Blog
Books
Search Quran
Lughaat

آلْاَثَاثُ۔ وافر رخت خانہ اصل میں یہ اَثَّ (ن) سے مشتق ہے جس کے معنی زیادہ اور گنجان ہونا کے ہیں۔ پھر یہ لفظ (اَثاث) ہر قسم کے فرافاں مال پر بولا جانے لگا ہے اور مَتَاعٌ کی طرح اس کا بھی واحد نہیں آتا اس کی جمع اِثاث (بکسرالہمزہ) ہے۔ نِسَائٌ اَثائِثُ۔ پر گوشت عورتیں گویا گوشت ان پر وافر سامان کی طرح چڑھا ہوا ہے تَاَثَّثَ فُلَانٌ۔ فلاں بہت زیادہ مالدار ہوگیا قرآن میں ہے (ہُمۡ اَحۡسَنُ اَثَاثًا وَّ رِءۡیًا ) (۱۹:۷۴) وہ سازوسامان میں زیادہ تھے اور خوش منظر بھی (اَثَاثاً وَمَتَاعاً) (۱۶:۸۰) یعنی سازوسامان۔

Words
Words Surah_No Verse_No
اَثَاثًا سورة النحل(16) 80
اَثَاثًا سورة مريم(19) 74