उन्होंने कहाः हम बादशाह का प्याला नहीं पा रहे हैं, और जो उसको लाएगा उसके लिए एक ऊँट भर ग़ल्ला है और मैं इसका ज़िम्मेदार हूँ।
اُنہوں نے کہا: ’’ہم بادشاہ کاپیمانہ گم پاتے ہیں اورجواسے لائے گااس کے لیے ایک اونٹ کابوجھ (غلہ)ہوگااورمیں اس کاضامن ہوں۔‘‘
انہوں نے کہا: ہم شاہی پیمانہ نہیں پارہے ہیں اور جو اس کو لائے گا ، اس کیلئے ایک بارِ شتر غلہ ہے اور میں اس کا ضامن ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بادشاہ کے پینے کا ( قیمتی ) کٹورا گم کیا ہے اور جو اسے لائے گا اسے ایک بار شتر ( غلہ ) انعام دیا جائے گا اور میں ( منادی ) اس بات کا ضامن ہوں ۔
سرکاری ملازموں نے کہا بادشاہ کا پیمانہ ہم کو نہیں ملتا ﴿ اور ان کے جمعدار نے کہا﴾ جو شخص لا کر دے گا اس کے لیے ایک بارِشتر انعام ہے ، اس کا ذمّہ میں لیتا ہوں ۔
انہوں نے کہاہم نے بادشاہ کا پیالہ کھودیا ہے اور جو اسے ( ڈھونڈ ) لائے گا اے ( بطور انعام ) ایک اونٹ پر لادا جاسکنے والا غلّہ دیا جائیگا اور میں اس کا ذمہ دار ہوں
انہوں نے کہا کہ : ہمیں بادشاہ کا پیمانہ نہیں مل رہا ِ ( ٤٧ ) اور جو شخص اسے لاکر دے گا ، اس کو ایک اونٹ کا بوجھ ( انعام میں ) ملے گا ، اور میں اس ( انعام کے دلوانے ) کی ذمہ داری لیتا ہوں ۔
بادشا ہ کے لوگوں نے کہا:بادشاہ کاپیالہ ہمیں نہیں مل رہاجوشخص وہ لاکردے اسے ایک اونٹ کا غلہ انعام ملے گا اور میں اس کا ذمہ دار ہوں
بولے ، بادشاہ کا پیمانہ نہیں ملتا اور جو اسے لائے گا اس کے لیے ایک اونٹ کا بوجھ ہے اور میں اس کا ضامن ہوں ،
وہ ( درباری ملازم ) بولے: ہمیں بادشاہ کا پیالہ نہیں مل رہا اور جو کوئی اسے ( ڈھونڈ کر ) لے آئے اس کے لئے ایک اونٹ کا غلہ ( انعام ) ہے اور میں اس کا ذمہ دار ہوں