Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

कह दीजिए कि उनको पुकारो जिनको तुमने अल्लाह के सिवा माबूद समझ रखा है, वे न तुमसे किसी मुसीबत को दूर करने का इख़्तियार रखते हैं और न उसको बदल सकते हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

آپ کہہ دیں جنہیں تم اللہ تعالیٰ کے سوا کچھ سمجھتے ہو اُنہیں پکار دیکھو چنانچہ نہ وہ تم سے تکلیف دورکرنے کا اختیاررکھتے ہیں اور نہ ہی بدلنے کا۔

By Amin Ahsan Islahi

کہہ دو کہ ان کو پکار دیکھو جن کو تم نے اس کے سوا معبود گمان کر رکھا ہے ۔ نہ وہ تم سے کسی مصیبت کو دفع ہی کرسکیں گے اور نہ اس کو ٹال ہی سکیں گے ۔

By Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) ان لوگوں سے کہہ دو کہ جنہیں تم اللہ کے سوا ( کارساز ) سمجھتے ہو ۔ ذرا انہیں پکار کر دیکھو ۔ وہ نہ تو تم سے تکلیف دور کر سکتے ہیں اور نہ ہی ( اسے ) بدل سکتے ہیں ۔

By Moudoodi

ان سے کہو ، پکار دیکھو ان معبودوں کو جن کو تم خدا کے سوا ﴿ اپنا کارساز﴾ سمجھتے ہو ، وہ کسی تکلیف کو تم سے نہ ہٹا سکتے ہیں نہ بدل سکتے ہیں ۔ 64

By Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) ( ان مشرکین سے ) فرمادیجیے کہ جنہیں تم نے اللہ ( تعالیٰ ) کے علاوہ معبود قرار دے رکھا ہے انہیں پکارو ( تو سہی ) وہ تو تم سے نہ تکلیف دور کرنے کا اور نہ ہی اسے بدل دینے کا اختیار رکھتے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( جو لوگ اللہ کے علاوہ دوسرے معبودوں کو مانتے ہیں ، ان سے ) کہہ دو کہ : جن کو تم نے اللہ کے سوا معبود سمجھ رکھا ہے ، انہیں پکار کر دیکھو ۔ ہوگا یہ کہ نہ وہ تم سے کوئی تکلیف دور کرسکیں گے ، اور نہ اسے تبدیل کرسکیں گے ۔

By Noor ul Amin

آپ کہہ دیجئے کہ:اللہ کو چھوڑکرتم جنہیں پکارتے ہووہ نہ توتم سے تکلیف ہٹا سکتے ہیں اور نہ ہی بدل سکتے ہیں

By Kanzul Eman

تم فرماؤ پکارو انھیں جن کو اللہ کے سوا گمان کرتے ہو تو وہ اختیار نہیں رکھتے تم سے تکلیف دو کرنے اور نہ پھیر دینے کا ( ف۱۱۷ )

By Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: تم ان سب کو بلا لو جنہیں تم اﷲ کے سوا ( معبود ) گمان کرتے ہو وہ تم سے تکلیف دور کرنے پر قادر نہیں ہیں اور نہ ( اسے دوسروں کی طرف ) پھیر دینے کا ( اختیار رکھتے ہیں )