اَلْبَعِیْرُ: اونت (جنس) لفظ انسان کی طرح مذکر و مؤنث دونوں پر بولا جاتا ہے، اس کی جمع اَبْعِرَۃٌ وَاَبَاعِرُ وَبُعْرَان آتی ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (وَ لِمَنۡ جَآءَ بِہٖ حِمۡلُ بَعِیۡرٍ) (۱۲:۷۲) اور جو شخص اس کو لے آئے اس کے لیے بارشتر (انعام) اَلْبَعْرُ۔ اونٹ کی مینگنی۔ اَلْمُبْعَرُ (جائے بعر) اَلْمِبْعَارُ: بہت زیادہ مینگنی کرنے والا اونٹ۔