Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और जब वे यूसुफ़ (अलै॰) के पास पहुँचे तो उसने अपने भाई को अपने पास रखा, कहा कि मैं तुम्हारा भाई यूसुफ़ हूँ पस ग़मगीन न हो उससे जो वे कर रहे हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور جب وہ یوسف کے پاس داخل ہوئے تواس نے اپنے بھائی کو اپنے پاس ہی جگہ دی، اس نے کہا: ’’بلاشبہ میں ہی تمہارا بھائی ہوں،سو اُن باتوں کا غم نہ کروجووہ کرتے رہے ہیں۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

اور جب یہ لوگ یوسف کے پاس پہنچے ، اس نے اپنے بھائی کو خاص اپنے پاس جگہ دی ۔ بتایا کہ میں تمہارا بھائی ہوں تو جو کچھ یہ کرتے رہے ہیں ، اس سے آزردہ خاطر نہ ہوجیو ۔

By Hussain Najfi

اور جب یہ لوگ یوسف ( ع ) کے پاس پہنچے تو اس نے اپنے ( حقیقی ) بھائی ( بنیامین ) کو اپنے پاس جگہ دی ( اور آہستگی سے ) کہا میں تیرا بھائی ( یوسف ) ہوں بس تو اس پر غمگین نہ ہو جو کچھ یہ لوگ سلوک کرتے رہے ہیں ۔

By Moudoodi

یہ لوگ یوسف ( علیہ السلام ) کے حضور پہنچے تو اس نے اپنے بھائی کو اپنے پاس الگ بلا لیا اور اسے بتا دیا کہ میں تیرا وہی بھائی ہوں ﴿جو کھویا گیا تھا﴾ ۔ اب تو ان باتوں کا غم نہ کر جو یہ لوگ کرتے رہے ہیں ۔ 55

By Mufti Naeem

اور جب وہ یوسف ( علیہ السلام ) کے پاس پہنچے تو یوسف ( علیہ السلام ) نے اپنے بھائی کو اپنے پاس جگہ دی اس نے فرمایا کہ بلا شبہ میں تمہارا بھائی ہوں سوجویہ کرتے رہے ہیں ان پر غمزدہ نہ ہونا ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور جب یہ لوگ یوسف کے پاس پہنچے تو انہوں نے اپنے ( سگے ) بھائی ( بنیامین ) کو اپنے پاس خاص جگہ دی ، ( ٤٥ ) ( اور انہیں ) بتایا کہ میں تمہارا بھائی ہوں ، لہذا تم ان باتوں پر رنجیدہ نہ ہونا جو یہ ( دوسرے بھائی ) کرتے رہے ہیں ۔

By Noor ul Amin

جب یہ لوگ یوسف کے پاس آ ئے تویوسف نے اپنے بھائی ( بنیامین ) کو اپنے قریب کرلیا اور اسے بتلایاکہ میں ہی تیرابھائی ( یوسف ) ہوں تم اب ان باتوں کاغم نہ کروجویہ کرتے رہے ہیں

By Kanzul Eman

اور جب وہ یوسف کے پاس گئے ( ف۱٦۳ ) اس نے اپنے بھائی کو اپنے پاس جگہ دی ( ف۱٦٤ ) کہا یقین جان میں ہی تیرا بھائی ( ف۱٦۵ ) ہوں تو یہ جو کچھ کرتے ہیں اس کا غم نہ کھا ( ف۱٦٦ )

By Tahir ul Qadri

اور جب وہ یوسف ( علیہ السلام ) کے پاس حاضر ہوئے تو یوسف ( علیہ السلام ) نے اپنے بھائی ( بنیامین ) کو اپنے پاس جگہ دی ( اسے آہستہ سے ) کہا: بیشک میں ہی تیرا بھائی ( یوسف ) ہوں پس تو غمزدہ نہ ہو ان کاموں پر جو یہ کرتے رہے ہیں