اے قافلہ والو! ( ٹھہرو ) یقیناً تم لوگ ہی چور ( معلوم ہوتے ) ہو