اَلنَّبْعُ: کے معنی چشمہ سے پانی پھوٹنے کے ہیں۔ اور یہ نَبَعَ الْمَائُ یَنْبُعُ (ن) نَبُوْعًا وَنَبُعًا کا مصدر ہے اور اَلْیَنْبُوْعُ اس چشمہ کو کہتے ہیں جس سے پانی اُبل رہا ہو اس کی جمع ینابیع آتی ہے۔ چنانچہ قرآن پاک میں ہے: (اَلَمۡ تَرَ اَنَّ اللّٰہَ اَنۡزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَسَلَکَہٗ یَنَابِیۡعَ فِی الۡاَرۡضِ) (۳۹:۲۱) کیا تم نے نہیں دیکھا۔ کہ خدا آسمان سے پانی نازل کرتا ہے۔ پھر اس کو زمین میں چشمے بناکر جاری کرتا ہے۔ اَلنَّبْعُ ایک قسم کا درخت جس کی کمانیں بنتی ہیں۔
Words | Surah_No | Verse_No |
يَنَابِيْعَ | سورة الزمر(39) | 21 |
يَنْۢبُوْعًا | سورة بنی اسراءیل(17) | 90 |