Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

जिनको ये लोग पुकारते हैं वे ख़ुद अपने रब का क़ुर्ब ढूंढते हैं कि उनमें से कौन सबसे ज़्यादा क़रीब हो जाए और वे अपने रब की रहमत के उम्मीदवार हैं और वे उसके अज़ाब से डरते हैं, वाक़ई आपके रब का अज़ाब डरने ही की चीज़ है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یہی لوگ جنہیں وہ پکارتے ہیں وہ خوداپنے رب کی طرف وسیلہ(قُربت کاذریعہ) تلاش کرتے ہیں،کہ کون ان میں سے زیادہ قریب ہے اوراس کی رحمت کی اُمیدرکھتے ہیں اوروہ اس کے عذاب سے ڈرتے ہیں۔ یقیناآپ کے رب کا عذاب وہ ہے جس سے ہمیشہ سے ہی ڈراجاتاہے۔

By Amin Ahsan Islahi

جن کو یہ پکارتے ہیں ، وہ تو خود ہی اپنے رب کے قرب کی طلب میں سرگرم ہیں کہ ان میں سے کون سب سے زیادہ قرب حاصل کرتا ہے اور وہ اپنے رب کی رحمت کے امیدوار ہیں اور اس کے عذاب سے ڈرتے ہیں ۔ بیشک تمہارے رب کا عذاب چیز ہی ڈرنے کی ہے ۔

By Hussain Najfi

جن کو یہ لوگ پکارتے ہیں وہ تو خود اپنے پروردگار کی بارگاہ میں وسیلہ تلاش کر رہے ہیں کہ کون زیادہ قرب رکھنے والا ہے؟ اور وہ اللہ کی رحمت کی امید رکھتے ہیں اور اس کے عذاب سے ڈرتے ہیں ۔ بے شک تمہارے پروردگار کا عذاب ڈرنے کے قابل ہے ۔

By Moudoodi

جن کو یہ لوگ پکارتے ہیں وہ تو خود اپنے رب کے حضور رسائی حاصل کرنے کا وسیلہ تلاش کر رہے ہیں کہ کون اس سے قریب تر ہو جائے اور وہ اس کی رحمت کے امیدوار اور اس کے عذاب سے خائف ہیں ۔ 65 حقیقت یہ ہے کہ تیرے رب کا عذاب ہے ہی ڈرنے کے لائق ۔

By Mufti Naeem

وہ لوگ جنہیں یہ پکارتے ہیں وہ ( تو خود ) اپنے رب تک پہنچنے کا ذریعہ ڈھونڈتے ہیں کہ کون ان میں ( اللہ تعالیٰ کے ) زیادہ سے زیادہ قریب ہوجائے اور وہ اللہ ( تعالیٰ ) کی رحمت کی امید رکھتے ہیں اور اس کے عذاب سے ڈرتے ہیں ، بے شک تمہارے رب کا عذاب ایسا ہی ہے کہ اس سے ڈرا جائے

By Mufti Taqi Usmani

جن کو یہ لوگ پکارتے ہیں ، وہ تو خود اپنے پروردگار تک پہنچنے کا وسیلہ تلاش کرتے ہیں کہ ان میں سے کون اللہ کے زیادہ قریب ہوجائے ، اور وہ اس کی رحمت کے امیدوار رہتے ہیں ، اور اس کے عذاب سے ڈرتے ہیں ۔ ( ٢٩ ) یقینا تمہارے رب کا عذاب ہے ہی ایسی چیز جس سے ڈرا جائے ۔

By Noor ul Amin

جنہیں یہ لوگ پکارتے ہیں وہ توخوداپنے رب کی طرف وسیلہ تلاش کرتے ہیں کہ کون اس سے قریب ترہوجائے اور وہ اس کی رحمت کے امیدواررہتے اور اس کے عذاب سے ڈرتے ہیں بلاشبہ آپ کے رب کاعذاب ڈرنے کی چیز ہے

By Kanzul Eman

وہ مقبول بندے جنہیں یہ کافر پوجتے ہیں ( ف۱۱۸ ) وہ آپ ہی اپنے رب کی طرف وسیلہ ڈھونڈتے ہیں کہ ان میں کون زیادہ مقرب ہے ( ف۱۱۹ ) اس کی رحمت کی امید رکھتے اور اس کے عذاب سے ڈرتے ہیں ( ف۱۲۰ ) بیشک تمہارے رب کا عذاب ڈر کی چیز ہے ،

By Tahir ul Qadri

یہ لوگ جن کی عبادت کرتے ہیں ( یعنی ملائکہ ، جنّات ، عیسٰی اور عزیر علیہما السلام وغیرھم کے بت اور تصویریں بنا کر انہیں پوجتے ہیں ) وہ ( تو خود ہی ) اپنے رب کی طرف وسیلہ تلاش کرتے ہیں کہ ان میں سے ( بارگاہِ الٰہی میں ) زیادہ مقرّب کون ہے اور ( وہ خود ) اس کی رحمت کے امیدوار ہیں اور ( وہ خود ہی ) اس کے عذاب سے ڈرتے رہتے ہیں ، ( اب تم ہی بتاؤ کہ وہ معبود کیسے ہو سکتے ہیں وہ تو خود معبودِ برحق کے سامنے جھک رہے ہیں ) ، بیشک آپ کے رب کا عذاب ڈرنے کی چیز ہے