اَلْوَسِیْلَۃُ کے معنی کسی چیز کی طرف رغبت کے ساتھ پہنچنے کے ہیں۔چنانچہ معنی رغبت کو متضمن ہونے کی وجہ سے یہ وَصِیْلَۃٌ سے اخص ہے۔ (وَ ابۡتَغُوۡۤا اِلَیۡہِ الۡوَسِیۡلَۃَ ) (۵۔۳۵) اور اس کا قرب حاصل کرنے کا ذریعہ تلاش کرو۔درحقیقت توسل الی اﷲ علم و عبادت اور مکارم شریعت کی بجا آوری سے طریق الہیٰ کی محافظت کرنے کا نام ہے اور یہی معنی تقرب الی اﷲ کے ہیں اور اﷲ تعالیٰ کی طرف رغبت کرنے والے کو وَاسِلٌ کہا جاتا ہے۔بعض نے کہا ہے کہ اس کے علاوہ تَوَسُّلٌٌ کے معنی چوری کرنا بھی آتے ہیں۔چنانچہ محاورہ ہے:۔اَخَذَ فُلَانٌ اِبِلَ فُلَانِ تَوَسُّلَا:اس نے فلاں کے اونٹ چوری کرلیئے۔
Words | Surah_No | Verse_No |
الْوَسِـيْلَةَ | سورة بنی اسراءیل(17) | 57 |
الْوَسِيْلَةَ | سورة المائدة(5) | 35 |